1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیکھا جہاں میں ہر سُو مجھ کو نظر نہ آیا-------------برائے اصلاح

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ارشد چوہدری, ‏19 جنوری 2020۔

  1. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان
    --------
    مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
    ------------
    دیکھا جہاں میں ہر سُو مجھ کو نظر نہ آیا
    لیکن سراغ اس کا اپنے ہی دل میں پایا
    ---------------
    جو کچھ ہے اس جہاں میں انسان کے لئے ہے
    اپنے لئے خدا نے انسان کو بنایا
    ------------
    چاہے نظر نہ آئے میں جانتا ہوں اس کو
    محسوس ہو رہا ہے اس کا جہاں پہ سایا
    ----------------
    دے کر شعور اس نے بھیجا ہمیں جہاں میں
    وہ چاہتا ہے دیکھے کس نے اسے ہے پایا
    -----------------
    خالق کو بھول کر جو کھویا رہا جہاں میں
    مقصود زندگی کا اس کو سمجھ نہ آیا
    ----------------
    ہونا ہے پیش سب نے اس کے حضور اک دن
    پوچھے گا کیا جہاں سے میرے لئے ہے لایا
    --------------------یا
    بھیجا تھا کس لئے اور کیا ہے جہاں سے لایا
    ---------------
    ہو گا حساب سارا ہر بات کا وہاں پر
    کیسے تھا وقت گزرا کیسے تھا جو کمایا
    -----------------
    بولیں گے پیر تیرے چل کر کہاں گیا تھا
    بولیں گے ہاتھ تیرے جن سے تھا ظلم ڈھایا
    -----------------
    تُو ہی جواب دے گا جو کچھ کیا تھا تُو نے
    جو بھی یہا تھا ساتھی ہو گا وہاں پرایا
    ----------------
    ارشد گزر نہ جائے باقی ہے وقت تھوڑا
    کچھ نیکیاں کما لے جس کے لئے ہے آیا
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ !
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    وہ رمزِ زندگی ہی شاید سمجھ نہ پایا (یوں بھی کہہ سکتے ہیں)

    AAA.png
     
    Last edited: ‏20 جنوری 2020
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ !
    بہت خوبصورت خیالات بہت شاندار تخلیق انکل
    اللہ جزائے خیر دے
    اور بہت با وقار نکھار محترم بھائی کی طرف سے
    جیسا کہ خوبصورت اور مضبوط عمارت تعمیر کی گئی
    اور رنگ برنگی قمقمو ں سے سجا دی گئی

    زنیرہ گل
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ ارشد صاحب کےگلستان ِ خیال کو حمد و نعت کے پاکیزہ پھولوں سے مہکتا رکھے ،آمین! قارئینِ کرام کو جزائے خیر عطا فرمائے،آمین ثم آمین!
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
  7. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بیٹی پسند کرنے کا بے حدشکریہ۔ اور صحیح کہا آپ نے کہ خان صاحب عمارت کو نہ صرف روشن کر دیتے ہیں بلکہ رنگ و روغن کر کے اس کی کمیاں کجیاں اور نقائص چھپا دیتے ہیں اللہ جزائے خیر دے خان بھائی کو آمین
    اور دوسری چیز۔ بیٹی مجھے کمپیوٹر اتنا زیاد نہیں آتا ، بس اپنا کام چلا لیتا ہوں ۔ جس طرح خان صاحب نے میری یہ غزل پوسٹ کی ہے ۔ پیچھے نیلا شیڈ اور تھوڑا ترچھا رسم الخط اور ایک لائن میں فونٹ بڑے۔آپ کی تحریروں میں بھی ایسی بہت سی چیزیں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں بڑے سائز کے چمکتےحروف ، کیا ان چیزوں کے لئے آپ کچھ گائڈ لائن دے سکتی ہیں۔آپ کو پتہ ہے میں بھی عمران خاں کا حامی ہوں ۔ فیس بک کے لئے کچھ اچھی خوبصورت پوسٹس بنانا چاہتا ہوں۔ کچھ سکھائیں تو مہربانی ہو گی۔ کیا یہ پینٹ پروگرام پر جا کر بنایا گیا ہے اور پھر یہاں کاپی پیسٹ ،یا کوئی اور طریقہ ہے
     
    Last edited: ‏21 جنوری 2020
    ًمحمد سعید سعدی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    محترم انکل آپ کی شاعری ایک خوبصورت محل جیسی ہے جسے دیکھ کر بندہ دنگ رہ جاتا ہے اور تزئین و آرائش کا بندوبست شکیل احمد خان بھائی کردیتے ہیں تعریف تو بنتی ہے
    باقی انکل یہ سجاوٹ وغیرہ کے بارے میں شکیل احمد خان بھائی ہی آپ کو گائیڈ کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس کےبارے میں زیادہ علم نہیں ہے میں تو اکثر پینٹ میں ہی کاپی پیسٹ کرتی رہتی ہوں
    امید ہے کہ آپ اس بارے میں مجھ سے ناراضگی کا اظہار نہیں کرینگے
    شکریہ

    آپ کی بیٹی
    زنیرہ گل
     
  9. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بیٹی ۔پینٹ کو میں سمجھتا ہوں۔وہاں سے کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔کافی دنوں سے خان صاحب نظر نہیں آئے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آجائیں گے انشاء اللہ کچھ مصروفیات ہونگی انکی بھی
    اللہ رب کریم محترم کو خوش و سلامت رکھے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں