1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار برائے اصلاح:اساتذہ کی رہنمائی درکار ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ابراہیم کوثر, ‏19 مئی 2020۔

?

اصلاح درکار ہے

  1. اصلاح

    0 ووٹ
    0.0%
  2. اصلاح

    0 ووٹ
    0.0%
  1. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    مجھ کو اس شہرِ فنا کا کوئی رستہ نہ ملے
    جس طرح تشنہ لب شخص کو بادہ نہ ملے

    تیرے اک چاہنے والے نے مجھے کل یہ کہا
    گر ہو سجدے میں کبھی اور اسے قبلہ نہ ملے

    منزلِ عشق کو یہ عقل کہاں ڈھونڈ سکے
    ہے یہ وہ راز کہ جس کا کوئی نقشہ نہ ملے

    اس جہاں میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ یہاں
    بات حق ہو اور اس کو کوئی طعنہ نہ ملے

    میں نہیں مانتا ایسے کسی عاشق کو یہاں
    قیس خود کو وہ کہے اور اسے صحرا نہ ملے

    وہ ترا ساتھ نبھانے کے کہاں ہیں قابل
    جو یہ کہتے ہیں ہمیں زخم بھی گہرا نہ ملے

    ہو ترپ سچی ترے دل میں توپھر اے ہمدم
    ایسا ممکن نہیں ڈھونڈے تجھےمولی نہ ملے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    استاد کے طور پر نہیں آپ ہی کی طرح شاعری سے دلچسپی کے سبب چند گزارشات اور سفارشات پیش ہیں:

    مجھ کو اُس شہرِ فنا کا کوئی رستہ نہ ملے
    جس طرح تشنہ لب شخص کو بادہ نہ ملے۔۔۔۔۔۔اِس مصرعے کو یوں بھی کیا جاسکتا ہے:۔۔۔1)جس طرح پیاسے کسی شخص کو بادہ نہ ملے۔۔2)جیسے لب تشنہ کسی شخص کو بادہ نہ ملے۔۔
    حالانکہ تشنہ لب کے بعد ’’شخص ‘‘کا لگانا اضافی ہی لگتا ہے اور ساغر کے بغیر بادہ بھی زیادہ بھلا نہیں لگتا ’’ ساغرِ بادہ‘‘ ہو سکے تو بہتر ہے۔
     
    Last edited: ‏19 مئی 2020
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    تیرے اِک چاہنے والے نے یہ کل مجھ سے کہا
    سر ہو گر سجدے میں اورجو اُسے قبلہ نہ ملے!
     
    Last edited: ‏19 مئی 2020
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    منزلِ عشق کو یہ عقل کہا ں ڈھونڈ سکی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرا مصرع یوں ہوسکتا ہے:
    ہے یہ جس دنیامیں اُس کاکوئی نقشہ نہ ملے​
     
    Last edited: ‏19 مئی 2020
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اس جہاں میں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ کوئی
    حق کی رہ چلتے اسے ایک بھی طعنہ نہ ملے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حق کی رہ چلتا ہو اور ایک بھی طعنہ نہ ملے
     
    Last edited: ‏19 مئی 2020
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان محترم بے حد نوازش۔انشاءاللہ ان غلطیوں کو جلد دور کر کے حاضر ہوں گا ۔بےے حد شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان آپ کا بے حد شکریہ۔انشاءاللہ ان غلطیوں کو دور کر کے جلد حاضر ہوں گا۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارا راستہ تو علم کا تھا جستجو کا تھا
    نہ جانے کون سے رستے سے یہ رستہ نکل آیا​
    ۔۔۔۔شکریے کی کوئی بات نہیں لکھنے لکھانے اور سیکھنے سکھانے کے عمل سے جڑے رہیں
    اور ترقی کرتے جائیں۔یہاں اس بزم میں الحمدللہ دیگر حضرات بھی آپ کی رہنمائی کے لیے
    موجود ہیں ، وہ بھی وقتاً فوقتاً انشااللہ اپنی آرا اور قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے ،جو آپس
    میں ایک دوسرے کے لیے بیحدمفید ہوتے ہیں۔
    والسلام​

    دعا گو،
    شکیل احمد خان۔
     
    Last edited: ‏21 مئی 2020
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ خوبصورت کلام

    اشتراک کا بہت بہت شکریہ
     
    محمد ابراہیم کوثر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    سر اب نظر فرمائیں

    مجھ کو اس شہرِ فنا کا کوئی رستہ نہ ملے
    جیسے لب تشنہ کسی شخص کو بادہ نہ ملے

    راندۂ کوچۂ جاناں ہمیں کہتا تھا یہ کل
    اس ستم گار کو سجدے میں بھی قبلہ نہ ملے

    منزلِ عشق کو یہ عقل کہاں ڈھونڈ سکی
    ہے یہ اس دنیا میں جس کا کوئی نقشہ نہ ملے

    اس جہاں میں کبھی ایسا نہیں گزرا کوئی شخص
    جادۂ حق پہ چلے اور اسے طعنہ نہ ملے

    میں نہیں مانتا ایسے کسی عاشق کو یہاں
    قیس خود کو وہ کہے اور اسے صحرا نہ ملے

    وہ ترا ساتھ نبھانے کے کہاں ہیں قابل
    جو ہیں کہتے ہیں ہمیں زخم بھی گہرا نہ ملے

    ہو تڑپ سچی ترے دل میں توپھر اے ہمدم
    ایسا ممکن نہیں ڈھونڈے تجھے مولٰی نہ ملے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت--باقی کمی خان صاحب نے دور کر دی ہے۔خان صاحب اور آپ کو رمضان مبارک اور آنے والی عید کی خوشیاں مبارک
     
    زنیرہ عقیل اور محمد ابراہیم کوثر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم ارشد چوہدری صاحب !
    آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک مطلوب ہوں۔آپ کو بھی رمضان المبار ک کی نیک ساعتیں اور ان کی برکات اور آنیوالی عید کی بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
     
    محمد ابراہیم کوثر اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    محترم ! بے حد شکریہ اور آنے والی عید کی بہت مبارک
    آپ سب کا مشکور ہوں !
     
  14. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    MAK.png
     
    محمد ابراہیم کوثر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد ابراہیم کوثر
    آف لائن

    محمد ابراہیم کوثر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2020
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    محترم شکیل احمد خان اس حوصلہ افزئی اور رہنمائی کا تہہ دل سے شکریہ
    سدا خوش رہیں
     
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  17. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  18. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں