1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بڑیلہ شریف گجرات

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏15 نومبر 2008۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔


    میرے کچھ دوست حال ہی میں‌پاکستان کا دورہ کر کے آئے ہیں بارسلونا واپسی پر وطن عزیز کے سفر کی داستان سناتے ہوئے بات گجرات کے مختلف علاقوں کی سیر تک پہنچی تو وہاں اچانک بڑیلہ شریف (گجرات) کا ذکر آیا ۔
    تفصیلات جو مجھے فراہم کی گئی ہیں ان کے مطابق گجرات سے مشرق کی جانب ٹانڈہ نامی گاؤں کے قریب ایک دربار ہے جس کی لمبائی ان دوستوں‌نے 70 گز (یا میٹر) بتائی ہے، دورانِ گفتگو انہوں‌نے تصاویر بھی دکھائیں ان میں واقعی ایک بہت لمبا دربار اور اس کے اندر ایک بہت لمبی قبر دیکھنے کو ملی ۔

    وہ تصاویر میں یہاں ارسال کر رہا ہوں‌۔

    ایک
    [​IMG]

    دو
    [​IMG]

    تین
    [​IMG]

    چار
    [​IMG]

    کیا ہماری اردو کے صارفین میں سے کبھی کسی کو اس جگہ جانے کا اتفاق ہوا ؟

    یا کسی صارف کے پاس کوئی ایسی معلومات ہیں جن سے یہ پتا چل سکے کہ یہ قبر کس کی ہے ؟‌


    خوش رہیں
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایسی ہی قبر ایک پاکپتن شریف میں ہے اور ہمارے گاؤں کے پاس ایک گاؤں ہے وہاں بھی ہے جسے نو گزا یا شاہ جگدیر کہتے ہیں زیادہ تفصیلات میں نہیں جانتا مگر جب پاکپتن شریف حاضری کا شرف ملا تو وہاں قبر پر اس صاحب قبر کے حالات زندگئ لکھے ہوئے ہیں وہ پڑھ کر آپ کو بتا دونگا
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آبی ٹو کول بھائی سے پوچھیں۔ شاید وہ کچھ بتا دیں کیونکہ وہ بھی گجرات سے ہی ہیں۔
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ارےےےےےےےےےےےےےےےےےے گجرات کا تو پتہ ھے باقی کچھ علم نہیں کسی سے پوچھنا پڑے گا
     
  5. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    سلام

    میرا تو خیال یہی ہے ،،،،،، کچھ جاہل لوگوں‌نے عوام کو گمراہ کرنے اور لوٹنے کے لیے پیری مریدی کے نام پر :zuban: اتنی لمبی لمبی قبریں بنا رکھی ہیں
    کہیں نو گز، کہیں بارہ گز، کہیں چوبیس گز اور اب یہ ستر گز ۔۔۔ استغفر اللہ
     
  6. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    السلام علیکم ۔
    میرے خیال میں اچھے برے ہر جگہ ہوتے ہیں۔ ہمیں براہ راست ایک پورے طبقے کو جاہل و گمراہ کہنے کے رویے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اکثر ایسی جگہوں پر باقاعدہ حوالہ جات کے ساتھ صاحبِ مزار کی تاریخ لکھی ہوتی ہے ۔
    والسلام علیکم
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ویسے تو دلوں کا حال اللہ ہی جانتا ہے لیکن میں ابن آدم بھائی صاحب سے اتفاق کرتی ہوں۔ عوام کو گمراہ اور اپنی جیبیں بھرنے کے لیئے لوگ اور خاص طور پہ اپنے انڈیا پاکستان کے لوگ بہت تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ دنیا میں تشریف لائے ہیں :dilphool:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !
    گذشتہ روز مقامی مسجد میں گجرات کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کچھ دوستوں سے ملاقات ہوئی۔ ان سے بڑیلہ شریف والے معاملے پر استفسارکرنے پر ایک صاحب بولے کہ انہوں نے وہ مزار دیکھا ہے انہوں نے بتایا کہ کسی صاحبِ کشف بزرگ کو بذریعہ کشف یا بشارت یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ یہ قبر حضرت آدم :as: کے کسی پوتے کی ہے۔ ان صاحب نے یہ بھی بتایا کہ ایک تختی اب بھی مزار پر نصب ہے جس پر اس صاحبِ‌قبر سے متعلق پوری تفصیلات درج ہیں۔

    اور میں زاہرا صاحبہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ایک متفقہ عقیدے کے حامل لوگوں کو بغیر کسی ثبوت کے کلیتاً جاہل و گمراہ قرار دے دینا کوئی اچھا عمل نہیں۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالی ورسولہ :saw: اعلم
     
  9. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    میں نے اس بات پر تحقیق جاری رکھی ہوئی تھی کہ اچانک کسی کے ساتھ دورانِ گفتگو معلوم ہوا کہ اس موضوع پر کسی نے ایک کتاب لکھی ہے، میں نے فورا وہ کتاب منگوائی تو اس کتاب سے کچھ اس طرح‌پتا چلا ہے ۔

    بڑیلہ شریف کی مذکورہ قبر حضرت آدم علیہ السلام کے ایک بیٹے کی ہے جن کا نام حضرت قنبیط علیہ السلام تھا ۔

    قنبیط کا تلفظ کچھ اس طرح سے ہو گا قَنبِیط یعنی ق کے اوپر زبر اور ب کے نیچے زیر ۔

    اس کتاب کا نام گجرات تاریخ‌کے آئینے میں‌ہے اور اس کے مصنف کا نام ایم زمان کھوکھر ایڈوکیٹ ہے، اس کتاب میں‌گجرات میں‌موجود بے شمار 9 گز کی قبروں کی تاریخ لکھی ہے اور اس میں اکثریت انبیاء کرام کی قبروں‌کی ہے
    واللہ اعلم

    خوش رہیں ۔
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم نوید بھائی ۔
    وضاحت کا شکریہ ۔
    جزاک اللہ
     
  11. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    سب ساتھیوں‌کو نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مذکورہ کتاب کے مصنف ایم زمان کھوکھر صاحب گزشتہ ہفتے پاکستان میں‌عارضہ قلب سے انتقال کر گئے ہیں ۔
    انا للہ و انا علیہ راجعون

    اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

    آمین۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ انا الیہ راجعون۔

    غفراللہ لہ ۔ آمین
     
  13. باباجان
    آف لائن

    باباجان ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2008
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام وعلیکم ورحمۃ‌اللہ
    جناب عالٰی مجھ ناچیز کو بھی ایک بار اس مزار پر خاضری کا شرف حاصل ہوا ہے اور وہاں‌موجود معلومات سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ یہ صاحب مزار واقع ہی حضرت آدام کے بیٹے یا پوتے ہیں‌،
    دوسری بات جو نو گزے پیر یا لمبی قبروں کی بات ہے تو جہاں‌تو انبیاء علیہ اسلام کی قبروں‌کا ذکر ہے تو ان میں سے اکثر کے قد مبارک واقعی اتنے لمبے تھے دوسرے جہاں‌اولیاء‌اللہ رحمۃ‌اللہ کی بات یا شہدا کی بات ہے تو ان کی قبورکو لمبا کرنے کا مقصد ان کی قبر کو دوسری قبروں‌سے منفرد کرنا تھا
    ایک مزید بات یہ کرامت ہے اس دربار کی کہ قبر مبارک پر جب چادر چڑھانے کے لئے پیمائش کی کی جاتی ہے تو اکثر و بشتر کھبی کچھ انچ بڑ ی یا کچھ چھوٹی ہو تی وجہ تو اللہ عزوجل ہی بہتر جانتا ہے مگر یہ سب اس کی قدرت کے کرشمے ہیں
    ابن آدم صاحب سے گزارش کروں‌گا کہ اس مزار پر پیری مریدی کا کوئی چکر نہیں ہے ایک مجلس یا جماعت قائم ہے جو اس مزار کی دیکھ بھال کرتی ہے مزید براں اس مزار سے کچھ فاصلے پر بڑیلہ شریف کی درگاہ غالبآ حضرت حٍفیظ اللہ رحمۃ اللہ واقع ہے ،

    واللہ عالم ورسول اللہ عالم عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
     
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی مفید اور وسیع معلومات ہم تک پہنچانے کے لیے آپ سب کا شکریہ ۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ پیارے بھائی
     
  16. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بڑیلہ شریف گجرات

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    اس معلوماتی پوسٹ میں حصہ لینے پر سب کا شکریہ !
    اس دربار بارے ایک اور چیز بتائی گئی ہے کہ یہاں‌پر قبر کے اوپر جو کپڑہ یعنی غلاف ڈالا جاتا ہے اس کی کوئی بھی بندہ پیمائش نہیں‌کر سکتا۔
    اگر کوئی کوشش کرے بھی تو بھول جاتا ہے ! کیا اس بارے کسی کو کچھ معلوم ہے

    خوش رہیں‌
     
  17. عاصم مٹھو
    آف لائن

    عاصم مٹھو ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2010
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: Re: بڑیلہ شریف گجرات

    میں گجرات کا رہنے والا ہوں اور مجھے اس کے بارے میں خوب معلومات ہیں یہ قبر وقعی اتنی لمبی ہے مگر یہ جھوٹ ہے کہ یہ آدم علیہ السلام کے بیٹے کی ہے، اس کی کئی ایک وجوہات ہیں جن میں ایک یہ بھی ہے کہ اگر کوئی بندہ اتنا ۷۰ گز لمبا ہوگا تو ساتھ وہ کم از کم ۴ سے ۷ گز موٹا بھی ہوگا تبھی وہ اپنے جسم کو سنبھال سکے گا بصورتِ دیگر اگر وہ صرف ایک گز موٹا ہوا تو وہ کھڑا بھی نہیں ہوسکے گا، اس جھوٹ کو سمجھنے کے لیے یہ کافی ہے کہ یہ قبر ایک گز بھی چھوڑی نہیں ہے۔
    اور اس طرح کی خوابیں جن میں کشف ہوتا ہے ان کی اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔
    باقی وقت ملا تو اور بھی کچھ بتاؤں گا ان شاءاللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں