1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھانے کی پانچ چیزوں کا نایاب استعمال ۔۔۔۔ اسمارہ سحر

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کھانے کی پانچ چیزوں کا نایاب استعمال ۔۔۔۔ اسمارہ سحر

    کھانے کی بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لیے بھی بے مثال ہیں۔ویسے تو ہم کیچپ کو مختلف چیزوں کے ساتھ کھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں،لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹماٹو کیچپ سے تانبے کی اشیاء کو بھی چمکایا جا سکتا ہے؟یہ بات سننے میں عجیب ضرور لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف ٹماٹو کیچپ سے ہی نہیں بلکہ کھانے کی بہت ایسی چیزیں ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لیے بھی بے مثال ہیں۔

    کیلے کے چھلکے چاندی کو پالش کرنے کے لیے بہترین مانے جاتے ہیں۔کیلے صحت کے لیے بہترین ہیں تو اس کے چھلکے بھی بہت کام کے ہیں ،لہٰذا کیلا کھانے کے بعد اس کے چھلکوں کو ضائع نہ کریں۔اگر آپ کے چاندی کے برتنوں پر کسی وجہ سے زنگ لگ رہا ہے تو کیلے کے چھلکوں کو ان برتنوں کے زنگ آلود حصوں پر رگڑیں۔چند ہی منٹوں میں برتن کی چمک دمک آپ کو حیران کر دے گی۔

    کھیرے کے چھلکے سے نشانات مٹائیں: کھیرے کے چھلکے بھی صفائی کے لیے بہترین چیز ہیں۔اس کے چھلکوں کے ذریعے میز کی اوپری سطح اور دیواروں پر لگے داغوں کو صاف کیا جا سکتا ہے،اتنا ہی نہیں بلکہ اگر آپ باتھ روم میں لگے شیشے کو دھندلاہٹ سے بچانا چاہتے ہیں تو بس ان پر کھیرے کے چھلکے رگڑ دیں اور پھر کمال دیکھیں۔

    تانبے کے برتنوں کو کیچپ سے جگمگائیں: تانبے کے برتنوں کو چمکانے کے لیے کپڑے میں ٹماٹو کیچپ لگا لیں۔تانبے کے برتنوں کو اس کپڑے میں لپیٹ کر1گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ٹماٹو کیچپ میں موجود تیزابیت تانبے میں لگے رنگ کو صاف کر کے انہیں بالکل نیا جیسا کر دے گی۔

    سیخوں کی صفائی کے لیے پیاز بہترین:جو لوگ گھر میں باربی کیو بناتے ہیں ا ن کے لیے سیخوں یا سلاخوں والی انگیٹھی کی صفائی بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے،لیکن اس مسئلے کا ایک انتہائی آسان حل ہمارے پاس موجود ہے۔انگیٹھی کو گرم کریں اور پھر ایک بڑے سے کانٹے میں پیاز کو پھنسا کر اس سے سلاخوں کی صفائی کریں۔

    اخروٹ سے لکڑی کے فرنیچر کی خراشیں دور کریں: اخروٹ کی گری کھانے میں تو مزیدار ہوتی ہی ہے لیکن اس کا ایک اور دلچسپ استعمال یہ ہے کہ اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔اخروٹ کی گری کوفرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں،پھر خراشوں کے اوپر 5 منٹ تک اپنی انگلی پھیریں تا کہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہو سکے۔آخر میں ایک نرم کپڑے کو اس جگہ پر رگڑیں ،انتہائی حیرت انگیز طور پر لکڑی کا وہ حصہ خراش سے بالکل پاک ہو جائے گا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں