1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک تازہ غزل : ساغر و پیمانے خالی میکدہ ویران ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏14 اپریل 2020۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    جب سے کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی ہے ایک فارسی کلام "شہر خالی" کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے.. کلام بھی دل چھو لینے والا ہے اور گائیکی سونے پر سہاگہ ہے... موجودہ حالات میں یہ کلام اپنے سامع پر ایک کیف طاری کر دیتا ہے. اسی کلام کو اپنے والد محترم کی فرمائش پر اردو غزل کا جامہ پہنانے کی ایک ادنیٰ سی کوشش امید ہے پسند آئے گی... کمنٹس میں حوصلہ افزائی ضرور فرمائیں بہت شکریہ
    سعید سعدی

    ساغر و پیمانہ خالی میکدہ ویران ہے
    شہر کے رستے ہیں خالی ، ہر گلی سنسان ہے

    کوچ کرکے جا چکے ہیں بلبلوں کے قافلے
    ہو ُ کا عالم ہے وہ چاہے کھیت یا کھلیان ہے

    ڈر رہے ہیں یار یاروں سے جدا محبوب ہیں
    یہ ہوا کیسی چلی ہے ہر کوئی حیران ہے

    ساز، سازندے ہوں چارہ گر ہوں یا بیمار ہوں
    خوف طاری ہےنہ کوئی حال کا پرسان ہے

    شاعروں کا درد بھی حد سے سوا ہونے لگا
    سالِ نو کی ابتداء سے ہر کوئی ہلکان ہے

    نالہ و فریاد سے آباد ویرانے کروں
    خاک ڈالوں سر پہ اپنے اس قدر ہیجان ہے

    گردشِ دوراں کے تھمنے پر بھی آنکھیں بند ہیں
    خوابِ غفلت میں ہے انساں اس قدر نادان ہے

    خشک چشمے ہوگئے، آبِ رواں سکتے میں ہے
    لگ رہا ہے آسماں دشمن یہ کیا بحران ہے

    پھول برسیں ، جام چھلکیں ، وقتِ رفتہ لوٹ آ
    ہر گرفتہ دل کا سعدی بس یہی ارمان ہے


    https://www.facebook.com/Saadi92/posts/10222406901546640
     
    Last edited: ‏20 اپریل 2020
    Zeeshan Noor Siddiqui (ZEESH) اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ماشاءاللہ بہت خوب
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بہت نوازش بھائی
     
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    وقفے وقفے سے لکھتے ہیں مگر خوب لکھتے ہیں
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت نوازش ۔۔۔ بس جب خیالات مجتمع ہو جائیں۔۔۔ اور آمد ہو جائے۔۔۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت خوب

    بہت بہت شکریہ اس خوبصورت کاوش کو شئیر کرنے کے لیے
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    پسندیدگی اور پذیرائی کا بہت شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں