1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

11 سالہ کم سن لڑکی سے شادی، ساٹھ سالہ دولہا گرفتار

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از نور, ‏1 فروری 2009۔

  1. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    11 سالہ کم سن لڑکی سے شادی، ساٹھ سالہ دولہا گرفتار

    نثار کھوکھر
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، سکھر

    [​IMG]

    صوبہ سندھ میں ایک ضلعی عدالت نے اس گیارہ سالہ بچی کواپنے والدین کےساتھ رہنے کی اجازت دیدی ہے جس کی شادی بدھ کے روز ایک ساٹھ برس کے شخص سے کی گئی تھی۔ عدالت نے عمر رسیدہ دولہا میر محمد کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں مگر بچی کی شادی میں بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔

    گیارہ سالہ آسیا میرانی کی شادی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کشمور کے ایڈیشنل سیشن جج حیدر علی ابڑو نےغیر قانونی قرار دی ہے۔ مقامی پولیس کاکہنا ہےکہ رسم نکاح ہو چکی تھی جبکہ رخصتی باقی تھی کہ انہیں اطلاع مل گئی جس پر چھاپہ مار کر گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

    کشمور کے ضلعی پولیس سربراہ یونس چانڈیو نےبی بی سی کوبتایا ہے کہ دولہا میر محمد کم سن لڑکی کے کزن آٹھ بیٹیوں کا باپ ہیں۔ میر محمد نے نرینہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے وٹہ سٹہ رسم کےتحت اپنی ایک بیٹی کی شادی آسیا کے بھائی کے ساتھ کردی ہے۔

    پاکستان کے دیگر پسماندہ علاقوں کی طرح صوبہ سندہ میں بھی وٹہ سٹہ سمیت مختلف رسومات کے تحت ایک عرصے سے کم عمر بچیوں کی شادیاں ہوتی رہی ہیں۔ مگر یہ شادیاں رکوانے کےلیے پولیس حالیہ برسوں کے دوران متحرک ہوئی ہے۔

    بشکریہ ۔ بی بی سی اردو
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اللہ رب العزت رحم فرمائے۔۔آمین۔۔
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اللہ تعال سب پہ رحم فرمائے اور ہم سب کو جہالت کے اندھیرے سے نکالے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بدقسمتی سے یہ سب کچھ جہالت اور جاہلانہ رسم و رواج کی بنا پر ہوتا ہے۔
    اور مغربی و غیر مسلم معاشروں میں ایسی برائیوں پر " اسلام " کا لیبل لگا دیا جاتا ہے۔
    اللہ تعالی ہم مسلمانوں کو علم و ہنر اور دانش و حکمت کی دولت سے بہرہ ور فرمائے۔ آمین

    نور جی ۔ فکر انگیز خبر شئیر کرنے کا شکریہ ۔
     
  5. عامررشید
    آف لائن

    عامررشید ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2008
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    فکر انگیز بات یہ ھے کہ ھماری حکومت مکمل طور پر اس بات پر قابو نھیں پا سکی :soch:
     
  6. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    سب باتیں حکومت پر ڈال کر ہم بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
    ۔
    ہر شخص ، اپنے اطراف رو نما ہونے والے واقعات کاخود ذمہ دار ہے۔
    ۔
    سوچیں۔۔۔!
    اپنی جگہ رہ کر ۔۔۔ہم کیا کچھ کر نہیں سکتے ۔
    کوئی ایسی خوبی۔۔۔ کوئی صلاحیت ہم سے ہر ایک میں ضرور موجود ہے۔
    اُن گوشوں کو کھنگالیں۔۔۔اور پیش رفت کریں۔
    وقت کے ساتھ ساتھ۔۔۔۔ حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ ہر بات ہم حکومت کے ذمہ کیوں ڈال دیتے ھیں کیا ہمیں خود نہیں معلوم ہمارے ارد گرد کیا ہو رہا ھے کبھی ہم نے کوشش کی کسی کو ایسا کرنے سے روکنے کی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں