1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کورونا وائرس: سندھ میں بزرگ سب سے زیادہ متاثر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از Sobia Anjum, ‏3 جون 2020۔

  1. Sobia Anjum
    آف لائن

    Sobia Anjum ممبر

    شمولیت:
    ‏5 فروری 2020
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سندھ میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 86 مریض ہیں اور50 سال سے زائد عمر کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد50 سال سے زائد عمر والے افراد کی ہے۔

    61 سے 70 سال کے درمیان کے 161 افراد کورونا سےجاں بحق ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 51 سے 60 سال کے درمیان کے 153 افراد کی کورونا سے اموات ہوئیں۔

    71 سے 80 سال کی عمر کے 82 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

    41 سے 50 سال تک کی عمر کے 67 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    سندھ میں 81 سے 90 سال کی عمر کے 32 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے۔

    31 سے 40 سال کے 28 افراد کی کورونا وائرس موت واقع ہوئی۔ 21 سے 30 سال کے 12 نوجوان کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 11 سے 20 کے 8 اور ایک سے 10 سال کے 2 بچے بھی وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوم آئسولیشن کے دوران ہوئی ہیں۔

    ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا سے متاثرہ80 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جاں بحق ہوئے۔

    کراچی میں 59 افراد ہوم آئسولیشن کے دوران جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

    ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں سب سے زیادہ 67 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    جناح اسپتال میں کورونا سے اب تک 64 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

    تیسرے نمبر پر58 اموات ایس آئی یو ٹی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    آغا خان اسپتال 54، انڈس 45 اور سول اسپتال میں کورونا وائرس سے 44 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضیاءالدین اسپتال 29، پی این ایس شفاء میں 14، لیاقت نیشنل4، ساؤتھ سٹی 4 اور طبہ اسپتال میں کورونا وائرس سے 2 اموات ہوئیں۔

    کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مجموعی طور پر526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
    Urdu News
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بزرگوں کو گھر میں قرنطینہ کردینا چاہئے
    مگر اندرون سندھ میں چائے کے ہوٹل بہت زیادہ آباد ہیں اور بابے وہیں اپنے مرغوں سمیت پائے جاتے ہیں
     
    Sobia Anjum نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن پوری دنیا میں جتنی اموات ہوئیں ان میں نوجوان زیادہ ہیں
     
    Sobia Anjum نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کورونا وائرس کے حوالے سے عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ زیادہ تر بوڑھوں اور بچوں کے اس وبا کا شکار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے مگر اس تاثر کے برعکس پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
    پاکستان میں کوورنا مریضوں کی عمروں کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک دستاویز کے مطابق ملک کے پہلے ایک ہزار مریضوں میں 34 فیصد کی عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہے جبکہ 24 فیصد کی عمر 35 سے 50 سال کے درمیان ہے۔
    50 سال سے بڑی عمر کے مریض کل تعداد کا صرف 24 ٖفیصد ہیں۔
    اعدادوشمار کے مطابق ایک سے پانچ سال کے بچوں میں کورونا کیسز کی تعداد صرف ایک فیصد ہے۔
    اردو نیوز کے پاس موجود ڈبلیو ایچ او کی دستاویز کے مطابق 25 مارچ تک مرتب کیے گئے اعدادوشمار میں پانچ سے 18 سال کے کورونا مریضوں کی تعداد سات فیصد ہے۔
    یاد رہے کہ عام تاثر یہ ہے کہ کورونا کا وائرس بڑی عمر کے افراد یا پھر پیچیدہ امراض کے شکار افراد میں عام ہے تاہم نئے اعدادوشمار نے یہ واضح کر دیا ہے کہ نوجوان زیادہ تعداد میں اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
    تاہم خوش قسمتی سے پاکستان میں کورونا سے شرح اموات صفر اعشاریہ آٹھ فیصد ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔
    عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کے مطابق کورونا سے شرح اموات دو سے چار فیصد تک ہے۔
    [​IMG]

    گذشتہ ہفتے اپنی ایک تقریر میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈن ہوم نے خبردار کیا تھا کہ نوجوان کورونا سے خود کو ناقابل تسخیر نہ سمجھیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی مہلک کورونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں اور اگر وہ بچ بھی جائیں تو انہیں ہفتوں ہسپتالوں میں گزارنا پڑ سکتے ہیں۔
    انہوں نے نوجوان سے کہا تھا کہ وہ بزرگ افراد کو وائرس منتقل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نوجوانوں سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

    عالمی ادارہ صحت نے انتباہ دیا ہے کہ نوجوانوں کی وجہ سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے ویسٹرن پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر تاکیشی کسائی نے کہا کہ 20، 30 اور 40 سال کے عمر کے لوگوں سے وائرس پھیل رہا ہے اور اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ وہ وائرس کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ اور کمزور بڑے بزرگوں، بیمار افراد اور غریب علاقوں میں رہنے والے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں