1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏1 دسمبر 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    @مُحمد سعید سعدی
    ــــــــــــ
    مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے
    اندھیرے میں دل کے یہی روشنی ہے
    --------------
    مجھے مل گیا ہے خدا نے جو چاہا
    مگر میری دنیا میں تیری کمی ہے
    --------------
    سدا فکر محشر کی رہتی ہے دل میں
    جہاں سے تعلّق مرا ثانوی ہے
    ---------------
    کروں میں سخاوت مگر کس طرح سے
    نہیں پاس پیسہ مگر دل سخی ہے
    -------
    گناہوں نے میرے کیا مجھ کو رسوا
    کروں کیا کہ عادت مری دائمی ہے
    -----------
    کیا رب سے وعدہ تھا جو بندگی کا
    نبھانا نہ اس کو یہی سرکشی ہے
    ---------------
    مرے دل میں خوفِ خدا اب ہے جاگا
    ندامت سے طاری ہوئی کپکپی ہے
    ------------
    گناہوں سے توبہ کرو اب تو ارشد
    کہ بخشش کی خاطر یہی لازمی ہے
    --------------
     
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ اچھی غزل ہوئی ہے
    اگر اس کو" مرے دل میں خوفِ خدا جب بھی جاگا " کر لیں تو کیسا رہے گا؟
     
  3. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    سعید بھائی،میرے دل میں آیا تھا اس طرح بھی مگر اسطرح ب کا عیبِ تنافر پیدا ہو جاتا ہے ہاں البتہ (مرے دل میں خوفِ خدا جب سے جاگا ) کیا جا سکتا ہے
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    یہ دنیا مرے دل کی تجھ سے سجی ہے
    نگاہوں میں دم سے ترے روشنی ہے
     
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مقدر سے سب کچھ مرے پاس ہے یاں
    مگر صرف اور صرف تیری کمی ہے
     
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    سدا حشر کی فکر رہتی ہے دل کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سدا حشر کی فکر ہے میرے دل کو
    جہاں سے تو بس واسطہ ثانوی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں سے تعلق تو یہ ثانوی ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں