1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا میں مبتلا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏23 جون 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لاہور:دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا میں مبتلاہوگئے ہیں، پی سی بی نے تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں وبا سے متاثر ہونے کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔جبکہ ان تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا، رپورٹ آنے پر پتہ چلا کہ تینوں کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
    تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں رہے گا، دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
    دوسری جانب شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پی سی بی نے اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
     
  2. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    مزید سات کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے
    ان میں فخر زمان ، عمران خان سینیئر ، کاشف بھٹی ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ رحم فرمائے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں