1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیخ کباب رول

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سیخ کباب رول

    اجزاء:قیمہ آدھا کلو،نمک حسبِ ذائقہ،پیاز ایک عدد درمیا نی ، کالی مرچ گدری پسی ہوئی1 چائے کا چمچ ، چھوٹی الائچی 3 سے4 عدد،بھنے ہوئے چنے 2 کھانے کے چمچ، سویا ساس 2کھانے کے چمچ،لال مرچ پسی ہوئی1 چائے کا چمچ،ڈبل روٹی کے سلائس 2 عدد،انڈا 1 عدد،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا، کوکنگ آئل حسبِ ضرورت

    ترکیب:قیمہ میں پیاز،کالی مرچ،سفید زیرہ،چھوٹی الائچی ، چنے اور ڈبل روٹی کے سلائس ملا کر پیش لیں۔ نمک، سویا ساس، لال مرچ،ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور انڈا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔دو کھانے کے چمچ قیمے کا آمیزہ لے کر سیخ پر رکھ کر دبا کے چار سے پانچ انچ لمبے کباب بنا لیں اور دس سے بارہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کبابوں کو ایک سے دو منٹ کے لیے چولہے پر سینک لیں۔فرائی پین کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لیے گرم کر کے اس میں ہلکا سا آئل لگا لیں۔

    کبابوں کو سیخ سے نکال کر فرائی پین میں ڈال دیں،پھر لکڑی کے چمچ سے تین سے چار منٹ کے لیے ذرا سا اُلٹ پلٹ کر سینک کے نکال لیں۔دس سے پندر ہ منٹ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں،پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیل لیں،درمیانی آنچ پر توے پہ ڈال کر سینک لیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں