1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امام مہدی اور عیسی علیہ اسلام اور میسع دجال

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مسلم پاور, ‏25 اپریل 2009۔

  1. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    الامام المہدی رضوان اللہ علیہ از سید بدر عالم میرٹھی------------

    http://www.khatm-e-nubuwwat.org/bookpdf/zip/badar.zip
    اسلام میں امام مہدی کا تصور از مولانا محمد ظفر اقبال
    http://www.khatm-e-nubuwwat.org/bookpdf ... mmehdi.zip
    القول المعتبر فی الامام المنتظر امام مہدی بارے احادیث نبوی کا ذخیرہ مع تحقیق و تخریج (عربی، اردو) از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
    http://minhajbooks.com/books/index.php? ... xt&lang=ur
    الخلیفۃ المہدی فی الاحادیث الصحیہ از مولانا حسین احمد مدنی
    http://www.khatm-e-nubuwwat.org/bookpdf/zip/40hades.zip
    علامات قیامت اور نزول مسیح علیہ السلام از مفتی محمد شفیع
    http://www.khatm-e-nubuwwat.org/bookpdf ... qiamat.zip


    میں نے تو یہ ہی چند کتابیں پڑھہین اگر کسی کے پاس کوہی لنک ہو تو پلیز وہ بھی شیر کریے
    شکریہ وسلام :dilphool:
     
  2. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مہدویت یعنی ایک عالمی نجات دھندہ کا تصور اس وقت سے ہے جب کہ اسلام نہیں آیا تھا اوریہ تصور صرف اسلام میں محدود نہیں ہے ، ہاں اس کی تفصیلی علامتوں کی اسلام نے اس طرح حدبندی کی ہے کہ وہ ان آرزووں کو مکمل طور پر پورا کرتی ہے ، جو دینی تاریخ کی ابتداءہی سے عقیدہ مہدویت سے وابستہ کی گئی ہیں ، جوتاریخ کے مظلوموں اور دبے ہوئے انسانوں کے احساسات کو ابھارنے کے لئے ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام نے غیب پرایمان وعقیدے کو واقعیت میں بدل دیا ہے اوراسے مستقبل سے حال میں پہنچادیا ہے اور مستقبل بعید کے نجات دہندہ کو موجودہ نجات دہندہ پر ایمان میں بدل دیا ہے (بحوث حول المہدی ، ص ۳۱ باقر الصد (رح) تھوڑا لفظی رد وبدل کے ساتھ )۔
    مختصر یہ کہ عقیدہ مہدویت سارے مذاہب وادیان اور ملتوں میں موجود ہے اوروہ ایسے ہی
    طاقتورغیبی موعود کے انتظار میں زندگی بسر کرتے ہیں البتہ ہر مذہب والے اسے مخصوص نام سے پہچانتے ہیں ۔
    مثال کے طور پر ہندوں کے مذہبی رہنما ” شاکونی“ کی کتاب سے نقل ہوا ہے کہ ” دنیا کا خاتمہ سید خلایق دو جہاں ” کِش “ [پیامبر اسلام ]ہوگا جس کے نام ستادہ [ موعود] خدا شناس ہے۔
    اسی طرح ہندوں کی کتاب ” وید“ میں لکھا ہے ” جب دنیا خراب ہو جائے گی تو ایک بادشاہ جس کا نام ” منصور “ ہے آخری زمانے میں پیدا ہوگا اورعالم بشریت کا رہبر وپیشوا ہوگا۔اوریہ وہ ہستی ہے جو تمام دنیا والوں کو اپنے دین پر لائے گا۔
    اورہندوں ہی کی ایک اور کتاب ” باسک “ میں لکھا ہے ” آخری زمانے میں دین ومذہب کی قیادت ایک عادل بادشاہ پر ختم ہوگی جو جن وانس اور فرشتوں کا پیشوا ہوگا، اسی طرح ” کتاب پاتیکل“ میں آیا ہے جب دنیا اپنے آخری زمان کو پہنچے تو یہ پرانی دنیا نئی دنیامیں تبدیل ہوجائے گی اوراس کے مالک دو پیشواوں ” ناموس آخرالزمان [ حضرت محمد مصطفی اور ” پشن[ علی بن ابی طالب ] کے فرزندہوں گے جس کا نام راہنما ہوگا۔(۔ستارگان درخشان ، ج۴۱، ص ۲۳۔)
    اوریہی ہے جیسے زردتش مذہب میں اسے ” سوشیانس“ یعنی دنیا کو نجات دلانے والا ، یہودی اسے ” سرور میکائلی “ یا ” ماشع“ عیسائی اسے ” مسیح موعود“ اور مسلمان انہیں ” مہدی موعود(عج) “ کے نام سے پہچانتے ہیں لیکن ہر قوم یہ کہتی ہے کہ وہ غیبی مصلح ہم میں سے ہوگا۔
    اسلام میں اس کی بھر پور طریقے سے شناخت موجود ہے ، جب کہ دیگر مذاہب نے اس کی کامل شناخت نہیں کرائی ۔
    قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس دنیا کو نجات دینے والے کی جو علامتیں اور مشخصات دیگر مذاہب میں بیان ہوئے ہیں وہ اسلام کے مہدی موعود(عج) یعنی امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے فرزند پر منطبق ہوتے ہیں ۔
    ( آفتاب عدالت ، ابراہیم امینی ، مترجم نثار احمد خان زینپوری ، ص ۳۸ ، ۴۸۔)
    مختصر یہ کہ ایک غیر معمولی عالمی نجات دہندہ کے ظہور کا عقیدہ تمام ادیان ومذاہب کا مشترکہ عقیدہ ہے جس کا سرچشمہ وحی ہے اورتمام انبیاء نے اس کی بشارت دی ہے ساری قومیں اس کی انتظار میں ہیں لیکن اس مطابقت میں اختلاف ہے
     
  3. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شعیہ مانتے ہیں
    یعنی امام حسن عسکری (علیہ السلام) کے فرزند پر منطبق ہوتے ہیں
    جبکہ سنی کہتے ہین
    وہ پیدا ہون گے
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بھائی مسلم اوپر والے لنکس میں کوئی لنک کام نہیں کررہا۔

    دوسری بات یہ ہے کہ برائے مہربانی یہاں شئیرنگ ضرور کریں لیکن فرقہ واریت والی باتوں سے اجتناب کریں تاکہ فورم کا ماحول خراب نہ ہو۔
     
  5. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ مسلم پاور بھائی ۔

    اہم موضوع پر تحقیقی گفتگو فرمانے اور متعلقہ لنکس مہیا فرمانے پر بہت شکریہ ۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  7. مسلم پاور
    آف لائن

    مسلم پاور ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اپریل 2009
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    شکریہ مسلم پاور بھائی

    اچھی کتابیں ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں