1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیلو رانی کا ذوق

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نیلو, ‏9 اپریل 2009۔

  1. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اس محبت کے لیے شکریہ نادیہ رضا بہن۔
     
  2. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بےباک صاحب
    آپ جیسے صاحبِ ذوق کو میرا انتخاب پسند آیا۔ میری خوش بختی۔
    آپ کا بہت شکریہ
     
  3. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشاءاللہ نیلو جی،بہت اچھا ذوق ہے آپ کا

    حسن آواز میں‌ہو شعر میں‌یا صورت میں
    اہلِ دل کے لئے غارت گرہ جاں ہوتی ہے :yes:
     
  4. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نیلو باجی ۔
    آپ نے شاعری کے چوپال میں‌خوبصورت اضافہ فرمایاہے۔
    بہت عمدہ کلام ہے۔ :a180:
     
  5. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بےمثال صاحب اور نور بہنا ۔
    حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنوں ہوں۔
     
  6. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تعبیر ہو جسکی اچھی سی ،کوئی ایسا خواب نہیں دیکھا
    کوئی ٹہنی سبز نہیں پائی ،کوئی شوخ گلاب نہیں دیکھا

    ایسا ہے کہ تنہا پھرنے کا کچھ اتنا زیادہ شوق نہیں
    تیرے بعد سو ' ان آنکھوں نے کبھی جشن ِ مہتاب نہیں دیکھا

    ہم ہجر زدہ سودائی تھے ، جلتے رہے اپنے شعلوں میں
    اچھا ہے کہ توُ محفوظ رہا ، تونےُ یہ عذاب نہیں دیکھا

    بس اتنا ہوا ہم تشنہ دہن لوٹ آئے بھرے دریاؤں سے
    کوئی اور فریب نہیں کھایا ،کوئی اور سراب نہیں دیکھا

    ہم سا جو شکستہ قلب ملا ،اُسے دل سے لگا کر چُوم لیا
    اس سے بہتر اس سے بڑھکر کوئی کار ِثواب نہیں دیکھا
     
  7. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    قرارِ جاں بھی تمھی، اضطرابِ جاں بھی تمھی
    مرا یقیں بھی تمھی ہو، مِرا گماں بھی تمھی

    تمھاری جان ہے نکہت، تمھارا جسم بہار
    مِری غزل بھی تمھی، میری داستاں بھی تمھی

    یہ کیا طِلسم ہے، دریا میں بن کے عکسِ قمر
    رُکے ہوئے بھی تمھی ہو، رواں دواں بھی تمھی

    خدا کا شکر، مرا راستہ معیّن ہے
    کہ کارواں بھی تمھی، میرِ کارواں بھی تمھی

    تمھی ہو جس سے ملی مجھ کو شانِ استغنا
    کہ میرا غم بھی تمھی، غم کے رازداں بھی تمھی

    نہاں ہو ذہن میں وجدان کا دُھواں بن کر
    افق پہ منزلِ ادراک کا نشاں بھی تمھی

    تمام حُسنِ عمل ہوں، تمام حُسنِ بیاں
    کہ میرا دل بھی تمھی ہو، مرِی زباں بھی تمھی
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نیلو صاحبہ ۔ کیا عمدہ انتخاب ارسال فرمایا ہے۔
    دونوں کلام بہت ہی خوبصورت ہیں۔ :a180:
     
  9. نادیہ رضا
    Online

    نادیہ رضا مہمان

    واہ نیلو بہت خوب :a165:
     
  10. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب۔۔
     
  11. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    قرارِ جاں بھی تمھی، اضطرابِ جاں بھی تمھی
    مرا یقیں بھی تمھی ہو، مِرا گماں بھی تمھی

    تمھاری جان ہے نکہت، تمھارا جسم بہار
    مِری غزل بھی تمھی، میری داستاں بھی تمھی

    بہت خوب نیلو جی ، ، ماشاء اللہ
     
  12. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    نیلو رانی بہن۔ عمدہ انتخاب ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ ۔
    آپ ہماری اردو کے دیگر چوپالوں کے ساتھ ساتھ شاعری چوپال میں بھی خوبصورت اضافہ ہیں۔ :mashallah:
     
  13. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نیلو رانی جی کچھ شیئر کریں۔۔۔ :dilphool:
     
  14. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے۔
    نعیم صاحب، نادیہ رانی، نور رانی ، بےباک صاحب اور مبارز صاحب
    سب کی پسندیدگی کے لیے میں بہت ممنون ہوں۔
    مجھ جیسی نئے صارف کی اتنی پذیرائی بہت حوصلہ افزائی ہے۔
    شکریہ
     
  15. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جب ہم کہیں نہ ہوں گے تب شہر بھر میں ہوں گے
    پہنچے گی جو نہ اس تک ہم اس خبر میں ہوں گے

    تھک کر گریں گے جس دم بانہوں میں تیری آ کر
    اُس دَم بھی کون جانے ہم کس سفر میں ہوں گے

    [highlight=#FFFFFF:3gu4tgus]اے جانِ عہد و پیماں !! ہم گھر بسائیں گے ہاں
    تُو اپنے گھر میں ہو گا ، ہم اپنے گھر میں ہوں گے[/highlight:3gu4tgus]

    میں لے کے دل کے رشتے گھر سے نکل چکا ہوں
    دیوار و دَر کے رشتے۔۔دیوار و دَر میں ہوں گے

    ترے عکس کے سوا بھی اے حُسن وقتِ رخصت
    کچھ اور عکس بھی تو اس چشمِ تر میں ہوں گے

    ایسے سراب تھے وہ ایسے تھے کچھ کہ اب بھی
    میں آنکھ بند کر لوں تب بھی نظر میں ہوں گے

    اس کے نقوشِ پا کو راہوں میں ڈھونڈنا کیا
    جو اس کے زیر پا تھے وہ میرے سر میں ہوں گے

    وہ بیشتر ہیں جن کو کل کا خیال کم ہے
    تُو رُک سکے تو ہم بھی ان بیشتر میں ہوں گے

    آنگن سے وہ جو پچھلے دالان تک بسے تھے
    جانے وہ میرے سائے اب کِس کھنڈر میں ہوں گے



    جون ایلیا​
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26

    بہت خوب بہت ہی عمدہ و اعلی۔۔
     
  17. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا نیلو بہن
    کیابات ہے آپ کے ذوق کی
    اللہ خوش رکھے
     
  18. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مبارز صاحب اور عدنان بھائی ۔
    اتنی پرخلوص پذیرائی کے لیے بہت شکریہ ۔ :a191:
     
  19. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    واہ نیلو صاحبہ۔ آپ کا شاعرانہ ذوق بہت اچھا ہے۔ ماشاءاللہ
    خوب شاعری ارسال فرما رہی ہیں۔
     
  20. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ماشاء اللہ نیلوفر بہن

    بہت اچھی شاعری شئیر کی ہے آپ نے
     
  21. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عقرب صاحب اور راشد صاحب۔
    آپ کا بہت شکریہ ۔
     
  22. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    چاہتوں میں گِلے نہیں ہوتے
    عشق میں ضابطے نہیں ہوتے

    یاد کرتے ہیں دل ہی دل میں تجھے
    اب ترے تذکرے نہیں ہوتے

    اپنے دل میں دیئے جلا لو اب
    راستوں میں دیئے نہیں ہوتے

    کھو کے سب کچھ یہ خیال آیا
    کاش ! ہم تم مِلے نہیں ہوتے

    میری قسمت وہ بن تو جائے مگر
    آج کل مُعجزے نہیں ہوتے
     
  23. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ نیلوفر صاحبہ ۔
    بہت عمدہ انتخاب ہے۔

    اگر آپ شاعر کا نام بھی لکھ دیتیں تو انہیں بھی داد و ستائش پہنچا دیتے۔ :soch:
     
  24. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    واہ اچھا انتخاب ہے۔

    جون ایلیا میرے بھی پسندیدہ شاعر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا بات ہے ان کی اور کیا بات ہے آپ کے انتخاب کی۔واہہہہہہہہہہہہہ :a180: :a180: :a180: :a180:
     
  25. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سلام عرض ہے
    نعیم صاحب اور علی عمران صاحب
    آپ کے بہت سا شکریہ ۔
     
  26. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت ہی عمدہ انتخاب ۔ ۔
     
  27. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شکریہ ملک زلفی صاحب۔
    بہت شکریہ
     
  28. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شاعر کا نام ضرور لکھا کریں تا کہ شاعر صاھب کو بھہی سراہا جا سکے ۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا رہے گا کہ اتنا اچھا کلام کس کا ہے ۔ ۔
     
  29. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ان کا تو معلوم نہیں تھا زلفی جی
    آئندہ دھیان رکھوں گی ۔
     
  30. محمد افتخار اقبال
    آف لائن

    محمد افتخار اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏20 اپریل 2009
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اے شمع ہم سیکھ ضبط محبت کا حوصلہ
    تو تو ایک ہی رات میں ساری پگھل گئی​

    :a191:​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں