1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

رہو اس پہ راضی جو پاؤ خدا سے----برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏1 مئی 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    محمد سعید سعدی
    محمد اجمل خان
    ----------
    فعولن فعولن فعولن فعولن
    ------
    رہو اس پہ راضی جو پاؤ خدا سے
    ہنر یہ ملا ہے مجھے اک گدا سے
    ---------
    سکوں دل کو ملتا ہے یادِ خدا سے
    سکھاتا ہے ابلیس دوری خدا سے
    ------------
    محبّت زمیں پر فلک کا ہے تحفہ
    جو ملتا ہے اہلِ وفا کو خدا سے
    ---------------
    ہوس کو محبّت نہ سمجھو خدارا
    تعلّق ہے اس کا تو شرم و حیا سے
    -------------
    محبّت کا جذبہ نہیں بس میں سب کے
    دلوں میں یہ اُٹھتا ہے مہر و وفا سے
    ---------
    نہیں کھیلتے وہ کبھی بھی دلوں سے
    جو ڈرتے ہیں دنیا میں اپنے خدا سے
    -----------یا
    جو ڈرتے ہیں محشر میں جا کر سزا سے
    ------------
    خدا بخش دے گا ہماری خطائیں
    دعا دل سے سچّی جو مانگیں خدا سے
    ---------
    تجھے روگِ الفت ملا ہے جو ارشد
    یہ ہرگز بھی جاتا نہیں ہے دوا سے
    -----------یا
    یہ جاتا نہیں ہے کسی بھی دوا سے
    ----------------
     
    ًمحمد سعید سعدی، زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیشہ کی طرح خیالات کی پاکیزگی ،محبت اور خلوص ایک ایک شعر سے عیاں ہے مگر کیونکہ یہ غزل استادِ محترم کے مشاہدے میں آیا چاہتی ہے تو ٹیکنیکل فالٹس سے صاف ہوجانے دیجیے۔آپ کی صحت وتندرستی کے لیے خداکے حضور دست بہ دعا ہوں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    ماشاءاللہ اچھی کوشش ہے لیکن ردیف قافیے کی سمجھ نہیں آئی،،،
    پہلا شعر یعنی مطلع پڑھ کر لگا کہ خدا اور گدا قافیہ ہے اور سے ردیف لیکن دوسرے شعر میں دونوں مصرعوں میں خدا سے استعمال ہوا ہے۔۔۔۔؟؟؟
    غزل میں ایک قافیہ زیادہ سے زیادہ 3 دفعہ استعمال کرنے کی گنجائش ہوتی ہے ورنہ یہ عیب شمار ہوتا ہے ۔۔۔ اس کا بھی خیال رکھیں۔۔۔
     
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    سعید بھائی جلد اس کو دوبارہ لکھوں گا کیونکہ یہی نقاط باقی اساتذہ نے بھی اٹھائے ہیں
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں