1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تیزی سے چربی پگھلانے والا قہوہ ۔۔۔۔۔ ثناء خان

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تیزی سے چربی پگھلانے والا قہوہ ۔۔۔۔۔ ثناء خان

    ہم کسی بھی مقصدکو حاصل کرنے کیلئے کوشش کرتے ہیں کہ جس قدر تیزی سے ممکن ہو اسے پا لیا جائے
    انسان فطری طور پر ہی جلد باز واقع ہوا ہے،اسی لیے جلدی میں رہتا ہے۔تحمل اور صبر سے کام لینا پڑے تو مقصد میں دلچسپی کم ہونے لگتی ہے۔ایسا ہی کچھ معاملہ انسان کا اپنی صحت کے ساتھ بھی ہے۔ یہ کھاتے پیتے نہیں سوچتا کہ کل کو جسم پر چربی چڑھ گئی تو اسے اتارنے کیلئے کس قدر محنت کرنا پڑے گی۔لذیذ پکوان دیکھ کر کھانے پینے کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر اس رغبت سے کھانے لگتے ہیں جیسے یہ زندگی کا آخری کھانا ہو۔بہر حال جسم پر چربی چڑھنے کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو ہر انسان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جس قد ر جلدی ممکن ہو اس سے نجات حاصل کر لی جائے۔

    یوں تو سائنس نے انسان کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی ایسے مہنگے طریقے دریافت کر لیے ہیں جو راتوں رات آپ کے جسم سے چربی نکال کر باہر پھینک دیتے ہیں،لیکن ان کے اخراجات برداشت کرنا نہ تو ہر کسی کے لیے ممکن ہوتا ہے اور نہ ہی اسے زیاد ہ محفوظ طریقہ مانا جاتا ہے۔ایک عرصے کے بعد اگر آپ اپنی خوراک پر قابو نہیں پاتے اور طرزِ زندگی نہیں بدلتے تو چربی پھر سے آپ کے جسم میں پیدا ہونے لگتی ہے۔ایسے میں ضروری ہے کہ کسی محفوظ اور آسان طریقے کار کو اپنایا جائے جس سے آپ کو قدرے جلدی فائدہ بھی پہنچے اور صحت پر کسی قسم کا نقصان بھی نہ ہو۔

    آج سے چند دہائیاں پہلے تک جب سائنسی طریقے دریافت نہیں کیے گئے تھے او ر لوگوں کو ورزش کے فوائد سے متعلق بھی خاص آگاہی نہیں تھی تب بھی لوگ دُبلے ،پتلے اور صحت مند ہوا کرتے تھے بلکہ آج کے دور سے کہیں زیادہ چست تھے۔اس کی ایک وجہ تو ان لوگو ں کے دن بھر کے معمولات تھے۔یہ اپنا ہر چھوٹا ،بڑا کام اپنے ہاتھوں سے اور چلتے پھرتے کیا کرتے تھے،دوسری بڑی وجہ قہوے کا استعمال تھا۔پُرانے وقتوں میں نہ صرف مہمان نوازی اور ضیافت کے طور پر بلکہ بیماریوں کے علاج کیلئے بھی قہوے ہی استعمال کیے جاتے تھے۔ان کے بارے میں سائنس نے تحقیق کی تو معلو م ہوا کہ چند قہوے ایسے ہیں جو جسم سے تیزی سے چربی گھلانے کا کام کرتے ہیں،اور ان کا استعمال جسم کو کسی قسم کا نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔

    انہی میں سے ایک ادرک سے تیار شدہ قہوے کا ذکر کریں تو یہ جسم سے چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ نظامِ انہظام کی خرابیوں کو دور کرنے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلانے میں بھی مفید ہے۔بے شمار طبی فوائد کا حامل ادرک کا قہوہ بنانے میں بھی نہایت آسا ن ہے۔اسے تیار کرنے کیلئے تھوڑی مقدار میں ادرک کے ٹکڑے،ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔پانی کو کسی بڑے برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ جب ابلنے لگے تو اس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر اُبلنے دیں،پھر اُتار کر ٹھنڈا کر لیں اور اس میں لیموں شامل کر کے پئیں۔ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کا بہترین وقت صبح ناشتے سے پہلے اور ایک کپ رات کھانے کے بعد ہے۔

    ادرک سے ہی تیار کردہ دوسرا قہوہ بنانے کیلئے دو کپ پانی میں چند ٹکڑے ادرک اور سات لونگ ڈال دیں۔ انہیں اتنا اُبلنے دیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے۔تیار ہو جانے پر آدھا چمچ شہد ڈال کر نوش کریں۔اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کودُبلا پتلا اور چست بنا دے گا بلکہ نظامِ ہاضمہ بھی بہتر بنائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں