1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک سال کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایک سال کے دوران ملکی آئی ٹی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: (ویب ڈسک) ایک سال کے دوران ملکی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 5 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 9 ارب روپے سے زائد) روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 43 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔

    ایک ٹویٹ میں انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات میں نمایاں اضافے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں ہیں ۔ 2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں۔

    مشیر تجارت نے کہا کے جولائی تا دسمبر 2020 میں ان برآمدات میں پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی ٹی کی برآمدات اب ہماری کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں ۔ امید کرتا ہوں اس سال آئی سی ٹی کی برآمدات دو ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں