1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خوشی کی پسندیدہ شاعری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏24 ستمبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :mashallah: :mashallah: :mashallah:
    ہماری اردو کی خوش قسمتی کے آپ جیسے اعلی ذوق صارفین یہاں موجود ہیں۔
    جو ہمیں ہمیشہ اچھی اچھی شاعری پڑھنے کو مہیا فرماتے رہتےہیں۔
    :mashallah: :mashallah: :mashallah:
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ کا بہت شکریہ دونوں صورتوں میں‌،
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    خوشی جی مزید کچھ شیئر کریں۔۔۔ :dilphool:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    دل ہی تھے ہم دکھے ہوئے تم نے دکھا لیا تو کیا
    تم بھی تو بے اماں ہوئے ہمیں ستا لیا تو کیا

    آپ کے گھر میں ہر طرف منظِر ماہ و آفتاب
    ایک چراغِ شام اگر میں نے جلا لیا تو کیا

    باغ کا باغ آپ کی دسترسِ ہوس میں ھے
    ایک غریب نے اگر پھول اٹھا لیا تو کیا

    لطف یہ ھے کہ آدمی عام کرے بہار کو
    موجِ ہوائے رنگ میں آپ نہا لیا تو کیا

    اب کہیں بولتا نہیں غیب جو کھولتا نہیں
    ایسا اگر کوئی خدا تم نے بنا لیا تو کیا

    جو ھے خدا کا آدمی اس کی ھے سلطنت الگ
    ظلم نے ظلم سے اگر ہاتھ ملا لیا تو کیا

    آج کی ھے یہ کربلا کل پہ ھے اس کا فیصلہ
    آج ہی آپ نے اگر جشن منا لیا تو کیا

    لوگ دکھے ہوئے تمام رنگ بجھے ہوئے تمام
    ایسے میں اہل شام نے شہر سجا لیا تو کیا

    پڑھتا نہیں ھے اب کوئی سنتا نہیں ھے اب کوئی
    حرف جگا لیا تو کیا شعر سنا لیا تو کیا
     
  5. Guest
    Online

    Guest مہمان

    بہت خوب جناب۔۔۔آداب عرض ہے۔۔!
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ ممبئی جی
     
  7. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    خوشی جی اس کلام پر آپ کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے،
    باغ کا باغ آپ کی دسترسِ ہوس میں ھے
    ایک غریب نے اگر پھول اٹھا لیا تو کیا

    لطف یہ ھے کہ آدمی عام کرے بہار کو
    موجِ ہوائے رنگ میں آپ نہا لیا تو کیا
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بے باک جی بہت شکریہ اس پسندیدگی کے لئے ،
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کیا

    واہ ۔ بہت خوبصورت غزل ہے۔
    بہت خوب خوشی صاحبہ ۔ اعلی انتخاب ہے۔ :a180:
     
  10. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اچھا انتخاب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ قبول فرمائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :khao: :khao:
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ آپ سب کا
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    باھر کا دھن آتا جاتا اصل خزانہ گھر میں ھے
    ہر دھوپ میں جو مجھے سایہ دے وہ سچاسایہ گھر میں ھے

    پاتال کے دکھ وہ کیا جانیں جو سطح پہ ھیں ملنے والے
    ھیں ایک حوالہ دوست مرے اور ایک حوالہ گھرمیں ھے

    مری عمر کے اک اک لمحے کومیں نے قید کیا ھے لفظوں میں
    جو ہارا ہوں یا جیتا ہوں وہ سب سرمایہ گھر میں ھے

    تو ننھا منا ایک دیا میں ایک سمندر اندھیارا
    تو جلتے جلتے بجھنے لگا اور پھر بھی اندھیرا گھر میں ھے

    کیا سونگ بھرے روٹی کے لئے عزت کے لئے شہرت کے لئے
    سنو شام ہوئی اب گھر کو چلو کوئی شخص اکیلا گھر میں ھے

    اک ہجرزدہ بابل پیاری ترے جاگتے بچوں سے ہاری
    اے شاعر کس دنیا میں ھے تو تری تنہا دنیا گھر میں ھے

    دنیا میں کھپائے سال کئی آخر میں کھلا احوال یہی
    وہ گھر کا ہو یا باہر کا ہر دکھ کا مداوہ گھر میں ھے
     
  13. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :flor: :flor:
    کیا سونگ بھرے روٹی کے لئے عزت کے لئے شہرت کے لئے
    سنو شام ہوئی اب گھر کو چلو کوئی شخص اکیلا گھر میں ھے​

    بہت خوب خوشی جی ، واہ واہ ،
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ بے باک جی اس پسندیدگی کے لئے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    واہ خوشی جی ۔ پردیسیوں کو اپنے وطن کی یاد اور احساس دلا دیا۔ :rona:
    :a180:
     
  16. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خوشی بہت اچھا انتخاب ۔ اگر آپ شاعر کا نام ساتھ دے دیا کریں تو کیا ہی بات ہے ۔
    عمدہ بہت عمدہ ۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ زلفی جی اس پسندیدگی کے لئے
    جلدی میں شاعر کا نام لکھنا بھول جاتی ہوں
     
  18. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اتنی جلدی مت کیا کریں ۔ آخرشاعر جی کا بھی تو سراہے جانے کا حق ہے ۔ ۔
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بڑی معذرت اب خیال رکھوں گی مجھے شاعروں کی بددعائیں تھوڑی نہ لینی ھیں
     
  20. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپی ۔ شاعر انتقام لینے کے لیے بددعا کم ہی دیتے ہیں۔ صرف شعر سناتے ہیں :suno:
     
  21. ملک ذلفی
    آف لائن

    ملک ذلفی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2007
    پیغامات:
    316
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہا ہا ہا !!! شاعر محترم کو دیکھتے ہی بندہ کہتا ہے اجی میں تو بہرا ہوں ۔ ۔ ۔

    خیر ایسے اچھے کلام کے لئے تو ہم ہر دم ہمہ تن گوش ہیں
     
  22. بےمثال
    آف لائن

    بےمثال ممبر

    شمولیت:
    ‏7 مارچ 2009
    پیغامات:
    1,257
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a180: :a180: :a180: :a165:
    زبردست کلام ہے خوشی جی،بہت خوب
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ بے مثال جی آج یہاں‌کا رستہ کیسے بھول گئے
     
  24. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب۔۔آداب عرض ہے۔۔!
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت شکریہ مبارز جی آپ کا آنا اچھا لگا
     
  26. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ۔۔مجھے بھی آپ سے ملنا اچھا لگا۔۔۔ :happy:
     
  27. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    دوست آپ کو ہر بات ہی اچھی لگتی ہے خاص کر صارفہ کی :happy:
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    تو اپنی آواز میں گم ھے میں اپنی آواز میں چپ
    دونوں بیچ دیوار کھڑی ھے دنیا آئینہ الفاظ میں چپ

    اول اول بول رھے تھے خواب بھری حیرانی میں
    پھر دونوں چلے گئے پاتال سے گہرے راز میں چپ

    خواب سرائے ذات میں زندہ ایک تو صورت ایسی ھے
    جیسے کوئی دیوی بیٹھی ہو حجرہ رازونیاز میں چپ

    اب کوئی چھو کے کیوں نہیں‌آتاادھر سرے کا جیون انگ
    جانتے ھیں پر کیا بتلائیں لگ گئی کیوں پرواز کو چپ

    پھر یہ کھیل تماشا سارا کس کے لئے اور کیوں صاحب
    جب اس کے انجام میں چپ ھےجب اس کے آغاز میں چپ

    نیند بھری آنکھوں سے چوما دئیے نے سورج کو اور پھر
    جیسے شام کو اب نہیں جلنا کھینچ لی اس انداز میں چپ

    غیب سمے کے گیان میں پاگل کتنی تان لگائے گا
    جتنے سر ھیں ساز سے باھر اس سے زیادہ ساز میں چپ
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کلام کچھ کچھ سمجھ آیا ہے۔
    بہت خوب ہے۔ :mashallah:
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میری باتیں آپ کی سمجھ میں نہیں‌آتیں میرا منتخب کلام آپ کو کیسے سمجھ آئے گا بہر حال ایسی داد کا بھی شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں