1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سدا بہار خوبصورتی کے قدرتی طریقے ....صبا ریاض

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سدا بہار خوبصورتی کے قدرتی طریقے ....صبا ریاض

    قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصو ل نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے۔آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح گھر میں موجود اشیاء سے ہی آپ اپنی خوبصورتی کی حفاظت اور آرائش کر سکتی ہیں۔
    ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کاچمچ شہد ملا کر ماسک بنا لیں اور چہرے پر پڑ جانے والے نشانوں پر لگائیں۔ تھوڑے دنوں میں ہی داغ دور ہو جائیں گے۔

    لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس میں بادا م کا تیل یا پٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں۔اس کے بعد ململ کے کپڑے کو عرقِ گلاب میں بھگو کر اس سے صاف کر لیں۔آنکھوں کے گرد پڑی ہوئی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔

    پھٹے ہوئے ہونٹوں کے علاج کے لیے روزانہ دودھ کی بالائی ملیں۔آدھی چٹکی پسی ہوئی پھٹکڑی،ایک چمچ گلیسرین اور ایک چمچ بالائی ملا کر رکھ لیں اور دن میں جب بھی ہونٹ خشک محسوس ہوں اسے ہونٹوں پر مل لیں۔بالائی میں نمک ملا کر بھی ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ پھٹنے سے محفوظ رہیں گے۔

    ناریل کے تیل میں شہد کی مکھی کے چھتے کا موم پگھلا کر ملا لیں اور اسے ہونٹوں پر لگائیں تو ہونٹ خشک نہیں ہوں گے۔جسم کی خشکی دور کرنے کے لیے اصلی گھی میں نمک ملا کر جسم پر ملیں۔اس سے خشکی دور ہونے کے ساتھ خارش بھی جاتی رہے گی۔

    جھڑتے ہوئے بالوں کو روکنے کے لیے بیری کے پتوں کو پیس کر لگائیں۔آدھے گھنٹے تک ملیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں،کسی بھی شیمپو یا صابن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    دہی میں تھوڑا سا تیل ڈال کر آدھا گھنٹہ بالوں میں خوب ملیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔انڈے کی زردی میں لیموں کا رس ملا کر دس منٹ لگائیں یا صبح کے وقت سرسوں کے تیل کا مساج کریں۔ بھنوئوں پر دومنٹ زیتون کے تیل کا مساج کریں۔

    پلکوں پر اصلی شہد اور کاسٹر آئل ملاکے لگائیں،آنکھوں میں سرمہ بھی روزانہ لازمی لگائیں۔

    کانوں کی صفائی کے لیے رات کو سوتے ہوئے سرسو ں کا تیل ڈالیں اور صبح کانوں کی میل صاف کر لیں۔

    انناس کا رس،دہی ،انڈا،شہد یا بیسن میں سے کسی کا ایک کا لیپ روزانہ کریں۔مکھن،ماجرین،بالائی،دودھ،دہی کو لیموں کے رس میں ملا کر لگائیں۔

    ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس شامل کر کے پی لیں۔نہانے سے قبل کسی بھی دستیاب تیل کا مساج جسم پر لازمی کریں۔نہانے کے پانی میں تھوڑا نمک شامل کرنا بھی مفید ہے۔دو ہفتوں میں ایک بار پیڈی کیور ضرور کریں۔نیم گرم پانی میں تھواڑا سا میٹھا سوڈا،نمک،شیمپو اور چند قطرے لیموں کے رس کے ڈال کر دس منٹ تک ہاتھ پیر بھگو کر رکھیں۔پیروں کو جھانویں سے اور ہاتھوں کو ٹوتھ برش سے صاف کریں۔ناخن تراشیں اور دس منٹ تک دو لہسن کے جوئے رگڑیں،پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو کر صرف ناریل کا تیل یا زیتون کے تیل سے ہلکا مساج کر کے پانچ منٹ کے لیے موزے اور دستانے پہن لیں۔اس کے علاوہ سیب کے عرق میں میدہ ملا کر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں