1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وفائیں ہار گئیں بے وفائی جیِت گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ اصلاح طلب

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی شکیل احمد خان صاحب
    محترم انکل ارشد چوہدری صاحب
    محترم ًمحمد سعید سعدی سعدی صاحب
    ---------------------------------------

    وفائیں ہار گئیں بے وفائی جیِت گئی
    یہ غم تھا وہ کہ سنبھلنے میں عمر بیت گئی

    وہ کیسے بھول گئے ہیں مجھے تو حیرت ہے
    کسی کے دل سے یوں کیسےمگر وہ پیِت گئی

    خدا کرے کہ اسے درد وہ نہ سہناپڑے
    کہ جس کو سہتے مری ہنستی بستی زیست گئی

    وہ ایک شرم و حیا جو کبھی نگاہ میں تھی
    کسی کو لاتے جو خاطر میں تو وہ ریِت گئی

    صنم کی آنکھ سے چشمہ جو اشک کا پھوٹا
    کہ جیسے پاس سے گلؔ گا کے کوئی گیت گئی

    زنیرہ گلؔ
     
    Last edited: ‏19 فروری 2020
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وفائیں ہار گئیں بیوفائی جیت گئی
    یہ مات کھا کے سنبھلنے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔اس ایک مات کے صدمے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔جو زخم کھائے وہ بھرنے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تھا وہ گھاؤ بھرنے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ زندگی اِسی غم کے سہارے بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔پھر اِس کے غم سے نکلنے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ غم تھا وہ کہ سنبھلنے میں عمر بیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وفائیں ہار گئیں بے وفائی جیِت گئی
    یہ غم تھا وہ کہ سنبھلنے میں عمر بیت گئی

    بہت بہت شکریہ
     
  4. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وفائیں ہار گئیں بے وفائی جیِت گئی
    یہ غم تھا وہ کہ سنبھلنے میں عمر بیت گئی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر اساتذہ شعر کے دوسرے مصرعے میں فاعل بھی چاہیں گے کہ وہ کون ہے جسے اس غم سے سنبھلنے میں عمر لگی۔۔۔۔۔۔۔تب اسے یوں کیا جاسکتا ہے:ہمیں سنبھلنے میں اس غم سے عمر بیت گئی
    وفائیں ہار گئیں بیوفائی جیت گئی
    ہمیں سنبھلنے میں اس غم سے عمر بیت گئی​
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اب کچھ ترامیم کے ساتھ دوبارہ حاضر ہے

    وفائیں ہار گئیں بے وفائی جیِت گئی
    جو زندگی تھی بچی، ان کے غم میں بیِت گئی

    وہ کیسے بھول گئے ہیں مجھے تو حیرت ہے
    کسی کے دل سے بھلا کس طرح وہ پیِت گئی

    خدا کرے کہ اسے درد وہ نہ سہناپڑے
    کہ جس کو سہتے ہوئے عمر اپنی بیت گئی

    وہ ایک شرم و حیا جو کبھی نگاہ میں تھی
    کسی کو لائے جو خاطر میں ہم وہ ریِت گئی

    صنم کی آنکھ سے چشمہ جو اشک کا پھوٹا
    کہ گا کے پاس سے گلؔ جیسے کوئی گیت گئی

    زنیرہ گلؔ
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وہ اک حجاب سا آنکھوں پہ جو تھا چھایا ہوا۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔وہ اک حجاب ہمیشہ رہا جو پیشِ نظر
    کسی کو لائے نہ خاطر میں اب وہ ریت گئی
     
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    رواں صنم کی آنکھوں سے ہے جو دریا سا
    کہیں قریب سے گل پڑھتے اپنا گیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا ۔۔۔۔۔۔جو گل قریب سے گاتے یہ اپنا گیت گئی۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔کہیں قریب سے گاتے جو گل یہ گیت گئی(دونوں مصرعوں میں لفظ ’’جو‘‘ کا استعمال عجزِ بیان کے زمرے میں ٹھہرا اور بات بھی صاف نہیں ہے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔کہیں قریب سے گاتے گل اپنا گیت گئی۔۔۔۔۔۔۔۔اور آخر میں آپ کا ہی مصرع ذراسے تغیر کے ساتھ ۔۔۔۔۔خوب ہے۔۔۔۔۔کہ گاتی پاس سے گل جیسے کوئی گیت گئی
     
    Last edited: ‏19 فروری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    خان بھائی بہت خوبصورت
     
    شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت

    بہت بہت شکریہ
    لیکن اب یہ بہت زیادہ تبدیل ہو گئی
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    دراصل بات چیت کا قافیہ اورمومن خاں مومن کے شہرۂ آفاق شعر کے مصرعے کے اجزاء۔۔۔۔۔ شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو۔۔۔۔اِس غزل میں لانا چاہتاتھا۔وگرنہ یہ غزل اِسی مقطع پر تمام تھی:
    یہ آج کون ہے رویارواں ہے دریا۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔اور کیونکہ غزل نگاری میں اشعارکی تعدا دتین ،پانچ ،سات رکھنا پسندیدہ امر ہے اِس لیےبھی۔ویسے آپ نے پانچ مصارع میں خوبصورتی سے خیال کا سفر طے کرلیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب اِس غزل پر میری بے لاگ رائے سماعت فرمائیں۔۔۔۔۔۔قوافی محدود ہونے کے باوجود اِس قدر خوبصورت اورخاص تھے کہ جب میں اِس کی کتابت کے لیے بیٹھاتو وہ بہت لطف آگیں لمحے تھے۔یہ غزل آپ کی بہترین کاوشوں میں سے ایک ہے،ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ڈھیر ساری داد و تحسین!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  17. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم:

    ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں۔۔۔۔۔!
     
    Last edited: ‏22 فروری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بقول محمد احسن سمیع صاحب
    پیت کے بجائے پریت زیادہ مناسب نہیں ہوگا؟
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں