1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو میں نصلی تعصب کا مظاہرہ

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از گجر123, ‏26 مارچ 2009۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اگرچہ حس مزاح ایک اچھی چیز ہے لیکن اس سے کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس فورم پر اکثر اس بات کا خيال نہیں رکھا جا رہا:

    ذیل میں چند نمونے ملاحضہ فرمائیں اور پھر اپنی رائے دیں کہ کیا ان الفاظ میں جارحیت پائی جاتی ہے یا نہیں

    1۔ میں نے تو سنا تھا کہ کم از کم 25 سال بندہ نہ نہائے تو تب گجر بنتا ہے
    viewtopic.php?f=21&t=4209&start=0&st=0&sk=t&sd=a

    2۔گجر آجکل صرف فلموں میں رہ گئے ہیں کیا وجہ ہے ؟ گجر صاحب وضاحت فرمائیں گے ؟
    viewtopic.php?f=13&t=306&st=0&sk=t&sd=a&start=75

    باقی آئیندہ۔۔۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مذاق میں کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔
    اور مجھے یہ بھی احساس ہے کہ آپ اپنی ذات کے حوالے سے کچھ زیادہ ہی " حساس" ہیں۔

    لیکن ۔ اگر آپ کی گجرانہ شان میں‌گستاخی نہ ہوتو کیا میں پوچھ سکتا ہوں ۔۔۔۔

    1۔۔۔ کہ ان دونوں حوالہ جات میں سے ڈائریکٹ آپ کو کہاں نشانہ بنایا گیا ہے ؟

    2۔۔۔ اگر عاطف چوہدری یا پرانے صارف "گجر" بھی آپ ہی تھے تو پھر آپ نے فوراً وہیں پر احتجاج کیوں نہ کیا ؟

    اور اگر آپ نہیں تھے۔ بلکہ وہ دونوں کوئی اور صارفین تھے ۔

    3۔۔۔ تو پھر اگر انہوں نے اس مذاق کا برا نہیں منایا تو ایک طویل عرصے بعد آپکی پریشانی کا کیا جواز ؟


    اورآخری سوال :

    4۔۔۔ اگر بالفرض سابقہ صارف بھی آپ ہی تھے تو آپ نے وہ پرانی آئی ڈیز چھوڑ کر ایک نئی آئی ڈی کیوں بنا ڈالی ؟
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی گوں کہ آپ نے درست نشاندہی کی ہے۔۔۔مگر نئی آئی ڈی وغیرہ ایک طرف۔۔۔اب اگر ان کو کسی بات پہ اعتراض ہے اور وہ قابل سماعت بھی ہے تو ضرور ۔۔۔مثبت انداز میں اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اب اس بارے میری عرضداشت:
    کم از کم میں تو اسے نسلی تعصب کا مظاہرہ نہیں کہونگا۔۔۔۔ہاں البتہ مزاح میں بھی اور اعلی کا مظاہرہ نہ ہو تو پھر وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔بے وقوفی اور بے تکلفی میں‌بس بالشت بھر کا ہی فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔لیکن کیونکہ آپ نے اس بات کو باقاعدہ اس لڑی کے توسط سے با آواز بلند اٹھایا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتظامیہ سے درخواست کرکے ۔۔۔۔ان جملوں کو خزف کروایا جاسکتا ہے شاید۔۔۔جواب تو انتطامیہ کے پاس ہی ہے۔
     
  4. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وعلیکم السلام نعیم بھائی، اتنے سارے سوالات اکٹھے ہی:


    لیکن ۔ اگر آپ کی گجرانہ شان میں‌گستاخی نہ ہوتو کیا میں پوچھ سکتا ہوں ۔۔۔۔
    ڈائرکٹ؟ اگر کوئی میری ذات، میرے دین یا میرے وطن کے خلاف بات کرے تو مجھے غصہ تو آئے گا ہی۔ بات ڈائرکٹ ہو یا انڈائرکٹ
    میں بہت بعد میں اس فورم میں آیا ہوں۔ اور یہ میرا واحد آئی ڈی ہے۔ اور یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہماری اردو اب تک واحد اردو فورم ہے جس میں میں نے بے حد سرگرمی دکھائی ہے اور اکثر پرانی پوسٹیں پڑھتا رہتا ہوں۔ بڑی مزے کی اور معلوماتی باتیں سامنے آ جاتی ہیں اور خصوصا آپ کا انداز بہت مدلل ہوتا ہے۔ باقی دوستوں کے بھی بہت علمی جوابات پڑھے ہیں۔ اور ایک اور بات کہ ہمارے معاشرے کے تقریبا سبھی اہم مسائل دسکس ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے بعض دو تین سال پرانے بھی ہیں۔ میرا دل چاہ رہا تھا کہ ان پر بھی بحث کروں لیکن یہ سمجھ کر نہیں کی کہ شاید وہ دوست یہاں موجود بھی نہ ہوں‌ جن کے کمنٹس پر میں تبصرہ کرنا چاہتا ہوں۔ احتجاج میں نے اس لیے کیا ہے کا ہو سکتا ہے میرے بعد بھی اور "گجر" یہاں آئیں اور ان باتوں سے پریشان ہوں (یا شاید چلے ہی جائیں) تو ہمارے اس فورم کا کتنا نقصان ہو گا۔ ذاتی طور پر مجھے اتنی فکر نہیں ہے کیونکہ نہ آپ مجھے جانتے ہیں اور نہ میں آپ کو(ذاتی طور پر، ویسے تو میں آپ کے خیالات سے مستفید ہوتا رہتا ہوں)
    اور اگر آپ نہیں تھے۔ بلکہ وہ دونوں کوئی اور صارفین تھے ۔

    اگر انہیں پریشانی نہیں تو کسی اور کو تو ہو سکتی ہے نہ!

    اورآخری سوال :
    جی میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کا یہ میرا واحد آئی ڈی ہے۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    گجر بھائی ۔ تفصیلی جوابات کی زحمت اٹھانے کا بہت بہت شکریہ ۔
    اب آپ سے بات کرنے میں مزید آسانی ہوجائے گی ۔ انشاءاللہ ۔


    ہاں ۔ لڑی کے عنوان میں جو نصلی آپ نے لکھا ہے۔ اگر سہواً ہے تو کوئی بات نہیں۔
    لیکن اصل لفظ " نسلی " (س سے )‌ ہوتا ہے۔

    شکریہ ۔ :dilphool:
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    تصحیح کا بہت شکریہ۔

    مجھے لگ رہا تھا کہ شاید اس میں کوئی غلطی ہے لیکن انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو اس لنک پر نسل ص کے ساتھ لکھا ہوا ملا جس پر میں نے پھر اسے تبدیل نہیں کیا:

    http://www.paktribune.com/urdu/index.ph ... il&id=7791
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا بہت شکریہ گجر بھائی ۔
     
  8. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    انگلش میں تو شکریہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے یو آر ویلکم کہتے ہیں۔ چینی میں بھی شکریے کے جواب میں "بو کھاچی" کہتے ہیں۔اردو میں نجانے کیا کہتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو پتا ہو۔

    شاید ان میں سے کوئی ایک ہو:
    رہنے بھی دیں!
    کوئی مسئلہ نہیں!
    کوئی بات نہیں!


    بہرحال آپ کے شکریہ کا بھی شکریہ
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اردو میں کہتے ھیں کیوں شرمندہ کرتے ھیں شکریہ ادا کرکے :yes: :yes:
     
  10. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ نے میری دوسری پوسٹ سے فقرہ اڑا لیا۔ چلیں یاد دہانی کا شکریہ
     
  11. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    پہلے نسلی تعصب پہ بحث چل رہی ھے آپ مجھ پہ چوری کا الزام لگا کے نئی بحث شروع کرنا چاہ رھے ھیں :hpy: :hpy: :hpy: :hpy: میں نے فقرہ نہیں چرایا ایسے فقرے میں دماغ میں چلتے پھرتے رہتے ھیں :serious:
     
  12. گجر123
    آف لائن

    گجر123 ممبر

    شمولیت:
    ‏1 دسمبر 2008
    پیغامات:
    177
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :hasna: :hasna: :hasna:
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چلتی پھرتی جگہوں میں ہی چلا پھرا جا سکتا ہے۔ :201:
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ اپنے بارے میں بہتر رائے رکھتے ھیں ہم کیا کہہ سکتے ھیں
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اگر گجر بھائی کا اعتراض ختم ہوگیا ہے تو اس لڑی کو مقفل کردینا چاہئے
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں