1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احسان مندی

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏7 اپریل 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    غوریات

    کچھ لوگ زندگی کی چوٹیاں سر کرتے کرتے اس مقام پہ پہنچ جاتے ہیں جہاں انہیں اپنے مال سے دوسروں کا پیٹ بھرنا افضل لگتا ہے.

    ایسے لوگ خلوصِ نیت اور بھر پور شوق سے ہر چھوٹے بڑے کو رزق, خوشیاں اور محبتیں تقسیم کرکے رضائے الہی کے حصول اور اپنی تسکینِ طبع کے سامان کے اہتمام کو ممکن بنا رہے ہوتے ہیں.

    جبکہ کھانے پینے کا سامان مفت میں حاصل کرنے والے اور مالی مدد حاصل کرنے والے خوش قسمت لوگ اس نعمت کو اپنا ذاتی حق سمجھ کر بڑے فخر اور تمکنت سے استعمال کرتے ہیں.

    لیکن انھیں اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ وہ انعام و اکرام وصول کرتے ہوئے اپنے رب کا شکر ادا کریں اور اپنے محسن کے حق میں چند کلماتِ خیر ادا کریں.

    لوگوں کی مہربانیوں پہ ممنونیت کا اظہار کیجئے اور احسان مندی کو اپنا شعار بنا کے رکھیئے تاکہ اللہ تعالی آسانیاں مہیا فرماتا رہے عزت و احترام کے ساتھ.

    غوری
    6 اپریل 2021
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ درج بالا تحریر پڑھ کر مجھے حضور اکرم ﷺ کا ایک فرمان یاد آیا

    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
    الإحسان اَنْ تَعْبدَ اﷲَ کَانَّکَ تَرَاهُ، فإنْ لَمْ تَکنْ تَرَاهُ فَإنَّه يَرَاکَ۔
    ’’احسان یہ ہے کہ تو اﷲ کی عبادت اس طرح کرے گویا تو اسے دیکھ رہا ہے اور اگر تو (تجھے یہ کيفیت نصیب نہیں اور اسے) نہیں دیکھ رہا تو (کم از کم یہ یقین ہی پیدا کر لے کہ) وہ تجھے دیکھ رہا ہے۔ ‘‘

    عبادت اور ایمان کے اعلی درجے کی اس حالت اور کیفیت کا نام احسان ہے
    یہ وہ حالت ہے جس میں انسان کو ایک ایسی کیفیت نصیب ہو کہ ایسا لگے کہ اپنے پاک رب کا دیدار نصیب ہو رہا ہو ورنہ یہ تو پختہ یقین ہو کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے

    پھر دل میں یہ خیال کبھی نہیں آئے گا کہ جس کے ساتھ احسان کا معاملہ کیا ہے وہ محسن کا خطاب دے کر کلمات خیر ادا کرے ۔ کیوں کہ خیر کی وہ توقع تو آپ پہلے ہی اپنے رب سے کر چکے ہیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ

    آپ نے تو ہر برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا اصول بتا دیا ہے۔

    جزاک اللہ

    خوش رہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں