1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزیدار مغز پائے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏28 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مزیدار مغز پائے
    اجزاء: بیف مغزدو عدد،گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،پیاز چار عدد،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،دہی آدھی پیالی،پسی سرخ مرچ آدھا کھانے کا چمچ،پسا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ (پائے کے لیے)مٹن پائے چار عدد،سرخ مرچ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،ہلدی پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پیاز ایک عدد،دہی ایک پیالی،نمک حسبِ ضرورت،ادرک ایک ٹکڑا، لہسن ایک جوئے،ہری مرچیں چار عدد باریک کٹی ہوئی،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی،لیموں دو عدد
    ترکیب: سب سے پہلے پائے اچھی طرح دھو لیں۔اب اس میں چار گلاس پانی،ثابت گرم مصالحہ، سرخ مرچ، ہلدی،نمک ا ور ادرک لہسن ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ دوسری جانب مغز کو صاف اور دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اس میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر اُبال لیں۔پانی خشک ہو جانے پر ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر لیں۔جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز کو گولڈن برائون کر لیں۔ہلکا سرخی مائل ہونے پر آدھی پیاز نکال کر رکھ لیں اور باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ،سرخ مرچ،حسبِ ضرورت نمک،تھوڑا سا پسا ہوا گرم مصالحہ اور دھنیا پائوڈر ڈال کر مصالحہ تیار کر لیں۔
    جب مصالحے میں سے خوشبو آنے لگے تو اس میں مغز شامل کر دیں۔مغزڈالنے پر آنچ ہلکی کر دیں اور دیگچی کو تھوڑسا ہلائیں۔یاد رہے اس دوران چمچ بالکل نہ چلائیں اور جب تیل الگ ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔پائے جب گل جائیں تو اس کی یخنی اور پائے الگ کر لیں۔پائے کا مصالحہ بنانے کے لیے ایک دیگچی میں پیاز ہلکی سرخ کریں ،جس میں ادرک لہسن کا پیسٹ بھوننے کے بعد پائے شامل کر دیں۔تھوڑی دیر پائے فرائی کر کے نمک،مرچ،ہلدی اور دہی ڈال کر پائے اچھی طرح بھون لیں۔اس میں حسبِ ضرورت پائے کی یخنی شامل کر دیں۔پائے سرو کرتے وقت باقی فرائی ہوئی پیاز،ہرے مصالحے اور مغز کو گارنش کے طور پر استعمال کریں۔​
     
  2. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2019
    پیغامات:
    55
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    VERY NICE RECIPE LOVE THIS /
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں