1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درود شریف - ایک بے مثال وظفیہ

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ثناءاللہ, ‏24 جنوری 2007۔

  1. ثناءاللہ
    آف لائن

    ثناءاللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جب نتجہ نکلہ، تو ورنیکلرفائنل کا وظیفہ تو مجھے صرف دو برس کے لئے ملا لیکن درود شریف کا وظیفہ میرے نام تا حیات لگ گیا۔
    یہ ایک ایسی نعمت مجھے نصیب ہوئی ' جس کے سامنے کرم بخش کے سارے "اجیپھے" گرد تھے۔ اس کے لئے نہ پرانی باؤلی کے پانی میں رات کو دو دو پہر ایک ٹانگ پر کھڑا ہونا پڑتا تھا ۔ نہ کنویں میں الٹا لٹک کر چِلّہ معکوس کھینچنے کی ضرورت تھی۔ نہ گگا ماڑی میں ڈھول کی تال پر کئی کئی گھنٹے "حال" کھیلنے کی حاجت تھی۔ نہ مراقبے کی شدت تھی، نہ مجاہدے کی حدّت تھی، نہ ترک حیوانات، نہ ترک لذّات،نہ تقلیل طعام، نہ تقلیل منام، نہ تقلیل کلام، نہ تقلیل اختلاط مع الانام، نہ رجعت کا ڈر، نہ وساوس کی فکر، نہ خطرات کا خوف۔ یہ تو بس ایک تخت طاؤس تھا، جو ان دیکھی لہروں کے دوش پر سوار آگے ہی آگے، اوپر ہی اوپر رواں دواں رہتا تھا۔ درود شریف نے میرے وجود کے سارے کے سارے افقوں کو قوس قزح کی لطیف رداؤں میں لپیٹ لیا۔ گھپ اندھیروں میں مہین مہین سی شاعیں رچ گئیں، جنھیں نہ خوف ہراس کی آندھیاں بجھا سکتی تھیں نہ افکار و حوادث کے جھونکے ڈگمگا سکتے تھے۔ تنہائی میں انجمن آرائی ہونے لگی۔ بھری محفل میں حجروں کی خلوت سما گئی، دل شاد، روح آباد۔ جسم یوں گویا کشش ثقل سے بھی آزاد۔ سب سے بڑی بات یہ تھی کہ درودشریف کی برکت سے پردہ خیال پر ایک ایسی بابرکت ذات کے ساتھ قربت کا احساس جاری و ساری رہتا تھا۔ جس کے پاؤں کی خاک اغواث اور اقطاب اور اوتار و ابدال کی آنکھ کا سرمہ۔ جس کے قدموں میں دنیا کامران اور عقبٰی بھی بامراد۔ جس کے ذکر کے نور سے عرش بھی سر بلند اور فرش بھی سرفراز۔ جس کا ثانی نہ پہلے پیدا ہوا، نہ آگے کبھی ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور جس کی آفرینش پر رب البدیع الخالق الباری المصور نے اپنی صناعی کی پوری شان تمام کر دی
    بلغ العلٰی بکمالہ
    کشف الدّ جٰی بجمالہ
    حسنت جمیع خصالہ
    صلو علیہ و آلہ

    از قدرت اللہ شہاب
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ و جزاک اللہ الخیر
    ۔۔۔۔۔۔۔

    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ و صحبہ و بارک وسلم
    بعدد کل معلوم علم اللہ
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ثناءاللہ صاحب بہت اچھا انتخاب ہے آپ کا ، جزاک اللہ ۔
     
  4. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    اللھم صلی علی سیدنا و مولانا محمد و علٰی آلہ و صحبہ و بارک سلم

    اسے پڑھ روح تازہ ہو گئی۔

    اللھم صلی علی سیدنا و مولانا و طبیب ظاہرنا اور باطنا محمد و علی آلہ و اصحابہ و اؤلیاء امتہ اجمعین، برحمتک یا ارحم الراحیمن۔
     
  5. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    درود شریف

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ

    ” اے اللہ! ہمارے سردار اور ہمارے آقا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ پر برکتیں اور سلامتی نازل فرما۔“​

    خوش رہیں‌۔
     
  6. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت عبد اللہ بن مسعود (رض) سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم :saw: نے فرمایا : قیامت کے دن لوگوں میں سے میرےسب سے قریب وہ ہوگا جو (دنیا میں) مجھ پر زیادہ درود بھیجتا ہے۔ (الترمذی 2/354-- 484)

    اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ
     
  8. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے


    لیں جی ایک بہت اچھی چیز آپ سے شئیر کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں

    http://video.google.es/videoplay?docid= ... 104468864&

    امید ہے کہ آپ اس کو پسند فرمائیں گے

    خوش رہیں
     
  9. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ماشاءاللہ آپ نے بڑی پیاری وڈیو کا لنک دیا ہے ۔۔۔۔۔
    اگر کسی صاحب کے پاس دررود تاج ہو اور وہ یہاں آویزاں کر دیں‌ تو بڑی مہربانی ہو گی۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    درود تاج

    ثناء بہن جی ! آپ کی خواہش پر اللہ تعالی اور اسکے حبیب :saw: کی بارگاہ سے خیرات کا طالب بنتے ہوئے درود تاج حاضر کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں۔۔۔

    [​IMG]

    رومن حروف تہجی میں کچھ یوں‌ ہو گا

    Durood e Taj

    Allahumma salli `ala sayyidina wa mawlana Muhammadin sahibit taji wal-mi`raji wal-buraqi wal-`alam. Dafi` al-bala'i wal-waba'i wal-qahti wal-maradi wal-alam. ismuhu maktubum marfu`um mashfu`um manqushun fil lawhi wal-qalam. Sayyidil `arabi wal-`ajam. Jismuhu muqaddasum mu`attarum mutahharum munawwarun fil-bayti wal-haram. Shamsid duha badrid duja sadril `ula nuril huda kahfil wara misbahiz zulam. Jamilish shyami shafi` il-umam. Sahibil judi wal-karam. Wallahu `asimuhu. Wa jibrilu khadimuhu. Wal-buraqu markabuhu. Wal-mi`raju safaruhu wa sidratu al-muntaha maqamuhu. Wa qaba qawsayni matlubuhu. Wal-matlubu maqsuduhu wal-maqsudu mawjuduh. Sayyidil mursalin. Khatimin nabiyyeena shafi`il mudhnibin. Anisil gharibeena rahmatil lil `alamin. Rahatil `ashiqeen. Muradil mushtaqeen. Shamsil `arifeen. Sirajis salikeen Misbahil muqarrabeen. Muhibbil fuqara'ay wal-ghuraba’ay wal-masakeen. Sayyidith thaqalaynay nabiyyil haramayn. imamil qiblatayn. Waseelatina fid darayn. Sahibi qaba qawsayni mahbubi rabbil mashriqayni wal-maghribayn. Jadd al-hasani wal-husayn mawlana wa mawlath thaqalayn Abil Qasimi MUHAMMAD dibni `Abdillahi nurinm min nurillahi yaa ayyuhal mushtaquna bi nuri jamalihi sallu `alayhi wa alihi wa ashabihi wa sallimu taslima.

    Translation

    O Allah, send blessings and Peace upon our Master and Patron Muhammad, The Owner of the Crown and the Ascent and the Buraq and the Standard, The Repeller of Affliction and Disease and Drought and Illness and Pain. His name is written on high, served and engraved in the Tablet and the Pen, The Leader of All, Arabs and non-Arabs, Whose body is sanctified, fragrant, and pure, Illumined in the House and the Haram, The Sun of Brightness, the Full Moon in Darkness, The Foremost One in the Highest Fields, the Light of Guidance, The Cave of Refuge for Mortals, the Lamp That Dispels the Night, The Best-Natured One, The Intercessor of Nations, The Owner of Munificence and Generosity. Allah is his Protector, Gabriel is his servant. The Buraq is his mount, the Ascent is his voyage, The Lote-Tree of the Furthermost Boundary is his station, Two Bow-Lengths or Nearer is his desire, His desire is his goal, and he has found his goal, The Master of the Messengers, the Seal of the Prophets, The intercessor of sinners, the friend of the strangers, The Mercy for the Worlds, The rest of those who burn with love, the goal of those who yearn, The sun of knowers, the lamp of travellers, The light of Those Brought Near, The friend of the poor and destitute, The master of Humans and Jinn, The Prophet of the Two Sanctuaries, The Imam of the Two Qiblas, Our Means in the Two Abodes, The Owner of Qaba Qawsayn, The Beloved of the Lord of the Two Easts and the Two Wests, The grandfather of al-Hasan and al-Husayn, Our patron and the patron of Humans and Jinn: Abu al-Qasim MUHAMMAD Son of `Abd Allah, A light from the light of Allah. O you who yearn for the light of his beauty, Send blessings and utmost greetings of peace Upon him and upon his Family.​
     
  11. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    نعیم بھائی
    آپ کا بہت بہت اور بے حد شکریہ۔
    اللہ تعالی اس درود تاج کی برکت سے آپ اور تمام اہل محفل کی مشکلات دور فرمائے۔ آمین
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ثنا بہن ! آپ کا شکریہ کہ جنہوں نے اس طرف توجہ دلائی۔

    دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
     
  13. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    عن عبداﷲ بن عمر قال : کنا جلوسا حول رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم إذ دخل أعرأبي جهوري بدوي يماني عَلٰي ناقة حمراء فأناخ بباب المسجد ثم قعد فلما قضي نحبه قالوا : يارسول اﷲ إن الناقة التي تحت الأعرابي سرقة قال : أثُمَّ بينة؟ قالوا نعم يارسول اﷲ قال يا علي خذ حق اﷲ من الأعرابي إن قامت عليه البينة وإن لم تقم فرده إلي قال فأطرق الأعرابي ساعة فقال له النبي صلي الله عليه وآله وسلم : قم يا أعرابي لأمر اﷲ وإلا فادل بحجتک فقالت الناقة من خلف الباب : والذي بعثک بالکرامة يارسول اﷲ إن هذا ما سرقني ولا ملکني أحد سواه فقال له النبي صلي الله عليه وآله وسلم ياأعرابي بالذي أنطقها بعذرک ماالذي قلت؟ قال : قلت : اللهم إنک لست برب استحدثناک ولا معک إله أعانک عَلٰي خلقنا ولا معک رب فنشک في ربوبيتک أنت ربنا کمانقول وفوق مايقول القائلون أسألک أن تصلي عَلٰي محمد وأن تبرئيني ببراء تي فقال له النبي صلي الله عليه وآله وسلم والذي بعثني بالکرامة يا أعرابي لقد رأيت الملائکة يبتدرون أفواه الأزقة يکتبون مقالتک فأکثر الصلاة عَلَيَّ.

    حاکم، المستدرک علي الصحيحين، 2 : 676، رقم : 4236

    ’’حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ہم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک بلند آواز والا یمنی دیہاتی بدو اپنی سرخ اونٹنی کے ساتھ ادھر آیا اس نے اپنی اونٹنی مسجد کے دروازے کے سامنے بیٹھائی اور خود آ کر ہمارے ساتھ بیٹھ گیا پھر جب اس نے اپنا واویلا ختم کرلیا تو صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ اونٹنی جو دیہاتی کے قبضہ میں ہے یہ چوری کی ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا اس پر کوئی دلیل ہے؟ صحابہ نے عرض کیا ہاں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا کہ اگر اس اعرابی پر چوری کی گواہی مل جاتی ہے تو اس سے اللہ کا حق لو (یعنی اس پر چوری کی حد جاری کرو) اور اگر چوری کی شہادت نہیں ملتی تو اس کو میری طرف لوٹا دو۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر اعرابی نے کچھ دیر کے لئے اپنا سر جھکایا پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اعرابی اللہ کے حکم کی پیروی کرنے کے لئے کھڑے ہو جاؤ وگرنہ میں تمہاری حجت سے دلیل پکڑ وں گا پس اسی اثناء میں دروازے کے پیچھے سے اونٹنی بول پڑی اور کہنے لگی قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا نہ تو اس شخص نے مجھے چوری کیا ہے اور نہ ہی اس کے سوا میرا کوئی مالک ہے پس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس نے اس اونٹنی کو تیرا عذر بیان کرنے کے لئے قوت گویائی بخشی اے اعرابی یہ بتا تو نے سر جھکا کر کیا کہا تھا۔ اعرابی نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے کہا اللہ تو ایسا خدا نہیں ہے جسے ہم نے پیدا کیاہو اور نہ ہی تیرے ساتھ کوئی اور الہ اور رب ہے کہ ہم تیری ربوبیت میں شک کریں تو ہمارا رب ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں اور کہنے والوں کے کہنے سے بھی بہت بلند ہے پس اے میرے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیج اور یہ کہ مجھے میرے الزام سے بری کر دے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس رب کی قسم جس نے مجھے عزت کے ساتھ مبعوث کیا اے اعرابی میں نے دیکھا کہ فرشتے تمہاری بات کو لکھنے میں جلدی کر رہے ہیں پس تو کثرت سے مجھ پر درود بھیجا کر۔‘‘
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب پڑھو

    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ و صحبہ وبارک وسلم​
     
  15. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم صلی علی سیدنا و مولانا محمد
    و علی آلہ وصحبہ و بارک وسلم
     
  16. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    عن عبدالرحمٰن بن سمرة قال : خرج رسول اﷲ صلي الله عليه وآله وسلم فقال : إني رأيت البارحة عجبا رأيت رجلا من أمتي قد احتوشته ملائکة فجاء ه وضوء ه فاستنقذه من ذلک و رأيت رجلا من أمتي قد احتوشته الشياطين فجاء ه ذکر اﷲ فخلصه منهم ورأيت رجلا من أمتي يلهث من العطش فجاء ه صيام رمضان فسقاه ورأيت رجلا من أمتي من بين يديه ظلمة و من خلفه ظلمة و عن يمينه ظلمة و عن شماله ظلمة و من فوقه ظلمة ومن تحته ظلمة فجاء ه حجه و عمرته فاستخرجاه من الظلمة و رأيت رجلا من أمتي جاء ه ملک الموت ليقبض روحه فجاء ته صلة الرحم فقالت إن هذا کان واصلا لرحمه فکلمهم و کلموه و صار معهم و رأيت رجلا من أمتي يتقي و هج النار عن وجهه فجاء ته زبانية العذاب فجاء ه أمره بالمعروف و نهيه عن المنکر فاستنقذه من ذلک و رأيت رجلا من أمتي هوي في النار فجاء ته دموعه التي بکي من خشية اﷲ فأخرجته من النار ورأيت رجلا من أمتي قد هوت صحيفته إلي شماله فجاء ه خوفه من اﷲ فأخذ صحيفته في يمينه و رأيت رجلا من أمتي قد خف ميزانه فجاء إقراضه فثقل ميزانه ورأيت رجلا من أمتي يرعد کما ترعد السعفة فجاء ه حسن ظنه باﷲ فسکن رعدته و رأيت رجلا من أمتي يزحف علي الصراط مرة و يجثو مرة و يتعلق مرة فجاء ته صلاته علي فأخذت بيده فأقامته علي الصراط حتي جاوز و رأيت رجلا من أمتي انتهي إلي أبواب الجنة فغلقت الأبواب دونه فجاء ته شهادة أن لا إله إلا اﷲ فأخذت بيده فأدخلته الجنة.

    1. هيثمي، مجمع الزوائد، 7 : 179، 180
    2. ابن رجب حنبلي، التخويف من النار، 1 : 42
    3. واسطي، تاريخ واسط، 1 : 169، 170

    ’’حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دن گھر سے باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ گذشتہ شب میں نے خواب میں عجیب چیز دیکھی میں کیا دیکھتا ہوں کہ فرشتوں نے میری امت کے ایک آدمی کو گھیرا ہوا ہے اس دوران اس شخص کا وضوء وہاں حاضر ہوتا ہے اور اس آدمی کو اس مشکل صورت حال سے نجات دلاتا ہے اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں کہ اس پر قبر کا عذاب مسلط کیا گیا ہے پس اس کی نماز آتی ہے اور اس کو اس عذاب سے نجات دلاتی ہے اور میں ایک آدمی دیکھتا ہوں کہ اس کو شیاطین نے گھیرا ہوا ہے پس اللہ کا ذکر (جو وہ کیا کرتا تھا) آتا ہے اور اس کو ان شیاطین سے نجات دلاتا ہے اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں کہ پیاس کے مارے اس کا برا حال ہے پس رمضان کے روزے آتے ہیں اور اس کو پانی پلاتے ہیں اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں جس کے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اوپر نیچے تاریکی ہی تاریکی ہے پس اس کا حج اور عمرہ آتے ہیں اور اس کو تاریکی سے نکالتے ہیں اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں کہ ملک الموت (موت کا فرشتہ) اس کی روح قبض کرنے کے لئے اس کے پاس کھڑا ہے اس کا صلہ رحم آتا ہے اور کہتا ہے یہ شخص صلہ رحمی کرنے والا تھا پس وہ ان سے کلام کرتا ہے اور وہ اس سے کلام کرتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ہوجاتا ہے اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں جو اپنے چہرے سے آگ کا شعلہ دور کر رہا ہے پس اس کا صدقہ آجاتا ہے اور اس کے سر پر سایہ بن جاتا ہے اور اس کے چہرے کو آگ سے ڈھانپ لیتا ہے اور میں اپنی امت کا ایک آدمی دیکھتا ہوں اس کے پاس عذاب والے فرشتے آتے ہیں پس اس کے پاس اس کا امر بالمعروف و نہی عن المنکر آجاتا ہے اور اس کو عذاب سے نجات دلاتا ہے اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا کہ وہ آگ میں گرا ہوا ہے پس اس کے وہ آنسو آجاتے ہیں جو اس نے اللہ کی خشیت میں بہائے اور اس کو آگ سے نکال دیتے ہیں اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا اس کا نامۂ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں تھا پس اس کا اللہ سے خوف اس کے پاس آجاتا ہے اور وہ اپنا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں پکڑ لیتا ہے اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا کہ اس کے نیک اعمال والا پلڑا ہلکا ہے پس اس کا قرض دینا اس کے پاس آجاتا ہے تو اس کا پلڑا بهاری ہوجاتا ہے اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا کہ وہ خوف کے مارے کانپ رہا ہوتا ہے جیسا کہ کھجور کی شاخ (حوا سے ہلتی ہے) پس اس کا اللہ کے ساتھ حسن ظن آتا ہے تو اس کی کپکپاہٹ ختم ہوجاتی ہے اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا جو کبھی تو پل صراط پر آگے بڑھتا ہے کبھی رک جاتا ہے اور کبھی لٹک جاتا ہے پس اس کا وہ درود جو مجھ پر بھیجتا ہے آتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے اور اس کو پل صراط پر سیدھا کھڑا رکھتا ہے یہاں تک کہ وہ اس کو عبور کرلیتا ہے اور میں نے اپنی امت کا ایک آدمی دیکھا وہ جنت کے دروازے تک پہنچتا ہے پس جنت کے دروازے اس پر بند کر دیے جاتے ہیں اور وہ باہر کھڑا رہتا ہے پس اس کا کلمہ شہادت آتا ہے جو اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کر دیتا ہے۔‘‘
     
  17. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ۔۔۔۔ کتنی برکت ہے ہمارے پیارے آقا :saw: پر درودِ وسلام کی۔

    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ و صحبہ وبارک وسلم
     
  18. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    :saw: :saw: :saw: :saw: :saw:
     
  19. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم ورحمتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
    پیارے دوستو! میری والدہ نے مجھے یہ نصیحت کی تھی۔
    گھر سے نکلتے وقت درود شریف پڑھا کرو انشاءاللہ ہر کام اچھا ھو گا۔یہ آپ بھی کر سکتے ھو۔
    یہ ایک ایسا عمل ھے جو آپ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے یعنی ہر لمحے میں کر سکتے ھے۔اوراِس نفسا نفسی کے دورمیں جہاں آپ اتنا وقت ضائع کردیتے ہیں دنیاوی کاموں میں وہیں دن میں صرف پانچ منٹ درود شریف پڑھ لیا جاے تو تھوڑا سا آخرت کاسامان ھو جا تو کیسا ھے بہت آسان کام ھے دیکھیں یہ وہ عمل ھے جو اللہ تعالی اور
    اُس کے فرشتے کر تے ہیں اگر بندہ کرے تو کیسا ھے ذرا سوچیں۔اور کچھ وڈیؤ دیکھیں ذرا غور سے بہت نوازش ہو گی۔



    [url="http://video.google.es/vide...deo.google.es/videoplay?docid= ... 4&q=darood[/url]


    http://video.google.es/videoplay?docid=-6367207305605349433&q=darood

    [url="http://video.google.es/vide...deo.google.es/videoplay?docid= ... 6&q=darood[/url]
    شکریہ۔اللہ تعالی ھم سب کے دلوں میں عشق نبی :saw: پیدا فرماے(آمین)
     
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
  21. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ ! اتنے خوبصورت اور محبت بھرے لنک شئیر کرنے پر دعا ہے اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
     
  22. گل
    آف لائن

    گل ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2006
    پیغامات:
    74
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    جواب: درود شریف - ایک بے مثال وظفیہ

    جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں