1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خامہ مرا دیتا ہے بصد عجز گواہی ۔۔مقصود علی شاہ

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Jun 3, 2020.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    خامہ مرا دیتا ہے بصد عجز گواہی
    اوصاف و محامد ہیں ترے لا مُتناہی

    دُنیا میں جو اِک اسم رہا باعثِ تسکیں
    محشر میں کرے گا وہ مری پشت پناہی

    امکان میں مہکے کوئی تشکیل کی صورت
    احساس تو کب سے ہے ترے شہر کا راہی

    بخشی ہے مجھے اپنی ثنا گوئی کی نعمت
    بے جا تو نہیں ہے یہ مری طُرفہ مباہی

    معمول ترے پا گئے اسنادِ اوامر
    متروک ہُوئے تا بہ ابد درسِ نواہی

    برسے گا قیامت میں وہ جب ابرِ شفاعت
    دُھل جائے گی یکلخت مری فردِ سیاہی

    یہ عقل کے اندھے کو جو ابہام ہے لاحق
    محشر میں اُنہیں مانے گا پھر، خواہی نہ خواہی

    رہنا ہے مرے شوق کو بس بحرِ ثنا میں
    مَر جاتی ہے لمحوں میں، جو بے آب ہو ماہی

    ہم ایسے گنہگار نہیں بھُولنے والے
    رکھے گی نگاہوں میں تری فیض نگاہی

    آمد نے تری بخشے ہیں ایقان کے منظر
    انسان تو تھا جیسے کوئی حرفِ فکاہی

    اُس چارہ گرِ بندۂ بے کس کی بدولت
    مقصود نہیں ہوں گے کبھی نذرِ تباہی
    ---------
    Maqsood Ali Shah
    مقصود علی شاہ


     
  2. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    خامہ مرا دیتا ہے بصد عجز گواہی
    اوصاف و محامد ہیں ترےلامُتناہ
     
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    دُنیا میں جو اِک اسم رہا باعثِ تسکیں
    محشر میں کرے گا وہ مری پشت پناہی
     
  4. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    امکان میں مہکے کوئی تشکیل کی صورت
    احساس تو کب سےہےترے شہر کا راہی
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    بخشی ہے مجھے اپنی ثنا گوئی کی نعمت
    بے جا تو نہیں ہے یہ مری طُرفہ مباہ
     
  6. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    برسے گا قیامت میں وہ جب ابرِ شفاعت
    دُھل جائے گی یکلخت مری فردِسیاہی
     
  7. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    یہ عقل کے اندھے کو جو ابہام ہے لاحق
    محشر میں اُنہیں مانے گا پھر، خواہی نہ خواہی
     
  8. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    رہنا ہے مرے شوق کو بس بحرِ ثنا میں
    مَر جاتی ہے لمحوں میں، جو بے آبہوماہ
     
  9. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    ہم ایسے گنہگار نہیں بھُولنے والے
    رکھے گی نگاہوں میں تری فیض نگاہ
     
  10. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    آمد نے تری بخشے ہیں ایقان کے منظر
    انسان تو تھا جیسے کوئی حرفِ فکاہی

     
  11. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اُسچارہ گرِ بندۂ بے کس کی بدولت
    مقصود نہیں ہوں گے کبھی نذرِ تباہی
     
  12. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    جزاک اللہ خیراً کثیرا
     
    محمد رضوان likes this.
  13. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  14. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

  15. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page