1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

(حضرت) عیسیٰ کا مقبرہ مل گیا؟

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏27 فروری 2007۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    عیسیٰ کا مقبرہ مل گیا؟​
    [align=left:ij4sz9ly]بی بی سی اردو سے[/align:ij4sz9ly]

    ہالی وڈ کے فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی ایک نئی ڈوکیومنٹری کے مطابق یسوع مسیح یعنی حضرت عیسیٰ کا ایک بیٹا تھا جس کا نام جودہ تھا اور اسے میری میگدالین کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔

    [​IMG]

    ہالی وڈ کے فلمساز کے مطابق 1980 میں یروشلم میں دریافت ہونے والا مقبرہ یسوع مسیح اور ان کے خاندان کا تھا۔


    ٹائٹینک فلم کے لیے آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کے مطابق شماریاتی تحقیق اور ڈی این اے ٹیسٹ ان کے دعوے کی تصدیق کرتے ہیں۔

    تاہم ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ مقبرے کسی یہودی خاندان کے ہوں جس کے نام بالکل حضرت عیسیٰ کے خاندان جیسے ہوں۔

    مارچ 1980 میں یروشلم کے مشرقی حصے تالپیوت میں ایک ایپارٹمنٹ بلڈنگ بنانے والے مزدوروں کو دو ہزار سال پرانا ایک مقبرہ ملا تھا جس میں دس چونے کے ڈبے نما کفن موجود تھے۔ ان ڈبوں میں ہڈیاں تھیں اور ان پر نام لکھے ہوئے تھے۔


    اسرائیل کے آثارِ قدیمہ کے ادارے کے مطابق چھ کفنوں پر میری، میتھیو، عیسیٰ ابنِ یوسف، میری، جوفا (یوسف، یسوع مسیح کا بھائی) اور جودہ عیسیٰ کا بیٹا درج تھا۔

    کیمرون کی ڈوکیومنٹری ’دی لاسٹ ٹومب آف جیزس‘ یعنی ’عیسیٰ کا آخری مقبرہ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو کفن کے نمونوں کے تجزیوں کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ اور میری میگدالین یہاں دفن کیے گئے تھے اور وہ میاں بیوی تھے۔

    فلمساز کے مطابق کفن پر ’جودہ حضرت عیسیٰ کا بیٹا‘ درج ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ عیسیٰ اور میری کے بیٹے کا کفن ہے۔

    یروشلم کی یونیورسٹی آف ہولی لینڈ کے سٹیفن فین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ عیسائی مذہب کے ماننے والے فلم میں کیے گئے دعووں کو مانیں گے۔

    اسرائیل کے ماہرِ آثار قدیمہ اموس کلونر کا، جنہوں نے سب سے پہلے اس مقبرے کا معائنہ کیا تھا، کہنا ہے کہ کفن پر تحریر کیے گئے نام اس وقت عام استعمال ہوتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فلمساز اپنی فلم بیچنے کے لیے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔


    تاہم جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہے، ہم نے ایک مقدمہ بنایا ہے، اور اب وقت ہے کہ بحث شروع کی جائے۔‘
    [/img]
     
  2. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    وللہ َعلم
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    دراصل مذہبِ عیسائیت کی تمام کتب شروع ہی سے تحریف کا شکار ہوتی رہی ہیں۔ اس لیے خود عیسائیوں کے اندر بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی :as: صلیب پر چڑھائے جانے کے بعد پھر انسانی شکل میں واپس آگئے تھے اور شادی کی اور غالباً ایک یا دو بچے بھی ہوئے۔

    اور اس موضوع پر بھی کچھ فلمیں‌بنائی جا چکی ہیں جسے دیکھنے کا مجھے بھی اتفاق ہوا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کل کلاں‌کو وہ اس سے بھی آگے کوئی بات ثابت کرنا شروع کردیں تو کوئی عجب نہ ہوگا۔
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

    اس کو اسلام اور عصر حاضر میں پوسٹ کرنے مقصد یہ ہے کہ ہمیں‌مسلمان ہونے کی حیثیت سے اس خبر کو کیسے محسوس کرنا چاہئیے

    کہیں‌ یہ مسلمانوں‌کے عقیدہ پر حملہ تو نہیں
     
  5. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ھمم
    قادیانیوں نے بھی دعوا کیا ہے کہ عیسی علیہ السلام ابن مریم ۔۔۔۔کشمیر میں دفن ہین
    اللہ جانتا ہے سب کچھ۔۔۔۔
     
  6. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    Re:

    بےشک اللہ پاک عالم الغیب والشھادۃ ہے
     
  7. فرخ
    آف لائن

    فرخ یک از خاصان

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2008
    پیغامات:
    262
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اس ڈاکیومنٹری کا کوئی لنک موجود ہے انٹرنیٹ پر؟
     
  8. عرفان
    آف لائن

    عرفان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    443
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حضرت :as: عیسی قتل نہیں ہوئے اور نہ وہ صلیب پر چڑھے بلکہ ان لوگوں کو شبہ ہوا
     
  9. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماضی میں گھومتے ہو ماضی کی باتیں کرتے ہو
    سوچتے مستقبل کی ہو
    دماغ کیسے پہنچے وہاں جہاں تک اس کی پہنچ کی ھد کتم ہو جایے
    ،،،،،،،،،،،،،،،
    سوچ ماضی کی رکھو،،،،،،،،،لیکن دنیا کے ماضی کی نہیں
    اپنے ماضی کی،،،،،،،،،،،،،،،کہاں سے تمھاری شروعات ہوٰ
    نہیں ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،ہے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،اللہ
    ،،،،،،،،،،،،،،،،
    اس میں کہاں ہے اللہ
    اور کہاں ہیں ہم
    جو یہ الفاظ سمجھ رہا ہے وہ دیکھ رہا ہے کہ سچ کیا ہے دنیا میں
    ،،،،،،،،
    انسانی عقل جو سوچتی ہے ویسا نظر نیہں آتا
    جو دیکھتی ہے ویسا سوچتی نہیں
     
  10. باباجان
    آف لائن

    باباجان ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام و علیکم ورحمہ اللہ

    مجھے یہاں صرف اتنا کہنا ہے کہ مسلمان کے لئے اللہ عزوجل کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جہاں واضح‌حکم موجود ہیں‌وہاں‌اسلام میں‌بحث کی حاجت نہیں‌تو حضرت عیسٰی علیہ اسلام کے متعلق آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث اور قرآن میں‌حکم ربی عزوجل ہےتو اس طرح‌کی لاکھ ڈاکومنٹریز بھی ہوں‌تو لاحاصل

    کاذب و دجال غلام احمد قادیانی لعنت اللہ تعالیٰ‌ عنہ نے تو خود مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے میسح‌موعود تو اس کو تو لعنتی و کذاب ثابت کیا جا چکا ہے اب وہ کشمیر میں‌کہیں‌یا مکہ میں‌کس کو پرواہ ہے

    جو حکم رب و رسول رب عزوجل و صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اس کے آگے کچھ نہیں‌
    واسلام و علیکم ورحمۃ‌اللہ
     
  11. باباجان
    آف لائن

    باباجان ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام و علیکم ورحمہ اللہ

    مجھے یہاں صرف اتنا کہنا ہے کہ مسلمان کے لئے اللہ عزوجل کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جہاں واضح‌حکم موجود ہیں‌وہاں‌اسلام میں‌بحث کی حاجت نہیں‌تو حضرت عیسٰی علیہ اسلام کے متعلق آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی احادیث اور قرآن میں‌حکم ربی عزوجل ہےتو اس طرح‌کی لاکھ ڈاکومنٹریز بھی ہوں‌تو لاحاصل

    کاذب و دجال غلام احمد قادیانی لعنت اللہ تعالیٰ‌ عنہ نے تو خود مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے میسح‌موعود تو اس کو تو لعنتی و کذاب ثابت کیا جا چکا ہے اب وہ کشمیر میں‌کہیں‌یا مکہ میں‌کس کو پرواہ ہے

    جو حکم رب و رسول رب عزوجل و صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اس کے آگے کچھ نہیں‌
    واسلام و علیکم ورحمۃ‌اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں