1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تکبر سے چھٹکارا اور اخلاقِ حسنہ کے حصول کے طریقے (تصوف)

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 نومبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تکبر، غرور گھمنڈ سے چھٹکارا حاصل کرنے کا نسخہ​


    حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ نے غنیۃ الطالبین میں بیان فرمایا کہ دوسروں کو حقیر اورخود کو افضل سمجھنے کے شیطانی اور نفس کے حملہ سے بچنے کے لئے انسان یہ سوچ اپنا لے کہ اگر کسی اپنے سے عمر میں چھوٹے کو دیکھے تو اسے اپنے سے یہ خیال کرکے افضل سمجھے کہ اس کی عمر تھوڑی ہے، اس کے گناہ بھی مجھ سے کم ہوں گے، اس لئے مجھ سے بہتر ہے۔ ۔ ۔ اور اگر اپنے سے کسی بڑے کو دیکھے تو اس کو بھی خود سے بہتر سمجھے اور یہ جانے کہ اس کی عمر مجھ سے زیادہ ہے، اس نے نیکیاں بھی مجھ سے زیادہ کی ہوں گی۔ ۔ ۔ اور اگر ہم عمر کو دیکھے تو اس کے بارے حسن ظن رکھے کہ اطاعت، عبادت، نیکی میں مجھ سے بہتر ہے۔ ۔ ۔

    اگر اپنے سے کم علم یا جاہل کو دیکھے تو اس کو بھی اپنے سے بہتر سمجھے کہ اس کا علم کم ہے، اس سے حساب کتاب بھی کم ہو گا اور اس کا مواخذہ بھی کم ہو گا کیونکہ اس نے اگر گناہ کئے ہیں تو وہ کم علمی کی وجہ سے کئے ہیں اور میں گناہ کرتا ہوں تو زیادہ علم کے باوجود اس کا ادراک ہوتے ہوئے گناہ کرتا ہوں۔ میرا مواخذہ زیادہ ہو گا، وہ شاید کم علمی کی وجہ سے نہ پکڑا جائے اور معافی مل جائے۔ ۔ ۔ اور اگر کسی کو خود سے زیادہ عالم دیکھے تو اس کو بھی خود سے بہتر سمجھے اور یہ جانے کہ اس کا علم زیادہ ہے لہذا تقویٰ اور علم کی وجہ سے عبادات بھی زیادہ ہوں گی۔ چونکہ زیادہ علم ہے اس لئے اسے معلوم ہے کہ کس کس عبادت کا اجر و ثواب زیادہ ہے، کون کون سے اعمال کا درجہ بلند ہے، اس نے نیکیاں بھی اپنے علم کی وجہ سے زیادہ جمع کرلی ہوں گی اور علم کی فضیلت کی وجہ سے جو بخشش عطاہو گی وہ اس کے نصیب میں ہوگی۔ ۔ ۔

    اگر کسی کافر کو دیکھے تو اسے بھی بحیثیت انسان کے خود سے حقیر اور کم تر نہ جانے، کافر کو دیکھ کر اپنی افضلیت کا گھمنڈ یوں ختم کرے کہ یہ کافر ہے اور میں مومن ہوں لیکن معلوم نہیں کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو جائے اورمیرا خاتمہ خدا جانے شر پر ہو جائے۔ کیا معلوم یہ توبہ کرلے اور آخر وقت پر مسلمان ہو جائے اور توبہ کرکے گناہوں سے بالکل صاف ہو کہ بخشش کا مستحق بن جائے اور میں ساری عمر ایمان پر گزار کر ممکن ہے آخر عمر میں برباد ہو جاؤں، کوئی ایسی غلطی، نقصان کر بیٹھوں کہ عمر بھر کر خسارہ ہوجائے، گویا کافر پر بھی حسن ظن کرے۔

    شیخ الاسلام عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ سوچ و عمل اس وقت تک جاری رہے اور ان چیزوں پر اتنا بیدار رہے کہ وہ اپنے فضائلِ اخلاق کو رذائلِ اخلاق دیکھے۔ ۔ ۔ جو اس کے اعلیٰ اخلاق ہیں، ان کو گھٹیا و کمینہ اخلاق سمجھے۔ ۔ ۔ اور دیکھے کہ جو کچھ میں کرتاہوں وہ رذائل ہیں، اس لئے کہ میری کیا مجال کہ میں اپنی فضیلت کا سوچ سکوں۔ اس طرح نفس کے عُجب، تکبر، ریاء، نفاق سے بچ جائے گا۔
     
  2. دستور
    آف لائن

    دستور ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اسلام علیکم
    نعیم بھائی بھی بہت ھی زبردست۔
    بہت شکریہ
     
  3. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    سبحان اللہ۔
    صوفیائے کرام کے ہاں تزکیہ نفس اور تصفیہ باطن کے تیر بہدف نسخے پائے جاتے ہیں۔
    اور بلاشبہ یہی لوگ اعلی اخلاق کے مالک ہوتے ہیں۔
    اللہ تعالی ہمیں انکی تعلیمات کے سمجھنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

    جزاک اللہ نعیم صاحب ۔
     
  4. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ نعیم بھائی :dilphool:
    اے پیر :rda: مرے غوث الاعظم :rda: محبوبِ خدا معشوق خدا
    وے راز خدائی کے محرم محبوبِ خدا معشوق خدا
    تو شاہ مرا میں تیرا گدا میں خادم ہوں تو ہے آقا
    مجھکو ہے یہی بس جاہ و حشم محبوب خدا معشوق خدا
    تم نور نبی :saw: وہ نور خدا کیا لطف نرالا آہا
    اس شکل حدوثی میں ہے قدم محبوب خدا معشوق خدا
    ہے عرض یہی‌ یا پیر :rda: مرے یا پیر :rda: رہے جاری دل سے
    چلتا رہے جبتک تن میں دم محبوب خدا معشوق خدا
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ کاشفی بھائی ۔
    آپ نے لڑی کو چار چاند لگا دیے۔ :mashallah:
     
  6. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    شکریہ آپ کا نعیم بھائی۔۔۔ اتنی اچھی باتیں شیئر کرنے کے لیئے۔۔۔جزاک اللہ :dilphool:
     
  7. عاطف چوہدری
    آف لائن

    عاطف چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جولائی 2008
    پیغامات:
    305
    موصول پسندیدگیاں:
    0
  8. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :a180: :a180: :a180:
    :a180: :a180: :a180:
    :a180: :a180: :a180:
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ عاطف چوہدری بھائی اور رضا بھائی ۔
    مضمون کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
    دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا ۔ :flor:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں