1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

موت کیا ہے؟

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏13 اگست 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ع س ق کے باربار اصرار پر ہماری اردو پر کچھ تحریریں شائع کر رہا ہوں۔ پہلی تحریر حاضرِ خدمت ہے۔

    موت کیا ہے!
    زندگی موت کی امانت ہے اور موت زندگی کی ایک قسم ہے۔ اللہ تعالی نےاس کائنات کو کئی عالمین کی صورت میں پیدا فرمایا ہے۔ زندگی ہر عالم میں اپنی مخصوص شکل میں موجود ہے۔ آج سے چند سال پہلے ہم عالمِ اَرواح میں تھے، پھر اذنِ خداوندی سے عالمِ ناسوت میں چلے آئے۔ یہاں مقررہ وقت گزار لینے کے بعد عالمِ برزخ جانا ہوگا۔عالمِ ارواح سے پہلے بھی کئی عالمین ہیں اور بعد میں بھی۔

    زندگی جب بھی کسی نئے عالم کی طرف منتقل ہوتی ہے، پچھلے عالم کےساتھی روتے ہیں اور اگلےعالم کے لوگ خوشیاں مناتے ہیں۔ عالمِ ارواح سے بچھڑ کر عالمِ ناسوت میں آتے وقت ہم عالمِ ارواح میں موجود اپنی شناسا روحوں کو ہجر و فراق میں مبتلا کر آتے ہیں، مگر عالمِ ناسوت میں پہنچتے ہی ہمارے یہاں کے اعزاء و اقارب خوشیاں منانے اور لڈو بانٹنے لگتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جب عالمِ ناسوت سے کوئی فرد عالمِ برزخ کی طرف انتقال کرتا ہے تو ناسوتی میل جول والے لوگ تو ہجر و فراق کے باعث غم و اندوہ میں گِھر جاتے ہیں مگر عالمِ برزخ میں (حسبِ اعمال) نہایت والہانہ استقبال ہوتا ہے۔

    زندگی یونہی سلسلہ در سلسلہ انتقال کے دریا میں بہتی ناؤ ہے۔ قرار کسی عالم میں بھی ممکن نہیں۔ حرکت ہی زندگی ہے اور کسی جگہ آ کر ٹھہر جانا ہی دراصل موت ہے۔ فرقتیں ہر عالم کا مقدر ہیں، مگر جب آج ہم کسی عزیز کے بچھڑنے اور سوئے برزخ منتقل ہونے پر روتے ہیں تو دراصل ہجر میں روتےہیں، تاہم اسلام کا عطا کردہ تصورِ موت ایسے میں ہمیں خاصا دلاسا دیتا ہے کہ

    مرنے والے مرتے ہیں لیکن فنا ہوتے نہیں
    یہ حقیقت میں کبھی ہم سے جدا ہوتے نہیں

    اور اسی طرح

    پستیء عالم میں ملنے کو جدا ہوتے ہیں ہم
    عارضی فرقت کو دائم جان کر روتے ہیں ہم​

    لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بچھڑنےوالوں کے فراق میں ہجر کے فطری غم سے زیادہ بےحال ہونے کی بجائے اُن سے دوبارہ ملاقات کے شوق میں خود بھی اگلے عالم میں منتقل ہونے کی تیاری کریں۔
     
  2. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت اچھا لکھا آپ نے
     
  3. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک
     
  4. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    کاش ہمیں موت کے بارے میں سمجھ آ جائے۔
     
  5. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
  6. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    اللہ منھاجین کو جزائے خیر سے نوازے
     
  7. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
  8. ایم عتیق
    آف لائن

    ایم عتیق ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2008
    پیغامات:
    141
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم!!

    :dilphool: :a180:

    منہاجین بھائی نے اتنے اچھے انداز میں واضح کیا، یقین مانیں مزا آ گیا۔۔

    میں نے کبھی بھی اس طرح کسی سے نہیں سنا۔ منہاجیں بھائی تسی گریٹ او!

    ہمیں اپنی اس اردو فورم پر ناز کرنا چاہئے۔ بڑے بڑے ذہین اور بڑی بڑی ہستیوں کا آنا جانا ہے یہاں۔

    اور ہم خوش قسمت ہیں کہ وہ ہمیں اپنے قیمتی ٹائم سے وقت نکال کر انمول باتیں بتاتے ہیں، اور ہم سے شئر کرتے ہیں۔
     
  9. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جزاک اللہ بہت پیارا لکھا
    اللہ پاک تمیں اپنی رھمت میں رکھے آمین
    ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
    آج جب میں کمپوٹر پر بیٹھنے سے جو سوچ رہا تھا کہ یہ لکھو آگے آ کر دیکھا تو آپ نے میرے منہ کے الفاظ کو چھین لیا ھاھاç


    ،
    :flor: :flor:
    اب آ گیا ہو تو کچھ لکھتا جاوں،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ،،،،،،،،،،،،،،،،،موت کیا ہے
    موت اور نیند میًں کچھ فرق نیہں
    قران میں لکھا ہے کہ،،،،،،،،اللہ ان جانوں کو پر جن پر موت کا ھکم ہے قبضہ میں کر لیتا ہے اور جن جانوں پر ھکم نہیں ہوا ان کو کچھ مدت کے لیے آزاد کر دیتا ہے
    ،،،،،،،،،،،
    اس آیات کا کیا معنی،،،،،،ہم نیند کے وقت موت کی ھالات میں ہوتے ہین
    اگر ہم موت کی ھالات میں ہین کہاں ہوں گے اس وقت آسمانوں میں جہاں پر روھیں رہتی ہین ہمارے ھو روع تو پاک ہوتی ہے اس وقت ہم لوگ پاک ہوتے ہین کیا،،

    آسمان کی سڑھیوں پر جہاں فرشتے اور روھیں چڑھتی ہین
    ،،،،،،،
    میرے بھاہیوں سانیس یہ کہتی ہے کہ انسان دن بھر جو کرتا ہے جو سوچتا ہے وہ رات کو نیند کی ھالات میں کرتا ہے

    تمام باتوں کا مقیصد یہ ہے کہ،،،،،
    اگر ہم تمام دن نیک اور اچھے عمل کرین تو ہم نیند کی ھالات میں بہت کچھ دیکھ سکتے ہین مثلن اللہ کے رسولوں کو
    کیونکہ نیند کی ھالات میں ہم لوگ پاک ہوتے ہین

    مثال دیتا ہون،،،،،،،،،،،آپ اپنے جذبات کو تمام دماغی صلاھیتوں کو برے کار لاتے ہوے ہین ایک پواہنٹ پر لا کر کھڑا کرین
    کہ آج میں اپنے نبی کریم صلم کے دربار میں ھاضر ہوں گا
    تو میرا یہ ماننا ہے کہ اللہ آپ کی نیت کو صلہ ضرور دے گا
    اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو اس دربار میں جانے کی اجازت دے آمین جہاں دنیا کے نظام چلتے ہین
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ عاطف چوہدری بھائی ۔
    گو کہ بات موضوع سے ہٹ جائے گی لیکن بہت اہم ہے
    آپ سے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ براہ کرم حضور نبی اکرم :saw: کے اسم گرامی یا ذکر خیر کے ساتھ صلم لکھنے کی بجائے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لکھا کریں یا پھر کم از کم درود پاک والی سمائیلی :saw: لکھ دیا کریں۔
    احادیث مبارکہ میں بہت تاکید و تنبیہ فرمائی گئی ہے۔

    شکریہ اور جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں