1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غوریات - انسانی رشتوں کا المیہ

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏30 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کرونا

    کبھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالنا باعثِ فخر تھا
    کبھی چہرہ چھپائے رکھنا باعثِ تمسخر تھا

    کبھی اکٹھے ہو کر تناول کرنا آدابِ مِہر تھا
    کبھی ردائیں باہم تبدیل کرنا شیوۂ بشر تھا

    کبھی مل کے بیٹھے رہنا رشتوں کی جان تھا
    کبھی عیادتِ مریض کیلئے جانا بڑی شان تھا

    کبھی مزاج پرسی کرنا اپنوں کی پہچان تھا
    کبھی از راہِ محبت سہلانا اک اندازِ بیان تھا

    اب ماسک نہ ہو تو ہر ایک آنکھیں دکھاتا ہے
    اب تو ہر کوئی آس پاس بیٹھنے سے گھبراتا ہے

    اب یوٹیوب چینل پہ روز نت نیا کھیل آتا ہے
    جسے کچھ بھی نہیں معلوم ڈاکٹری پڑھاتا ہے

    کوئی کہے قرنطینہ میں اکیلے لے جاکر بٹھا دو
    کوئی کہے اسپتال میں جا کر داخل ہی کرا دو

    کوئی اسپتال کے خوف اور علاج سے ڈراتا ہے
    کوئی بڑھ بڑھ کے کئی مجرب ٹوٹکے بتاتا ہے

    کوئی سیناٹائزر لگائے تو کوئی ہینڈ واش لگاتا ہے
    کوئی سادہ تو کوئی KN 95 ماسک خریدواتا ہے

    کہیں سکول پہ تالے کہیں آن لائن پڑھایا جاتا ہے
    کہیں میٹرو بس و اورنج ٹرین کو رکوایا جاتا ہے

    کبھی سڑکوں پہ صرف ماسک چیک کیا جاتا ہے
    کبھی مکمل اور کبھی نرم لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے

    کبھی مزار کی زیارت کو جانا معطل کیا جاتا ہے
    کبھی مسجد میں دور کھڑے ہونے کا کہا جاتا ہے

    کبھی بازار میں پولیس گشت کو بڑھایا جاتا ہے
    کبھی دفاتر میں ملازمین کو کم کروایا جاتا ہے

    کبھی بوڑھوں کو ویکسین لگانے کو کہا جاتا ہے
    کبھی سوشل میڈیا کے ذریعے سے ڈرایا جاتا ہے

    غوری کو ایک نہ ایک دن خدا کے حضور جانا ہے
    یہ سوچنا, یہ سٹپٹانا, یہ گھبرانا اور ڈرنا کیا ہے

    یا الہی اس وبا سے سارے عالم کو محفوظ کرنا
    یا الہی اس سزا سے غریب غربا کو معاف فرمانا

    غوری
    2 مئی 21

    [​IMG]
    =AZVUxjtKsLHUQe1-IN1zpQZyh2Iu4r0nvK65wtFe0C_PWshRbmy0DwpV_MQxBSqEqWkGjTPY4uTnZaJFmYt2LWXYYmNw6m0oNu7G30qZvWF34N5lcoyaa0F3NHe_yORxGls&__tn__=H-R']

    Like

    Comment

    Share

اس صفحے کو مشتہر کریں