1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچھے وقت کی اور اچھے لوگوں کی قدر کیجئے

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏7 جون 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    خرابئ زمانہ اور خونی ہنگامہ انسانی خوشیوں پہ پانی پھیر دیتا ہے.

    مگر کیا کیجئے گا اس مضمحل شب و روز کے کھیل کا جس میں دنیا ہمارے مزاج کو سمجھتی ہے نہ ہمارے مزاح کی قدر کرتی ہے.

    ایسے میں اگر کوئی مخلص و ہمنوا میسر آجائے تو اسے سب سے بڑی خوش قسمتی جانیئے کہ لق دق صحرا میں ہر جگہ سراب تو نظر آتا ہے مگر دور تک میٹھے پانی کا ایک گھونٹ بھی مشکل سے ملتا ہے.

    اچھے وقت کی اور اچھے لوگوں کی قدر کیجئے کہ یہی زندگی کا سرمایہ ہے.
    مطلب پرست موقع شناس اور خود پسند چہار سو قطار اندر قطار اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ آپ کے فیض کو حاصل کرکے اپنے سینے پہ سجا سکیں اور چند سیلفیاں بناکے آپ کی شہرت اور نیک نامی کو اپنے نام سے جوڑ سکیں.

    اللہ تعالی ہر ایک کو پہلے سے بڑھ کر دیتا ہے پھر کیسی بے یقینی اور ہیجان انگیز کیفیت؟

    وہ آپ کو آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ محبوب رکھتا ہے. بس اس کے ہوجاؤ اور پھر تمام برانگیختیاں اطمینان و سکون کے ساحل تک پہنچ کر آسودگی سے ہمکنار ہوجائیں گی.

    اپنا خیال رکھیں اور اپنی صلاحیتوں لوگوں کے لئے عام کردو کہ آپ کا انسان اور اس کے خالق سے پیار سرِعام آشکار ہوجائے.

    غوری 5 مئی 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں