1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے ۔۔۔۔ زنیرہ گل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سر کش مٹے کچھ ایسے کہ نابود ہو گئے
    رحمت سے رب کی دور وہ مردود ہو گئے
    ہر عیب سے بری ہے یہ اللہ کی کتاب
    مفروضے منکرین کے بےسود ہو گئے
    عقل سلیم ، فکر رسا اور ادائے پاک
    جن کو خدا نے بخشی وہ محمود ہو گئے
    راہ ِ وفا میں پیکرِ صدق و صفا تھے جو
    جویائے حق کی منزل مقصود ہو گئے
    ذکرِ خدا میں دیکھ ذرا گلؔ کی بے خودی
    کانٹے بھی کھِل کے شاہد و مشہود ہو گئے

    زنیرہ گلؔ


    شکریہ برائے اصلاح محترم بھائی شکیل احمد خان صاحب
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم شکریہ ،گڑیا رانی!!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک روح فرسا حقیقت ہے کہ آپ کے تشبیہات، استعارات، محاورات اور ضرب المثال سے آراستہ پیراستہ ثقیل قسم کی اردو ہمارے لیے مشعل راہ ہے
    بندہ ناچیز آپ کی سخن گوئی و سخن فہمی کا دل سے معترف ہے اور مشکور و ممنون ہیں آپ کی محبت کے اور دعا گو ہیں کہ آپ کا دستِ شفقت ہمارے سروں پر اسی طرح قائم و دائم رہے آمین
     
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت الفاظ ہیں۔ اللہ نے بہت خوبصورت دل اور دماغ دئے ہیں آپ کو۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم انکل آپ کے آنے سے اور محبت کے پھول نچاور کرنے سے مشام فکرو نظر مہک اٹھتے ہیں جو آپ کی قدر و منزلت میں مزید اضافے کا سبب بنتے ہیں آپ کے تحسین و آفرین میرے لیے باعث ِ مسرت و افتخار ہے جس سے میرے تصورات کو ایسی حرارت ملتی ہے کہ طائران ِ خیال و تصور عالم مدہوشی سے اٹھ کر پرواز کی جستجو لے کر پر تولنے لگتے ہیں

    بھائی شکیل احمد خان صاحب کی وسیع انظر ی اور ان کی مثبت علمی اور فکری وسعت ہی ان کا خاصہ ہے دلوں کو جوڑنے اور ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرنے کی غرض سے اور علم و فراست کے اضافے کی خاطر ان کی یہاں کوششیں قابل تحسین و آفرین ہیں اور ان کی محفل ہمارے لیے درس و تدریس کی جماعت کا درجہ رکھتی ہے
     
  6. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ ۔۔۔ وااہ واااہ ،،،
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں