1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل برائے اصلاح - زنیرہ گل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏20 جون 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس نے جو مجھ سے گفتگو کی ہے
    دل ملانے کی جستجو کی ہے
    کچھ جھکی سی وہ اک نگاہ نے آج
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    مرے الفاظ بھی لرزنے لگے
    بات جب اس کے رو برو کی ہے
    مرے ارمان سارے خاک ہوئے
    خواہش اس کی تو بس سُبوُ کی ہے
    وہ سمجھتے نہیں محبت کو
    پھر بھی اس نے یہ آرزو کی ہے
    پھول کی طرح مجھ پہ ظلم ہوا
    دشمنی یہ تو رنگ و بو کی ہے
    منجمد ہو گئی ہوں سکتے میں ہوں
    اس کو چاہت مرے لہو کی ہے
    جب سے مہکا ہےپھول ٹہنی پر
    چاہتِ زلف ِ خوبرو کی ہے
    یہ مہکنا تو گلؔ کی فطرت ہے
    توڑنے کی ادا عدو کی ہے

    زنیرہ گلؔ
     
    Last edited: ‏20 جون 2020
    ًمحمد سعید سعدی، شکیل احمد خان اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم شکیل احمد خان صاحب
    اس نے جو مجھ سے گفتگو کی ہے
    دل ملانے کی جستجو کی ہے
    کچھ جھکی سی وہ اک نگاہ نے آج
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    مرے الفاظ بھی لرزنے لگے
    بات جب اس کے رو برو کی ہے
    ہوئے ارمان سارے خاک مرے
    اُس کی خواہش تو بس سُبَوُ کی ہے
    وہ کیا جانے ہے محبت کیا
    پھر بھی اُس نے یہ آرزو کی ہے
    پھول کی طرح مجھ پہ ظلم ہوا
    دشمنی یہ تو رنگ و بو کی ہے
    منجمد خوف سے ہے خوں میرا
    تشنگی اُس کی میرے لہو کی ہے
    شاخ پر اِن مہکتے پھولوں کو
    چاہ شبنم سے اب وضو کی ہے
    کہ مہکنا تو گُل کی فطرت ہے
    توڑنا اِس کو خُو عُدو کی ہے

    زنیرہ گل
     
    Last edited: ‏23 جون 2020
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    GUFTUGOOOOOO.png
     
    Last edited: ‏23 جون 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ سے جو اُس نے گفتگو کی ہے
    دل میں رہنے کی جستجو کی ہے
    وہ جھکی سی نگہ کہ جس نے پھر
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    میرے الفاظ بھی لرزنے لگے
    بات جب اس کے روبرو کی ہے
    خاک ارماں ہوئے کہ اس کی تو
    چاہ بس جسم کے سبو کی ہے
    وہ نہیں جانتا ہے کیا ہے عشق
    پھر بھی اس نے یہ آرزو کی ہے
    چاک داماں ہوں پھول کی مانند
    دل کو ہے فکر تو رفو کی ہے
    منجمد خوف سے ہے خوں میرا
    پیاس اُس کی میرے لہو کی ہے
    شاخ پر ان بجھے سے پھولوں کو
    ڈھار شبنم سے اب وضو کی ہے۔
    کہ مہکنا تو گُل کی فطرت ہے
    توڑنا اِس کو خُو عُدو کی ہے

    زنیرہ گل
     
    Last edited: ‏24 جون 2020
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وہ جھکی سی نگہ کہ جس نے پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔نگاہ کا مطلب بھرپور انداز میں دیکھنا اور نگہ کا معنی چھچھلتی سی نظر ڈالنا، سرسری سے انداز میں دیکھنا(غالب کا شعر)بہت دنوں میں تغافل نے تیرے پیدا کی۔۔۔وہ اک نگہ کہ بظاہر نگاہ سے کم ہے
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کسی کی نگہ کہ جس نے پھر
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
     
    Last edited: ‏24 جون 2020
    ملک بلال اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اب تدوین کی ہے محترم
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    کیونکہ ۔۔۔چاہ۔۔۔لفظ غزل میں پہلے بھی ایک بار آچکا ہے اس لیے یہاں یہ لفظ بدلنا چاہیے :
    شاخ پر ان بجھے سے پھولوں کو
    ڈھار شبنم سے اب وضو کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈھار کا مطلب بے چینی ، اضطراب اور بےقراری
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ڈھار لفظ پہلی بار سنا ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    Last edited: ‏24 جون 2020
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اک جھکی سی نگاہ تھی جس نے
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    ۔۔۔۔۔۔یہ آپ کا ترمیم سے پہلے کا شعر ہے ،جس میں حوصلہ و اُمید افزا بات یہ ہے کہ آپ کو شعر کے دونوں مصرعوں
    اگر اُن میں ربط کمزورہو تو ،اُسے اُستوار کرنا آگیا ہے۔۔۔۔۔۔کیسے؟
    اک جھکی سی نگاہ تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(دوسرا مصرع)مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بعد میں کوشش کرکے دونوں مصرعوں میں ربط قدرے مزید بہتر کردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ جھکی سی نگہ کہ جس نے پھر
    مجھ کو پانے کی آرزو کی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطلب۔۔۔ اخذ و اکتساب ،درس و تدریس اور تعلیم و تعلم کے اِس خوشگوار سفر میں پیش قدمی ، آپ سے
    شکایت نہیں کرسکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو شاباش دے سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    شاباش زنیرہ شاباش!
     
    ملک بلال اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ
    محترم میرے مضامین پر بھی ایک نظر ڈالیے بہت بہت شکریہ
    میں آپ کی مشکور و ممنون ہوں کہ آپ مجھ پر اپنی محبت نچھاور فرما رہے ہیں
    اللہ آپ کو خوش و سلامت رکھے
    آمین
     
  14. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    شاخ پر ان بجھے سے پھولوں کو
    آس شبنم سے پھر وضو کی ہے
    وضاحت:
    شاخ پر مرجھائے ہوئے پھول رونقِ رفتہ کی یافت میں شبنم سے آس لیے بیٹھے ہیں۔
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شاخ پر پھول تھےجو مرجھائے
    آس شبنم سے پھروضو کی ہے
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں مصرعے دو الگ الگ سَمتوں میں چل پڑے اگر پہلے مصرعے میں ’’انھیں‘‘،’’ اُن کو‘‘لائیں گے تب یہ ایک گرہ میں بَندھے
    یا ایک تارمیں بِندھے معلوم ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے کہا گیا ہے:شاخ پر اِن بجھے سے پھولوں کو
    میرتقی میر کا وہ مشہور شعر:

    میران نیم باز آنکھوں میں
    ساری مستی شراب کی سی ہے
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شاخ پر ان بجھے سے پھولوں کو
    آس شبنم سے پھر وضو کی ہے
     
    ملک بلال اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    اس نے جو مجھ سے گفتگو کی ہے -- (اس نے مجھ سے جو گفتگو کی ہے)
    کچھ جھکی سی وہ اک نگاہ نے آج -- کچھ جھکی سی اس اک نگاہ نے آج
    وہ سمجھتے نہیں محبت کو ---- وہ سمجھتا نہیں محبت کو
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    سب سے پہلے تو خوش آمدید
    کافی دنوں کے بعد تشریف لائے ہیں
    بہت بہت شکریہ برائے اصلاح
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    بس کچھ گھریلو پریشانیاں کچھ بیماریاں اور کچھ دفتری مصروفیات کے باعث وقت نہیں دے پا رہا ہوں... دعاؤں میں یاد رکھیے گا...
    جزاک اللہ خیر
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ آسانیاں پیدا فرمائے آمین
    اللہ رب کریم سے دعا ہے کہ جو جو بیمار ہیں
    اللہ انکو شفاءِ کاملہ عاجلہ و مستمرہ عطا فرمائے آمین
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں