1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلجھ سکتی نہیں ہے وہ، جو الجھن زندگی میں ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏7 اپریل 2021۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سلجھ سکتی نہیں ہے وہ، جو الجھن زندگی میں ہے
    فقط اتنا سمجھ آیا، مزا بس بندگی میں ہے

    خدا کی ذات پر ہم نے توکل کر کے دیکھا ہے
    کہیں پر بھی نہیں حاصل سکوں جو سادگی میں ہے

    لبوں پر جب بھی آتا کوئی شکوہ شکایت تو
    حلاوت نعمتوں کا بھی اگر چہ عاجزی میں ہے

    یہ مشروباتِ دنیا بھی اگر پی لو تو کیا حاصل
    اگر رب کی رضا ہو تو مزا پھر تشنگی میں ہے

    معطر ہو فضا گل کی مہک سے میری خواہش ہے
    مسل کر بھی مہکتا ہو مزا تو دائمی میں ہے

    زنیرہ گل
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ اچھی غزل ہے ۔۔۔

    مطلع بہت عمدہ ہے باقی تمام اشعار بھی بہت خوب ہیں۔۔
    لیکن قوافی کا مسئلہ ہے کیونکہ آپ نے مطلع میں زندگی اور بندگی باندھا ہے لہذا قوافی بھی صرف جیسے شرمندگی ، تابندگی، وغیرہ ہی استعمال ہو سکیں گے
    اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایک مزید مطلع کہہ دیں جن میں قوافی آزاد ہو جائیں،،،

    ورنہ آپ کو مطلع تبدیل کرنا پڑے گا جس کا مشورہ میں نہیں دوں گا کیوں کہ مطلع بہت خوبصورت ہے

    سلجھ سکتی نہیں ہے وہ، جو الجھن زندگی میں ہے
    فقط اتنا سمجھ آیا، مزا بس بندگی میں ہے
    gd
     
    طارق اقبال حاوی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    ان شاء اللہ کوشش کرونگی
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. طارق اقبال حاوی
    آف لائن

    طارق اقبال حاوی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2021
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ بہت خوب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں