1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شکوہ - جواب شکوہ

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏5 فروری 2020۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    شکوہ
    ===========
    تم مرا اضطراب، کیا جانو
    کتنے ٹوٹے ہیں خواب، کیا جانو

    جو بھی چاہا تھا ، پا لیا تم نے
    تم ہمارے سراب ، کیا جانو

    تم کو لازم تھا پوچھتے تو سہی
    تم ہمارا جواب ، کیا جانو

    تم جو دریا کے پاس بیٹھے ہو
    تشنگی کا عذاب ، کیا جانو

    دکھ غریبی کے کیسے ہوتے ہیں
    تم ہو عالی جناب ، کیا جانو

    بے خبر ہو ،سو خوش ہو، کیونکہ تم
    آگہی کا عذاب، کیا جانو

    میں تمھارے ہی نام ہوں سعدی
    تم مگر انتساب، کیا جانو

    جواب شکوہ
    ===========
    میں ترا اضطراب جانتی ہوں
    کیا تھے تیرے وہ خواب جانتی ہوں

    میں بھی ہر کیفیت سے گذری ہوں
    دکھ، غریبی ، سراب جانتی ہوں

    جانتی ہوں بتا نہیں سکتی
    آگہی کا عذاب جانتی ہوں

    آپ کو بس مجھی سے نسبت ہے
    جانتی ہوں جناب جانتی ہوں

    کیا کروں گی میں پوچھ کر سعدی
    میں تمھارا جواب جانتی ہوں

    سعید سعدی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    دونوں اصناف کے جذبات ،ماشاءاللہ بہت خوب لیکن ایک مصرعے میں گڑ بڑ ہے ( میں بھی ہر کیفیّت سے گزری ہوں ) لفظ کیفیّت (مفعولن ) کے وزن پر ہے ،اس لئے وزن پورا نہیں
    ایک مشورہ (میں بھی ہوں کیفیات سے گزری)
     
    Last edited: ‏5 فروری 2020
    زنیرہ عقیل اور ًمحمد سعید سعدی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    پسندیدگی کا شکریہ
    کیفیت کو شعراء نے مفعولن اور فاعلن دونوں اوزان پر باندھا ہے..
    درست وزن مفعولن ہی ہے...لیکن فاعلن بھی چلتا ہے....

    بہرحال کوشش ہوگی کہ اس کو تبدیل کر لیا جائے..

    جزاک اللہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آپ نے ایکنقطہ بتا دیا ۔کیفیات شائد مفاعلن کے وزن پر ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ.................... بہت خوب محترم

    خوبصورت شراکت کے لیے شکریہ
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں