1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعا

Discussion in 'تعلیماتِ قرآن و حدیث' started by بےباک, Mar 4, 2009.

  1. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    اے اللہ ہمارے گناہ معاف فرما دے۔
    اے اللہ ہماری خطاؤں کو درگذر فرما۔
    اے اللہ ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا فرما، ہمارے چھپے اور کھلے گناہ، اگلے پچھلے گناہ معاف فرما، بے شک تیری معافی بہت بڑی ہے۔
    اے اللہ اپنی رحمت کے دامن میں چھپا لے۔
    اے اللہ ہمیں رات اور دن کے فتنوں سے بچا۔
    اے اللہ ہمیں جنوں اور انسانوں کے فتنوں سے بچا۔
    اے اللہ زندگی اور موت کے فتنوں سے بچا۔
    اے اللہ ہماری آہ زاری سن لے۔
    اے اللہ ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کو صحت عطا فرما۔
    اے اللہ ہمیں جسمانی طاقت اور قوت عطا فرما۔
    اے اللہ ہم کو مصیبت سے نجات عطا فرما۔
    اے اللہ ہمیں حضرت آدم علیہ السلام جیسی توبہ نصیب فرما۔
    اے اللہ حضرت یعقوب علیہ السلام جیسی گریہ و زاری نصیب فرما۔
    اے اللہ ہمیں ابراہیم علیہ السلام جیسی دوستی نصیب فرما۔
    اے اللہ ہمیں ایوب علیہ السلام جیسا صبر نصیب فرما۔
    اے اللہ ہمیں داؤد علیہ السلام جیسا سجدہِ شکر نصیب فرما۔
    اے اللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسے عمل نصیب فرما۔
    اے اللہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسا صدقہ نصیب فرما۔
    اے اللہ عمر رضی اللہ عنہ جیسا جذبہ نصیب فرما۔
    اے اللہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ جیسا غنا عطا فرما اور شرم و حیا نصیب فرما۔
    اے اللہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جیسی شجاعت و بہادری نصیب فرما۔
    اے اللہ آئمہ دین جیسی خدمتِ اسلام نصیب فرما
    اے اللہ ہمیں خلفائے راشدین جیسی بھلائیاں نصیب کر، ہمیں پیغمبری زندگی اور پیغمبری موت تحفہ بنا کر بھیج۔
    اے اللہ ہمیں موت تحفہ بنا کر بھیج، ہماری موت کو رحمت بنانا زحمت نہ بنانا۔
    اے اللہ ہماری قبروں کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنانا۔
    اے اللہ ہمیں ایمان اور علم کی دولت سے مالامال کر دے۔
    اے اللہ تمام بے نمازیوں کو نمازی بنا دے۔
    اے اللہ بے روزگار کو رزقِ حلال عطا فرما۔
    اے اللہ گمراہوں کو راہ پر لے آ۔
    اے اللہ مفلس کو غنی کر دے۔
    اے اللہ مسلمانوں کو حلال روزی نصیب فرما۔
    اے اللہ بے اولادوں کو نیک اور صالح اولاد نصیب فرما۔
    اے اللہ جو اولاد سے گھبرا گئے ہیں انہیں معاف فرما دے۔
    اے اللہ بدکردار کے کردار کو درست فرما دے۔
    اے اللہ بد اخلاق کو مکرم الاخلاق فرما دے۔
    اے اللہ سلامتی والا دل، ذکر والی زبان اور رونے والی آنکھیں نصیب فرما دے۔
    اے اللہ ہمیں دین و دنیا کی عزت نصیب فرما۔
    اے اللہ ماں باپ کے نافرمانوں کو ان کا فرمابردار فرما دے۔
    اے اللہ بے چینوں کو چین عطا فرما، اجڑے ہوئے گھروں کو آباد کر دے اور جن گھروں میں نااتقافی ہے انکو اتفاق کی دولت سے مالامال کر دے۔
    اے اللہ ہمارے بچوں کو پاک دامنی عطا فرما اور انہیں زندگی کا نیک ساتھی نصیب فرما۔
    اے اللہ پاکستان کی حفاظت فرما اور اسے دشمنوں اور اپنوں کی چیرہ دستیوں سے محفوط رکھ۔
    اے اللہ ہمارے حکمرانوں کو حقائق جاننے، سمجھنے اور اس کی روشنی میں صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما۔
    اے اللہ عالم اسلام میں اتحاد و اتقاق عطا فرما۔
    اے اللہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے ایک دوسرے پر انحصار کرنے کی قوتِ فیصلہ عطا فرما۔
    اے اللہ ہماری قبروں کو جہنم کا گڑھا نہ بنا۔
    اے اللہ منکرِ نکیر کر سوالات کے وقت ہمیں ثابت قدم رکھنا۔
    اے اللہ ہماری زندگی اور موت کے بعد قرآن کو ہمارا مونس و غمگسار بنا دے۔
    اے اللہ ہمارے اعمال نامے ہمارے داہنے ہاتھ میں دینا۔
    اے اللہ ترازو کا پلڑا نیکیوں سے وزنی کرنا۔
    اے اللہ ہمارے چہروں کو قیامت کے دن چمکتا رکھنا۔
    اے اللہ پُل صراط ہمارے آسان فرما۔
    اے اللہ ہم پر اپنی رحمتوں اور کرموں کی بارش کر دے۔
    اے اللہ ہمیں جہنم سے بچا کر جنت الفردوس نصیب فرما۔
    اے اللہ ساقیِ کوثر صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے حوض کوثر سے پانی پلانا۔
    اے اللہ تو سراپا عطا ہی عطا ہے مگر ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں۔
    اے اللہ ان ٹوٹے پھوٹے لفظوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرما۔
    اے اللہ ہمارے ملک اور امت اسلامیہ پر اپنا کرم کر، اور ہمیں شعور اور آگاہی دے کہ ہم اپنے معاملات کو خود سنبھال سکیں اور اغیار اور کفار کی طرف نہ دیکھیں ،
    اے اللہ ۔ ہمیں اسلام پر ثابت قدم رہنے کی توفیق دے ۔

    آپ سب کا مخلص: بےباک
    :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  2. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
    اس کے ساتھ ہی ہم جس محبت اور محویت سے "دعا" کرتے ہیں ان پہ "عمل" کرنے کی توفیق بھی اسی جزبے سے عطاء ہو۔
     
  3. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    شکریہ محبوب خان صاحب ،
    ساری بات ہی جذبے کی ہے ، اسی جذبے سے عمل کریں اور پھر دعا مانگیں تو قبولیت ضرور ہوتی ہے،

    آپ سب کا مخلص: بےباک، :flor: :dilphool: :dilphool: :dilphool: :dilphool:
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    اللہ کریم بےباک بھائی کے دعائیہ الفاظ کو اپنے محبوب کریم :saw: کے ماہِ میلاد کی ساعتوں کے صدقے اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما۔ آمین

    جزاک اللہ بےباک بھائی ۔
     
  5. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    :dilphool: :flor:

    شکریہ جناب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :dilphool:
     
  6. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    آمین
     
  7. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2009
    Messages:
    2,484
    Likes Received:
    17
    یا اللہ جو تُو نے دنیا میں اتنی خوبصورتی دی ہے
    میرا دل بھی اپنے جمال کا مسکن کردے
    زندگی یقینِ کامل کی خوبصورتی سے بھر دے
    یا الٰہی!
    رگ و پے میں تیری محبت نور بن کراتر جائے
    مایوسی کی گرد بھی اب مجھ تک نہ پہنچنے پائے
    میرے یقیں کو اتنا معتبر کردے
    اے دعاؤں کے سننے والےمیری دعائیں پُر اثر کردے
    یقین اجالوں کی طرح مجھ میں بسنے لگے
    میری ذات کو اتنا تُو منور کردے
    یاالہیٰ تو جمیل ہے، اپنی اس صفت کے صدقے
    میری روح کو ایمان کی خوشبوسے معطر کردے
    آمین
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین النبی الرحمۃ اللعلمین :saw:
     
  9. Irfan Mehmood
    Offline

    Irfan Mehmood ممبر

    Joined:
    Feb 16, 2009
    Messages:
    5
    Likes Received:
    0
    آمین ثم آمین
     

Share This Page