1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چینی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین فائیو جی فون متعارف کرا دیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چینی کمپنی نے دنیا کا سستا ترین فائیو جی فون متعارف کرا دیا
    Mobile.jpg
    بیجنگ: (ویب ڈیسک) مشہور چینی کمپنی رئیل می ایک ایسا فون متعارف کرایا ہے جسے دنیا کا سستا ترین فائیو جی موبائل فون قرار دیا گیا ہے۔

    اس فون کو ابھی صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیلے اور سبز رنگوں میں دستیاب اس فون کی قیمت تقریباً 39 ہزار پاکستانی روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے فون کی قیمت 1899 یوآن رکھی گئی ہے۔

    فون میں آواز کیلئے ڈولبی ایٹموس سسٹم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دی گئی ٹیکنالوجی بہت کم حرارت خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی صرف بیٹری 65 منٹ میں سو فیصد چارج ہو سکتی ہے۔

    فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.5 انچ ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 16 میگا پکسل، مین کیمرا 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا 119 فیلڈ آف ویو، تیسرا میکرو سنسر اور چوتھا ڈیپتھ سنسر کیمرا ہے۔

    اس کے علاوہ 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 128 جی بی اسٹوریج فون کا حصہ ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں