1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مائیکل جیکسن کی وفات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏26 جون 2009۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مائیکل جیکسن کومہ کی حالت میں وفات پا گئے
     
  2. Moodi
    آف لائن

    Moodi ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جولائی 2007
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جس کا وقت آجائے اس کو جانا ہی پڑتا ہے۔
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    پاپ سنگر مائیکل جیکسن انتقال کر گئے

    [​IMG]

    بی بی سی اُردو
    لاس اینجلس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشہور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر پچاس سال تھی۔اس سے پہلے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ انہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

    ابتدائی طور پر مائیکل جیکسن کی صحت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس اور اخبار لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف سی این این کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال میں کومے کی حالت میں ہیں۔لیکن بعد میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ مائیکل جیکسن انتقال کر گئے ہیں۔لاس اینجلس کے فائر ڈیپارمنٹ کے مطابق طبی عملے کو شہر کے بیل ایئر علاقے میں واقع مائیکل جیکسن کے گھر بلایا گیا تھا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گھر سے انہیں یونیورسٹی کالج ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق راستے میں طبی عملے ان کو ہوش میں لانے کی کوشش کرتارہا۔

    پاپ سٹار مائیکل جیکسن کی عمر پچاس سال تھی اور وہ جولائی میں لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شوبز کی دنیا میں واپس آ رہے تھے۔مائیکل جیکسن کے پرستار یونیورسٹی کالج ہسپتال کے باہر اکٹھے ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے ایمرجنسی سنٹر کے گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔مائیکل جیکسن نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز اپنے فیملی گروپ جیکسن فائیومیں ایک چائلڈ سٹار کی حیثیت سے کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے عالمی شہرت حاصل کر لی اور سولو آرٹسٹ کے طور ’تھرِلر‘ اور ’بیڈ‘ جیسے شہرہ آفاق گانے تخلیق کیے۔لیکن حالیہ سالوں میں ان کی شخصیت تنازعات اور مالی مشکلات میں گھری ہوئی نظر آئی اور وہ تقریباً گوشہ تنہائی میں چلے گئے۔
     
  4. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    میں نے بھی یہ خبر سی این این پر بذریعہ مسز مرزا باجی سنی چند گھنٹے پہلے۔ ۔ ۔ ۔ :rona:
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    سب کو جانا ہوتا ہے اور سب ہی جاتے ہیں کہ بے شک ہر نفس نے موت کا زائقہ چکھنا ہے۔
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آزاد بھائی ۔ خبر کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ پڑھ کر اسکی صداقت کا یقین ہوگیا۔

    بےشک ہر جان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ :yes:

    اللہ تعالی ہمارا خاتمہ بالایمان کرے آمین۔
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بجو بہنا۔ مسزمرزا باجی ماشاءاللہ اب سی این این کی رپورٹر بن گئی ہیں کیا ؟ :mashallah:
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مائیکل جیکسن اچھا سنگر تھا

    اللہ تعالٰی اسے جوار رحمت میں جگہ دے
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37

    جھوٹی خبر یہاں لگا کے مجھے کوئی ایوارڈ نہیں ملنا تھا

    جھوٹ بولنے کی عادت ھے نہ لکھنے کی ، سننا ضررو پڑتا ھے کیونکہ دوسروں کو منع نہیں کیا جا سکتا

    آپ کے ایسے ہی طنز صارفین کو بد دل کر دیتے ھیں اس فورم میں آنے سے ، ثبوت کے لئے تعداد چیک کر لیں صارفین کی،
     
  11. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    کیا مائیکل جیکسن مسلمان تھا جو اکثر لوگ اسکی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعائیں کررہے ہیں ؟
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    عام تاثر یہی ہے کہ مائیکل جیکسن مسلمان ہوگیا تھا اور اس کا نام میکائیل رکھا گیا تھا

    لیکن کہیں سے تصدیق نہیں ہوئی

    چلو اگر مسلمان ہوگیا تھا تو اللہ جنت نصیب فرمائے ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔واللہ عالم
     
  14. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بجو بہنا۔ مسزمرزا باجی ماشاءاللہ اب سی این این کی رپورٹر بن گئی ہیں کیا ؟ :mashallah:[/quote:2qjc10ud]


    اللہ ہم سب کا خاتمہ بالایمان کرے آمین
    خبر سن کر ذہن میں آیا کہ کسی دن میں نے بھی اچانک چلے جانا ہے لیکن امید ہے دنیا اچھے لفظوں میں یاد کرے گی انشاءاللہ :hands:
     
  15. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    آپ کا بات کرنے کا معتدل اور متوازن انداز بہت اچھا لگا۔
    میں متفق ہوں۔
     
  16. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مرنے والے کو برا نہیں کہنا چاہئے لیکن دیکھاجائے تو مائیکل جیکسن نے قدرت کے خلاف کام کیا ہے۔

    اس کا رنگ سیاہ تھا لیکن اس نے سرجری کے ذریعے سفید کرالیا اور وہ کینسر کا شکار ہوگیا۔ میرا خیال ہے کہ یہ اللہ تعالٰی کی طرف سے اس کے لئے ایک سزا تھی۔

    اللہ تعالٰی انسان کو جیسا بناتا ہے ٹھیک بناتا ہے۔ شاید مائیکل جیکسن کے‌ذہن میں تھا کہ وہ اگر سفیدفام ہوجائے تو اسے سفید فام کے برابر وقار ملے گا۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ٹھیک کہا راشد جی جو چلا گیا اس کی مغفرت کے لئے ہی دعا کرنی چاہیئے
     
  18. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مائیکل جیکسن کی وفات پر دنیا کو افسوس ہوا
    لیکن خوشی کی بات ہےکہ مائیکل جیکسن فوت ہو ا تو اس وقت ہوا جس وقت وہ مسلمان ہو چکا تھا ۔
    اس کے علاوہ آ ج مختلف اخبارات میں تھا کہ اس کی تدفین بھی اسلامی طریقے پر کی جائے گی۔
    کل نفس ذائقۃ الموت (القرآن)
    ہر جان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔
    یہ تو قانون قدرت ہےکہ ہر جان کو ایک نہ ایک دن موت آنی ہے اور اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مائیکل جیکسن کا ایک بھائی "Jermaine" کافی عرصہ پہلے مسلمان ہوچکا ہے اور بقول اس کے وہ مائیکل جیکسن سمیت باقی فیملی کو بھی اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرتا رہتا تھا۔ بعض ذرائع کے مطابق مائیکل جیکسن کی آخری رسومات اسلامی روایات کے مطابق کرنے پر سب سے زیادہ زور بھی وہی دے رہا ہے۔

    واللہ ورسولہ :saw: اعلم
     
  20. محمد نواز شریف
    آف لائن

    محمد نواز شریف ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مائیکل جیکسن 21نومبر 2008ء کو مسلمان ہوا تھا ۔
     
  21. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    کاش مرحوم مائیکل جیکسن کی جگہ محترم زرداری ہوتا چلو اسی بہانے اپنی بیوی سے ملاقات تو کرلیتا :(
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    زرداری مائیکل جیکسن کیسے ہو سکتا ھے
     
  23. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    اب میں کچھ نہیں کہہ سکتا چودہ سال قید اور جائیداد کی قرقی کے ڈر سے
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کسی کی وفات کے بعد اتنی متضاد خبریں‌کیوں آنے لگتی ھیں
     
  25. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو گویا آپ بےنظیر بےچاری کو وفات کے بعد بھی چین سے نہٰیں‌رہنے دینا چاہتے۔ :hasna:
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مائیکل جیکسن تو ساری زندگی کی خبروں کی نذر رہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں