1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مستنیرِ نورِوحدت حضرتِ فاروق ہیں ۔تنویر پھول , نیو یارک (امریکہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مستنیرِ نورِوحدت حضرتِ فاروق ہیں
    ہالہ ء ماہِ رسالت حضرتِ فاروق ہیں

    ہیں وصالِ مصطفیﷺ پر آپ صدمے سے نڈھال
    غم زدہ , تصویرِ حسرت حضرتِ فاروق ہیں

    ان کی حالت دیکھ لو پھر تم کہو انصاف سے
    کیا طلب گارِ خلافت حضرتِ فاروق ہیں ؟

    تاقیامت یار دونوں مصطفی ﷺ کے ہیں قریب
    حاملِ اسرارِ قربت حضرتِ فاروق ہیں

    آپ دامادِ علی ہیں اور مرادِ مصطفیٰﷺ
    کون حفصہ کی ابوت ؟ حضرتِ فاروق ہیں

    جب فلسطیں جا رہے تھے سونپا حیدر کو نظام
    واقفِ رمزِ حکومت حضرتِ فاروق ہیں

    شاہزادی شہر بانو , زوجِ شہزادہ حسین
    فیصلہ کرنے کی قوت حضرتِ فاروق ہیں

    آپ کی تحریک پر قرآں کتابی شکل میں
    یوں مدد گارِ حفاظت حضرتِ فاروق ہیں

    خادمِ نورالہدی' بے شک ہیں وہ تنویر پھول !
    نکہتِ باغِ نبوت حضرتِ فاروق ہیں
    -----
    تنویر پھول , نیو یارک (امریکہ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں