1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو---برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏7 جولائی 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    زنیرہ عقیل
    محمد سعید سعدی
    ----------
    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو
    دنیا بھلا کے رکھ دی رب کی رضا نے مجھ کو
    ---------------
    چاہت سے سب کو ملنا یہ ہے نبی کی سنّت
    رستہ دکھا دیا ہے ان کی ادا نے مجھ کو
    ----------------
    قدموں کو ان کے چھو کر سیکھا ہے عشق میں نے
    اپنا سمجھ لیا ہے اہلِ وفا نے مجھ کو
    -----------
    دنیا ہے چار دن کی کرنا نہ مان اس پر
    ------یا
    دنیا نہیں کسی کی کرنا نہ مان اس پر
    اک روز یہ بتایا تھا اک گدا نے مجھ کو
    ---------
    سارے جہاں سے بڑھ کر کرتا ہوں پیار تجھ سے
    اپنا بنا لیا ہے تیری وفا نے مجھ کو
    ------------
    دنیا میں بچ کے چلنا میرے کہاں تھا بس میں
    خود ہی بچا لیا ہے میرے خدا نے مجھ کو
    ------------
    جنّت کی ہے تمنّا دوزخ کا خوف دل میں
    اچھا بنا دیا ہے خوفِ سزا نے مجھ کو
    ------------
    نظریں جھکا کے چلا ارشد کی ہے یہ عادت
    انداز یہ سکھایا میری حیا نے مجھ کو
    ---------------
     
    بینا اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    خوب!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    چاہت سے ملنا سب کو یہ ہے نبی ؐ کی سنت
    رستہ دکھا دیا ہے اُن ؐ کی ادا نے مجھ کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔استادِ محترم کے اعتراض کے بعد:
    ہو پیار سب کا دل میں یہ ہے نبیؐ کی سنت
    ایسا بنا دیا ہے ان کی ادا نے مجھ کو
     
    Last edited: ‏8 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا میں شر سے بچ کر چلنا نہیں تھا ممکن
    ہر گام پر بچایا لیکن خُدا نے مجھ کو
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    نظریں جھکا کے چلنا ارشد کی اب ہے عادت
    انداز یہ سکھایا تیری حیا نے مجھ کو
     
    Last edited: ‏7 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی خان صاحب بہت اچھے متبادل الفاظ تجویز کئے ہیں آپ نے ۔ بہت بہت شکریہ۔ مطلع کے متعلّق استادِ محترم کہتے ہیں کہ معانی واضع نہیں ۔ آپ بھی کوشش کریں میں بھی سوچتا ہوں کوئی متبادل
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    استادِ محترم کی مستند رائے میں نے بھی پڑھی۔۔۔۔
    بے خوف کردیا ہے خوفِ خُدا نے مجھ کو
    آئے گی اب یہ دنیا کیسے ڈرانے مجھ کو
    ۔۔۔۔یا۔۔۔​
    اب کوئی غم نہیں جو آئے ڈرانے مجھ کو
    ۔۔۔۔یا ۔۔۔۔​
    آئے تو اب مصیبت کوئی ڈرانے مجھ کو
    ۔۔۔۔۔۔یا ۔۔۔۔
    ا ب دم نہیں کسی میں آئے ڈرانے مجھ کو
     
    Last edited: ‏8 جولائی 2020
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کو بُرا نہ لگے تو میں بھی کوشش کروں؟

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو
    اب آ نہیں سکے گا باطل ڈرانے مجھ کو

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو
    اب آ سکے گا کیسے باطل ڈرانے مجھ کو
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ زنیرہ واہ!
    پہلے مصرعے میں کیونکہ حق سبحانہ‘ تعالیٰ کا ذکر اور اُس کی عطاکردہ توفیق
    سے شاعر میں تقوے کے خواص کا پیدا ہونا مندرج تھا سو اب ضرورت
    تھی کہ کسی مخالف مگر نام نہاد قوت ،جس کے زیرِ اثر یہ رہےتھے، اُس
    سے بیزاری کا اظہار ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چنانچہ میرے ذہن میں
    کبھی دنیا،کبھی دنیا کے غم اور کبھی دنیا کی مصیبتیں اور پریشانیاں آئیں کہ
    آدمی اِن سے بھی خائف رہتا ہے۔۔۔۔۔۔مگر آپ نے قصہ ہی تمام کر
    دیا ۔۔۔۔۔۔باطل کا لفظ دیکر۔۔۔۔۔یوں شعر میں صنعتِ تضاد کا حسن
    بھی پیدا ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔شاباش زنیرہ!
    1)۔۔۔اب آنہیں سکے گا باطل ڈرانے مجھ کو
    2)۔۔۔اب آسکے گا کیسے باطل ڈرانے مجھ کو
    3)۔۔۔آئے گا اب نہ ہرگز باطل ڈرانے مجھ کو
    4)۔۔۔باطل میں دم کہاں جو آئے ڈرانے مجھ کو
    صنعتِ تضاد :
    شعر میں دو ایسے الفاظ جو اپنے مطلب اور مفہوم میں ایک دوسرے کی
    ضدہوں،صنعتِ تضاد کہلاتے ہیں:
    صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمر یوں ہی تمام ہوتی ہے
    یا۔۔ایک سب آگ ایک سب پانی ۔۔۔۔۔۔۔دیدہ و دل عذاب ہیں دونوں
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی مصرع بہت اچھا ہے----مگر قوافی خدا -ادا- رضا --- گدا وغیرہ ہیں ،اس لئے ڈرانے مختلف ہو جائے کیونہ ڈرانے پورا لفظ ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدانے مجھ
    ورنہ مٹا دیا تھا غم کی بلا نے مجھ کو
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2020
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    کتنا گرا دیا تھا حرص و ہوا نے مجھ کو
    پھر سے اٹھا دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بے خوف کردیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو
    با حوصلہ بنایا رب کی رضا نے مجھ کو
     
    Last edited: ‏9 جولائی 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں بھائی اب بات بنی ہے --شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں