1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انگریزی لفظ Unique یونِیق

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏11 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات
    Unique یونِیق
    میں نے پاکستان واپس آنے کے بعد انگریزی کے لفظ Unique کو اردو رسم الخط میں یونیک لکھا ہوا پایا.

    مجھے ہر جگہ لفظ یونیک دیکھ کر افسوس ہوا کہ ہم لوگ اردو کی آبیاری میں کس قدر بے حِس اور غافِل ہو چکے ہیں کہ اِصلاح اور درستگی کا حوصلہ کھو چکے ہیں.

    میں جرأت کے ساتھ یہ نقطہ اٹھانا چاہتا ہوں کہ انگریزی کے لفظ Unique کو اردو میں یونِیق لکھنا چاہیئے.

    اس ضمن میں چند الفاظ ملاحظہ کیجئے; جیسے صدیق Siddiqueاور رفیق Rafique وغیرہ.

    اگر آپ میری رائے سے اتفاق کرتے ہیں تو اردو زبان کی بہتری کیلئے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.

    شکریہ

    غوری
    6 اپریل 2021
     
    intelligent086 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا نکتہ اٹھایا آپ نے ۔ لیکن انگریزی الفاظ کو Q کے استعمال کی وجہ سے اردو کے قالب میں ڈھالتے ہوئے ک یا ق استعمال کرنے کا کوئی اصول اہل زبان نے وضع نہیں کیا۔ جب کسی دوسری زبان کے لفظ کو اصل تلفظ کے ساتھ استعمال کرنا مقصود ہو تو املاء میں زیادہ توجہ ادائیگی کی طرف دی جاتی ہے۔ یا پھر جو املاء عوام میں رواج پا جائے اسے ہی اپنایا جاتا ہے۔ انگریزی زبان کا ایک اصول ہے Q کبھی بھی اکیلا نہیں آتا۔ اس کے بعد a,e,i,o,u میں سے کم از کم 2 2واول آنے لازمی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ جو مثالیں آپ نے پیش کیں وہ اصل میں انگریزی کے الفاظ نہیں ہیں۔ یعنی صدیق ، رفیق تو ان پر یہ کلیہ نہیں لگایا جا سکتا۔ مختلف لوگ اپنے نام کے سپیلنگ انگریزی میں مختلف لکھتے ہیں۔ جیسا کہ صدیق کو Sadiq, Saddiq, Sadeeq, Sadque کئی طرح لکھا جاتا ہے۔ چونکہ اصل بات لفظ کی دوسری زبان میں ادائیگی ہے تو ان میں سے کوئی بھی سپیلنگ چل سکتا ہے کسی ایک کو درست نہیں کہہ سکتے۔ دبئی میں 2 قدیر نام کے بندوں کو جانتا ہوں ایک اپنے نام کے سپیلنگ Kadeer لکھتا ہے اور دوسرا Qadeer لکھتا ہے۔ دونوں درست تصور کئے جائیں گے۔
    آپ کی رائے کے مقابلے میں یہ مثال بھی پیش کرتا ہوں کہ Queen یعنی ملکہ کو قوین نہیں بلکہ کوئین لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح Quick کو کوئیک لکھا جاتا ہے۔
    اسی طرح K,C,Q بھی کئی الفاط میں ک یا ق کی آواز دیتے ہیں جو تو املاء رواج پا چکی ہے اسی کو اپنانا چاہیے اس میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
     
  3. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    Boutique
    بوتیک بھی غلط ہوا
    آج سے بوتیق لکھا جانا چاہیے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بوتیق احسن ہے۔
     
  5. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں