1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز پاکستان نے 3 گولڈ، 6 سلور اور1 برونز میڈل جیت لیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 مارچ 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں قومی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے 3 گولڈ،6 سلور اور1 برونز میڈل جیت لیا ہے۔
    [​IMG]


    اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں دوکلومیٹرسائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی ماہم زہرہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ دوسو میٹر ایتھلیٹکس میں شمائلہ رباب نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔



    دوسوکلومیٹرایتھلیٹکس ایونٹ میں حمیرا کاظم نے بھی گولڈ میڈل جیتا۔اس کے علاوہ امبراخلاق، شانزے منیر، منیب صدیقی، محمد عفان نے سلور میڈل جیتے۔



    اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں ملائیکا یونس برونز میڈل جیت سکیں۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والا دستہ وطن واپس پہنچ گیا تاہم اس موقع پر کھلاڑیوں کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
    جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کا دستہ بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، بڑی تعداد میں اہل خانہ اور شائقین موجود تھے، کھلاڑیوں کے اہل خانہ خوشی سے نہال دکھائی دیے، ٹیم جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئی تو انھیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، ٹیم کے ہمراہ کوچ اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔
    ابوظہبی میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 64 میڈ لز اپنے نام کیے، 10مختلف کھیلوں کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس میں سونے کے 19، چاندی کے 27 اور کانسی کے 18 تمغے جیتے، سونے کے تمغے فٹبال، ایتھلیٹکس، پاور لفٹنگ، ٹینس، سائیکلنگ اور باسکٹ بال میں جیتے۔
     
    زنیرہ عقیل اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2019
    پیغامات:
    55
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    nice sharing amazing one keep sharing thanks for all lovely one keep sharing
     
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں