1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کامیابی کا اصل سفر ۔۔۔۔۔ برائن ٹریسی

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کامیابی کا اصل سفر ۔۔۔۔۔ برائن ٹریسی

    ''خطرے کے بغیر فتح شاندار نہیں ہوتی۔‘‘
    پیری کورنیل(Pierre Cornelle)
    شیکسپیئر نے لکھا''ماضی کیا ہے؟صرف ہمارے حال کی تمہید ہے کہ ہم زندگی کے اس مرحلے کے بارے میں یقین سے جانتے ہیں لیکن جوکچھ ماضی میں ہو چکا ہو اب آنے والا زمانہ زیادہ اہم ہے۔‘‘
    ایک دوسرے مفکر لارنس ڈیورل نے لکھا''میں ان لوگوں کے لیے نہیں لکھتا جنہوں نے کبھی بھی اپنے آپ سے نہیں پوچھا کہ حقیقی زندگی کیسے شروع ہوتی ہے؟‘‘
    زندگی کسی ڈرامے کی ریہرسل کا نام نہیں ہے۔کامیاب لوگ سوچتے ہیں کہ ان کی موجودہ زندگی کیسی ہے؟وہ زندگی حقیقت پسندی سے گزارتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے بڑے تجربات سے سیکھے ہوئے علم کو اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ بڑا کام بہت تھوڑے وقت میں ہوجاتا ہے۔وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے حالات کے مطابق حقیقت میں بدل دیتے ہیں۔
    آپ کو ایسا کام کرنا چاہیے جو پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا، پھر آپ ایسے بن جائو گے جیسے آپ اس سے پہلے نہیں تھے۔
    جیسا کہ گوئٹے نے کہا ہے۔''زیادہ کام کرنے سے آپ پہلے نمبر پر آ جائیں گے، زیادہ تر لوگ کامیابی اور خوشی کو کم قیمت پر خریدنا چاہتے ہیں لیکن فطرت کا تقاضا ہے کہ کامیابی اور خوشی کی پوری قیمت اداکی جائے کیونکہ کامیابی اور خوشی سستے داموں نہیں ملتی۔‘‘
    بغیر کوشش کے پریشانی، ناکامی اور مایوسی ہی ملتی ہے۔
    آپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ فطرت بہت ہی فیاض ہے، اگر آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے کچھ محنت صرف کریں پھر تمہیں جو اس کا انعام ملے گااس سے آپ کو حقیقی کامیابی اور خوشی حاصل ہوگی۔اس کے ساتھ ہی پھر آپ باکردار اور صابر شخص بن جائیں گے۔آپ کو اپنی عزت پر فخربھی ہوگا۔
    ''اگر ہم وہ سب کام کریں جس کی ہم اہلیت رکھتے ہیں تو ہم خود حیران رہ جائیں گے۔‘‘
    تھامس ایڈیسن(Thomas Edison)
    کام شروع کریں اور مکمل ہونے تک جاری رکھیں:''اپنی خواہش کے مطابق کوئی منصوبہ تخلیق کریں اور پھر فوراً منصوبہ پر کام شروع کر دیں۔آپ کام کے لیے تیار ہیں یا نہیں لیکن منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیں۔‘‘نپولین ہل(Napoleon Hill)
    ہزاروں میل کا سفر پہلا قدم اٹھانے سے شروع کیا جاتا ہے۔چینی مفکر کنفیوشس کا کہنا ہے کہ ''ہزاروں خواب ہر روز اس لیے مر جاتے ہیں کہ خواب دیکھنے والوں میں پہلا قدم اٹھانے کے لیے حوصلے کی کمی ہوتی ہے، یقین کی کمی ہوتی ہے اور انہیں کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتی۔‘‘
    کوئی شاندار کارنامہ سرانجام دینے اور ناکامی کی صورت میں فرق صرف آپ کی توجہ اور مرضی کا ہوتا ہے۔آپ کی توجہ خاص معلومات پر نہ ہوتوپھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    زندگی کی تو کوئی ضمانت نہیں ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر سوال کا ایک جواب ہوتا ہے، اگر زندگی کی تمام رکاوٹیں او رمشکلات ختم ہوجائیں تو پھر انسان کے کرنے کے لیے کوئی کام باقی نہ رہے گا۔
    آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آپ کو زندگی میں کیا کرنا ہے اور آپ کی خواہش کیا ہے؟اس خواہش کو ایک کاغذ پر لکھ لیں، پھر اس کے متعلق منصوبہ بندی کریں، اس کے بعد اس منصوبے پر عمل کرنا شروع کردیں، پھر آہستہ آہستہ اس کے خدوخال ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔
    ''ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم دور فاصلے کی چیز کے دھندلے خاکے کو دیکھیں بلکہ ہماراکام یہ دیکھنا ہے کہ جو کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے وہ صاف ستھرا ہے یا نہیں۔‘‘تھامس کارلائل (Thomas Carlyle)
    پہلا حقیقی سبق:یہاں ہمیں معلوم ہوا کہ کسی کام کو کرنے کے لیے آدمی کے پاس تجربہ اور اس کام کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔ہم نے یہ بھی سیکھا کہ آدمی کو سیکھنے کے لیے جذبے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اگر آدمی کے پاس جذبہ اور مقصد نہ ہو تو اس کا منصوبہ ادھورا رہ سکتا ہے، کسی بھی متوقع رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے جذبہ بے حد ضروری ہے، اگر منصوبے میں متوقع نتائج حاصل نہ ہو رہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے؟
    تو پھر بھی جذبہ ہی آپ کی مدد کرے گا۔ایسے وقت میں آپ کو اپنے جذبات اور ذہن پر بھی مکمل قابو رکھنا چاہیے۔اس طرح غلطی کا امکان بہت کم ہوگا۔ماضی کو بھول کر اچھے مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ آپ کی منزل کہاں ہے اور اس منزل تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھنا چاہیے۔ماضی سے سبق ضرور حاصل کرنا چاہیے۔
    ''اپنی سوچ اور صلاحیت کو بہتر کر کے کام کو اچھے طریقے سے کیجیے، اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کے تمام پہلوئوں پر غور کیجیے تو آپ کو مسئلے کا صحیح حل بھی مل جائے گا۔
    کوشش کیجیے مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔‘‘رابن کرو (Robin Rrow)

     
  2. mehreensaeed
    آف لائن

    mehreensaeed ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2020
    پیغامات:
    20
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    NIce Sharing.
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں