1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وقت تیرا ہے وقت بھی تو ہی

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    صابر فخرالدین
    (یادگیر)

    وقت تیرا ہے وقت بھی تو ہی
    اے خدا میرا بخت بھی تو ہی
    تو ہی رحمان ہے رحیم بھی ہے
    کسی درجے میں سخت بھی تو ہی
    سارے عالم کا حکمراں بھی تو
    صاحب تاج و تخت بھی تو ہی
    میری سانسوں کی آمد آمد تو
    اور سانسوں کی رفت بھی تو ہی
    عالم ہست و بود بھی تجھ سے
    مخزن ساز و رخت بھی تو ہی
    جس کا سایا ہے سر پہ صابرؔ کے
    ایک ایسا درخت بھی تو ہی
    ٭٭٭
     

اس صفحے کو مشتہر کریں