1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاک فوج کا سرپرائز۔۔۔۔

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاک فوج کا سرپرائز۔۔۔۔

    محاورہ ہے کہ'' بیوقوف دوست عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے'' لیکن ہمارا ہمسایہ ملک بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی کا ثبوت گاہے بگاہے فراہم کرتا رہتا ہے۔ جنگی جنون اور طاقت کے وہم وگمان میں مبتلا بھارت نہ صرف خطے میں عدم استحکام بلکہ پڑوسی ممالک میں انتشار کو ہوا دینے کا ذمہ دار ہے۔ مودی کے دور حکومت میں امن و شانتی کا گراف کافی حد تک گر چکا ہے۔

    ۔2019 کے الیکشن اور اقتدار کی کرسی کو بچانے کے لیے مودی نے ''پلوامہ حملہ'' جیسے سٹینڈ لئے، اپنی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے بھارتی عوام کی توجہ جنگی ماحول کی جانب مبذول کروا دی۔ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت مودی سرکار نے حملہ کروایا اور حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد بھارتی عوام کو برانگیختہ کرنے کے لیے انڈین میڈیا کا سہارا لیا گیا انہوں نے کوریج کچھ اس طرح سے کی کہ 44 جوانوں کی آتما کو تب ہی شانتی ملے گی جب پاکستان کو سبق سکھایا جائے گا۔
    بھارت نے الزام عائد کیا تھا کہ پلوامہ حملہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کی جانب سے کروایا گیا ہے۔ پلوامہ واقعے کے بعد دونوں روایتی حریفوں کے مابین کشیدگی میں خاصہ اضافہ ہوا تھا۔ پلوامہ حملہ کے تناظر میں بدلے کی آڑ میں انہی الزامات کوبہانہ بنا کر 26 فروری کو جعلی ایئر سٹرائیک کا ڈھونگ رچا کر عالمی سطح پر دھاک بٹھانے کی کوشش کی گئی۔

    بھارت سمیت انٹرنیشنل سطح پر صحافیوں کے گروپ،مختلف ممالک کے سفراء اور دفاعی اتاشیوں نے ثبوت مانگے گئے کہ کہاں 350 افراد کو ہلاک کیا گیا ہے؟؟؟ مودی سرکار اس دعوے کے شواہد جب پیش نہ کر سکی تو باشعور بھارتی عوام کی جانب سے شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
    بپن راوت کی ملی بھگت سے 27 فروری 2019 کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی ناکام سعی کی۔

    پاک فضائیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مگ-21 کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ گرفتار دشمن بھارتی پائلٹ کے ساتھ پاکستانی حکام نے حسن سلوک کرتے ہوئے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا۔ انہی اخلاقیات کے سبب ابھینندن نے بلا جبر اقرار کر لیا کہ پاکستان آرمی پروفیشنل آرمی ہے کیونکہ انہوں نے نہ صرف مشتعل ہجوم سے بچایا بلکہ مرہم پٹی بھی کی۔ پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ وہ ذہنی طور پر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مطمئن بھی تھا اور چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے کہہ رہا تھا'' ٹی از فنٹاسٹک''...
    مزید یہ بھی کہا کہ بھارتی میڈیا خبروں کو مرچ مصالحہ لگا کر نشر نہ کیا کرے۔ بھارتی میڈیا یہ سنتے ہی سیخ پا ہوگیا جو کہ کئی گھنٹوں سے ہائی لائٹ کر رہا تھا۔

    '' ابھی نندن ہمارا ہیرو ہے۔ ہمارا سورما واپس کرو۔''

    جیسے ہی ابھی نندن رہا ہو کر بھارت گیا اسے فورا انڈین آرمی سے ریٹائرڈ کر دیا گیا کہ تم پاکستان سے آئے ہو۔!

    بھارتی فوج کی اصل گھبراہٹ کا مظاہرہ تو تب ہوا جب سوشل میڈیا پر افواہ اڑائی گئی کہ ابھی نندن کے اندر چپ فٹ کر دی گئی ہے پھر بس ابھی نندن کی کمبختی آگئی۔ اس جگ ہنسائی کے بعد بھارتی فضائیہ شدید دباؤ کا شکار تھی کہ انہیں فرانس سے رافیل طیارے منگوانے پڑ گئے۔ اب ان کے منتری کہتے ہیں کہ رافیل ہر پریشانی کا حل ہیں۔
    سوال تو یہ ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے مابین خطرناک ترین جنگ کا انجام کیا ہوگا؟؟؟

    مودی اس گھمنڈ میں ہے کہ عددی لحاظ سے بھارتی فوج دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے لیکن مودی اپنی معلومات میں اضافہ کرے کہ پاک فوج اگرچہ سائز میں چھوٹی ہے لیکن آپریشنل صلاحیت شاندار ہونے کے باعث بہترین کارکردگی کی حامل ہے۔بھارت ہوش کے ناخن لے کہ اگر جنگ شروع ہو گئی تو اس کا ہولناک انجام کیا ہو سکتا ہے؟

    تباہی اور بربادی ہی مقدر بنے گی جس کا خمیازہ آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان محض چند دن کی جنگ شدید معاشی بحران کا بگل بجائے گی۔بھارتی روپے کی قیمت کم ہو جائے گی یہی صورتحال پاکستان کی بھی ہوگی۔لیکن بھارت کو بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ بھارتی معیشت میں سے سرمایہ کاری نکل جائے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں