1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وکی پیڈیا اردو

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از وہاب اعجاز, ‏19 ستمبر 2006۔

  1. وہاب اعجاز
    آف لائن

    وہاب اعجاز ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آہستہ آہستہ ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے۔ دوستوں‌سے گزارش ہے کہ تمام اردو دان طبقہ وہاں اپنا حصہ شامل کرے۔ اس لیے کہ وہاں رضاکاروں کی شدید کمی ہے۔

    اردو وکی پیڈیا کا لنک
     
  2. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کیوں نہیں۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: وکی پیڈیا اردوز

    وہاب بھائی!
    جب تنگ نظر لوگ قابض ہوں تو رضاکارانہ کام کا جذبہ دم توڑ دیتا ہے۔ عرصہ ہوا ایک بار میں نے غالباً عرفان القرآن کے حوالے سے اردو وکی پیڈیا پر ایک پیغام لکھا تھا جسے وہاں کے کسی منتظم نے نہ صرف ختم کر دیا بلکہ مجھے وارننگ بھی دی کہ
    ظاہر ہے کہ اس کے بعد اردو وکی پیڈیا میں میری دلچسپی ثانوی سی رہ گئی۔

    تراجمِ قرآن کی تاریخ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ عرفان القرآن کے مقام کا اندازہ آپ یہاں سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔

    اس تنگ نظری کا باعث محض علمی رویئے کا فقدان اور حسد ہے ورنہ مکتبہء فکر کے اختلاف کے باوجود مرکزی جماعت اہلحدیث کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کا عرفان القرآن بارے غیرجانبدارانہ تبصرہ دیکھنے کے بعد کسی ذی فہم کو ایسی ہرزہ سرائی کی جرات نہیں ہو سکتی۔

    انگریزی وکی پیڈیا پر تو کھلے دل کے ساتھ ہر مذہب اور ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور یہاں محض خُبثِ باطن کی وجہ سے اپنے ہی مسلمان بھائیوں کے لئے طعن و تشنیع کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جاتا۔

    ایسے میں کوئی کیونکر "رضاکارانہ طور پر" آگے بڑھے!!!
     
  4. نوید سلیم
    آف لائن

    نوید سلیم ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2006
    پیغامات:
    60
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    افسوس کے ساتھ ساتھ ترس آتا ہے ایسے تنگ نظروں پر
     
  5. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    بہت ہی دکھ ہوا یہ جان کر ایسی ہی باتوں کی وجہ سے آج ہم زمانے میں ذلیل ہو رہے ہیں
     
  6. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہی بات تو ہمیں مار رہی ہے۔
     
  7. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    افسوس صد افسوس!

    نہایت دکھ کی بات ہے کہ اُمتِ مسلمہ آج اُس تنگ نظری کا شکار ہے جس سے وہ کسی غیر کا نہیں بلکہ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی دل آزاری کا باعث بن رہی ہے۔

    ایک اور بات آپ کو بتاتا چلوں کہ جس ویب کی تشہیر کے لئے کسی صاحب نے یہ کم عقلی کی بات کی ہے۔ وہ ویب قرآنِ پاک کی ویب ہے۔ اور یہ وہ ترجمہءِ قرآن (اردو) ہے جس کا ترجمہ اتنا آسان اور سادہ الفاظ میں ہے، کہ آپ کو لمبی چوڑی تفسیریں پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ میں خود روز اس قرآن (عرفان القرآن) کا مطالعہ کرتا ہوں۔ اور بہت سی ایسی باتیں جو پیدا ہونے کے دن سے آج تک میری سمجھ میں نہیں آئیں تھیں وہ بھی شیشے کی طرح دل میں اُتر رہی ہیں۔

    نوید بھائی کی بات درست ہے کہ ایسے “ تنگ نظروں پر افسوس کے ساتھ ساتھ ترس آتا ہے۔“ کہ اپنے آپ کو ہی غلط کہہ رہے ہیں اور اِس بات کا اُنہیں احساس تک نہیں۔‌‌

    اللہ پاک ہم سب کو ہدائت دے۔ (آمین)
     
  8. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    مجھے اسلامی کتابوں میں دلچسپی ہے۔ اور میں نے قرآن مجید کے بہت سے اردو تراجم دیکھ رکھے ہیں۔ لیکن عرفان القرآن کی سطح کا عام فہم اور سائنسی اغلاط سے پاک ترجمہ آج تک میری نظر سے نہیں گزرا۔

    ضروری نہیں کہ وکی پیڈیا کی ٹیم میں سب لوگ عالم فاضل ہوں۔ تاہم انہیں سنی سنائی باتوں کی بجائے کسی بھی معاملے کو براہ راست ذرائع سے جانچنا چاہیئے تھا۔ وہ عرفان القرآن اور طاہرالقادری صاحب کی دوسری کتابیں انٹرنیٹ سے دیکھ سکتے تھے۔ پھر انہوں نے اتنی بڑی بات بلاتحقیق کیسے کہہ دی۔

    انسائیکلوپیڈیا پر کام کرنے والی ٹیم کا معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی بجائے ایسی سطحی باتیں کرنا خود ان کے انسائیکلوپیڈیا کی وقعت کے لئے بھی سوالیہ نشان ہے۔ جس انسائیکلوپیڈیا کے پیچھے من گھڑت افواہوں کا شکار لوگ کام کر رہے ہوں۔ جو کسی معاملے کی اصلیت کا کھوج لگانے کی بجائے عوامی بھیڑچال کی پیروی کر رہے ہوں وہ اپنے انسائیکلوپیڈیا کو کیسے غیرجانبدار رکھ سکتے ہیں؟
     
  9. شامی
    آف لائن

    شامی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اگست 2006
    پیغامات:
    562
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    عرفان القرآن کی سطح کا عام فہم اور سائنسی اغلاط سے پاک ترجمہ آج تک میری نظر سے نہیں گزرا۔
     
  10. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Re: وکی پیڈیا اردوز

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

    گوگل سرچ کے ذریعے اس پوسٹ‌تک پہنچا ہوں اور منہاجین بھائی کی رائے کی تصدیق کرتا ہوں، واقعی اردو وکی پیڈیا کے منتظمین کے اندر غیر جانبداری کا بہت زیادہ فقدان ہے۔

    خوش رہیں‌
     
  11. نویدخان
    آف لائن

    نویدخان ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جون 2011
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: وکی پیڈیا اردو

    ۔بہت بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں