1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کشمش کا پانی خون میں کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے‘

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کشمش کا پانی خون میں کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے‘
    upload_2019-12-11_4-37-52.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) صحت کے اہم مسائل پر مرد و خواتین اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں، وہیں پر کشمکش کے فوائد سے کون واقف نہیں، انگور سے شراب بنانے کا کام تو انسان 7 ہزار سال قبل مسیح سے کرتا آرہا ہے لیکن انگور کے باغات کب اگانا شروع کیے وہ تاریخ میں تلاش کرنے باوجود کہیں نہیں ملا لیکن جہاں انسان سے اس پھل سے شراب بنائی وہیں ماہرین طب نے اسے خشک حالت (کشمش) میں طبی فوائد کے لیے بھی استعمال کیا۔
    چونکہ ابھی ہم کشمش سے متعلق بات کررہے ہیں تو بتاتے چلیں کہ کشمش حادثاتی طور پر دریافت ہوئی تھی جس کی تاریخ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ 2 ہزار سال قبل مسیح تک لوگ خشک ہوجانے والے انگور پھینک دیا کرتے تھے لیکن جب ایک شخص نے خشک ہونے والا انگور کیا تو اسے اندازہ ہوا کہ انگور خشک ہونے بعد بھی لذیز اور مفید ہے۔

    کشمش کی دریافت کے بعد سے ہی ماہرین طب نے اسے ادوایات میں استعمال کرنا شروع کردیا تھا کیونکہ اس کے طبی فوائد سے آگاہ ہوگئے تھے۔

    ماہرین طب کا کہنا تھا کہ طب ایوردیک میں کشمش کو پانی میں رات بھر بھگو کر پینے کی تاریخ بھی کئی ہزار سال پرانی ہے، جس کی وجہ کشمش میں شامل منرلز، نیوٹریشنز اور کشمش کی سکن کا پانی میں حل ہوجانا ہے۔

    اس تحریر میں قارئین کو کشمش کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح نہار مُنہ پینے کے فوائد بتائیں گے جس کے بعد آپ بھی اس مفید پھل کو پانی میں بھگوکر ضرور پئیں گے۔

    کشمش کے حیران کن فوائد

    میڈیکل سائنس کی کشمش پر کی گئی بے تحاشا ریسرچ میں یہ بات ثابت شدہ ہے کہ کشمش میں اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں بھری ہوئی ہیں اور اس میں ڈائیٹری فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو حلد حل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کشمش کا پانی ڈائٹری فائبر کو فوری طور پر پینے کے بعد متحرک کرتا ہے اور اسے نہار مُنہ پینے والوں کے نظام ہاضمہ کی صبح سویرے ہی مکمل صفائی ہوجاتی ہے اور یہ خون سے فاسد مواد کو خارج کرکے جسم کے تمام اعضا کو تقویت پہنچاتا ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کشمش کا پانی انرجی بوسٹر کا کام کرتا ہے جسے اگر ورزش سے قبل نوش کیا جائے تو دوران ورزش معمول سے زیادہ توانائی حاصل ہوتی ہے۔

    میڈیکل سائنس کی جدید تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ کشمش کا پانی خون میں برے کولیسٹرول کو ختم کرتا ہے بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ کشمش کا پانی روزانہ استعمال کرنے والے افراد بہترین صحت کی صورت میں فوائد حاصل کرتے ہیں کیونکہ یہ جگر، دل، معدہ اور گردوں کو نقصان پہنچانے والی بیماریوں کا خاتمہ کرتا ہے اور انسانی اعضا کو فعال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اب تو میڈیکل سائنس نے بھی کشمش کے پانی سے حاصل ہونے والے فوائد کو مان لیا کہ اس پھل میں جسم کو زہریلے مواد سے صاف کرنے والی خوبیوں سے بھری ہوتی ہے جو پانی میں حل ہوجاتی ہیں اور اگر صبح نہار منہ وہ پانی پی لیا جائے تو کشمش کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جگر کی آلودگی کو صاف کردیتی ہیں اور میں جمی چکنائی صاف کرکے خون کی روانی کو تیز کرتی ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں