1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بس چند دنوں کی بات ہے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏29 مارچ 2020۔

  1. محمد اجمل خان
    آف لائن

    محمد اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اکتوبر 2014
    پیغامات:
    209
    موصول پسندیدگیاں:
    181
    ملک کا جھنڈا:
    بس چند دنوں کی بات ہے۔
    ان شاء اللہ ! کورونا چلا جائے گا۔
    لیکن اس عرصے کے میں کیا گیا ہمارا اعمال ہمیشہ کیلئے باقی رہے گا۔
    کورونا ایک وبائی مرض ہے۔ ہمیں اس سے جتنا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، بے شک ہم کریں۔ لیکن اس سے زیادہ ہمیں اپنے رب کو راضی کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔ اس وبا کی وجہ کر آج ہم سب اپنے اپنے گھروں میں ہیں، نا ہی دفتر و بازار کے چکر لگا سکتے ہیں اور نہ دوست احباب یا رشتہ داروں کے پاس جا کر خوش گپیوں میں وقت گزار سکتے ہیں۔ آج ہم ہے اور ہمارے پاس وقت ہے۔ لہذا ہمیں اپنی فائدے کی سوچنا چاہئے اور اپنا نقصان نہیں کرنا چاہئے، جس نقصان کی ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ نے ہماری توجہ دلائی ہے۔

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں اکثر لوگ اپنا نقصان کرتے ہیں:
    (1) صحت و تندرستی اور
    (2) فرصت و فراغت ‘‘

    (یعنی ان ایام کی قدر نہیں کرتے اور یوں ہی ضائع کر دیتے ہیں)۔ صحيح البخاري، حدیث نمبر: 6412

    اللہ تعالیٰ کی رحمت سے یہ دونوں نعمتیں (صحت و تندرستی اور فرصت و فراغت) آج ہمارے پاس ہے

    آج ہمیں کچھ فارغ اوقات مل گئے ہیں اور الحمد للہ! ہمیں صحت و تندرستی کی نعمت بھی ملی ہوئی ہے۔ لہذا ہم اس سے فائدہ اٹھائیں۔

    اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے میں ہم سے ابتک جو بھی کوتاہی ہوگئی ہے اس کی تدارک کریں۔ اپنے رب کی زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔ اپنے رب کے حضور سچی توبہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ اپنے رب کو منا لیں اور اپنی آخرت کیلئے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کر لیں۔ اللہ تعالیٰ اس کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں، تمام عالم اسلام کو اور دنیا کو محفوظ رکھیں یہ دعا کریں۔

    دین (قرآن و سنت) کی جو بات ہم نہیں جانتے انہیں سیکھیں۔ قرآن ہمارے گھروں میں موجود ہے۔ ہم اس کی تلاوت کریں، ترجمہ پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے قرآن کریم ہمیں کس طرح مخاطب کیا اور ہم سے کیا تقاضے کئے ہیں وہ سمجھیں۔ سنت کو سیکھیں۔ اور آئندہ قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد کریں۔

    اللہ تعالیٰ ہمارے لئے قرآن و سنت کی باتوں کو سیکھنا اور ان پر عمل کرنا آسان بنائے۔ آمین۔۔
    اس کورونا وائرس کی وبا سے ہمیں، سارے مسلمانوں کو اور ساری دنیا کو محفوظ رکھے۔ آمین
    فقظ اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے۔ محمد اجمل خان کو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں