1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھائیں

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏14 اپریل 2020۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہورہا ہے
    اس لاک ڈاؤن کا فائدہ کیا ہے
    اصل سمجھنے کی بات یہ ہے
    عوام گھروں پر قید ہوجائے ، سماجی رابطے ختم کردے ، اپنا رہن سہن بدل لے ، انتہائی ضروری ہو تو گھر سے باہر نکلے ورنہ گھر پر رہے
    ، لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی تقریب یا سوشل ایکٹیویٹی سے گریز کرے ، خود کو ایک دوسرے سے الگ کرلے
    مگر ان سب کا فائدہ کیا
    آپ دس دن کا لاک ڈاؤن کریں اس میں دس دن بڑھادیں اور اس میں مزید دو چار ہفتے بڑھا دیں
    پھر کیا ہوگا مہینے ڈیڑھ مہینے کے بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہونگے جہاں آج کھڑے ہیں
    عوام تو اپنا حصہ ڈال رہی ہے ، حکومت کیا کر رہی ہے
    نام کا سہی مگر راشن تقسیم کر رہی ہے ، امداد دے رہی اس عوام کو جو لاک ڈاؤن کے باعث پریشانی میں آئے
    کیا لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کا یہ ٹارگٹ ہونا چاہیے تھا
    میرے خیال سے نہیں
    لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام پریشانی میں آئے اور حکومت اپنا سارا ٹائم ان کی پریشانیاں ختم کرنے میں لگا دے تو اس لاک ڈاؤن کا فائدہ کیا
    میرے خیال سے اس لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کو جو کام کرنا تھا وہ تھا اپنی آبادی میں سے جو کورونا کے مریض ہیں انہیں الگ کرنا ،
    انہیں اسپتال پہنچانا اور ان کا علاج کرنا
    حکومت کو چاہیے تھا لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرتی تاکہ متاثر لوگوں اور صحتیاب لوگوں کو الگ کیا جاسکتا
    چونکہ ہماری آبادی بیس سے بائیس کروڑ کے درمیان ہے تو میرے خیال سے { جو غلط بھی ہوسکتا ہے } کم از کم بیس لاکھ ٹیسٹ ہونے چاہیے
    تو اندازہ ہوگا ملک میں صحیح تعداد مریضوں کی
    اور حکومت کو یہ ٹیسٹ لاک ڈاؤن کے دوران ہی کرنا ہونگے
    پچھلے تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے کئے ہیں 65 ہزار ٹیسٹ جوکہ بہت کم تعداد ہے
    اگر حکومت لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کا اضافہ کرتی ہے اور اپنا ٹارگٹ { جو حکومت کے ذہن میں ہے } پورا کرلیتی ہے تو فائدہ ہے ورنہ اگلے دو ہفتوں کے بعد بھی ہم وہیں کھڑے ہونگے جہاں آج ہیں
     
    ماریہ نور نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماریہ نور
    آف لائن

    ماریہ نور ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مارچ 2020
    پیغامات:
    89
    موصول پسندیدگیاں:
    57
    ملک کا جھنڈا:
    ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے متوقع ہدف حاصل نہیں کر سکے اگر کر بھی لیتے مثبت نتائج والوں کے لئیے انتظامات نہیں ہیں ایک طرح سے اچھا ہوا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں