1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منقبت خسر نبی خلیفہ اوّل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نبیل خان, ‏5 نومبر 2012۔

  1. محمد نبیل خان
    آف لائن

    محمد نبیل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2012
    پیغامات:
    656
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    وہ افضل بشر بعد از انبیاء ہے ۔۔ وہ جانِ صداقت وہ جانِ وفا

    فرشتے اسی کی اداؤں پہ عاشق ۔ اسی کی نمازوں دعاؤں پہ عاشق

    نبیوں سے کم تر اماموں سے اعلٰی ۔ محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے ہر دم وفا کرنے والا


    وہ صدیق اکبر جس کا لقب ہے ۔ وہ پہلا خلیفہ وہ پہلا عرب ہے

    بشر کی صداقت کا معیار ٹھرا ۔ صداقت کا اونچا وہ مینار ٹھرا

    چٹانوں سے مضبوط اس کا قدم تھا ۔ وہ چلتا ہوا اک بابِ حرم تھا

    وہ سارے کا سارا تھا قرآن جیسا ۔ خدا کے ہر ایک فرمان جیسا

    خدا اس پہ راضی ہوا وہ خدا پر ۔ کہا قدسی نے آمین اس کی دعا پر

    زمین پر وہ عرش بریں دیکھتا ہے ۔ وہ سب سے نرالا وہ سب سے جدا ہے

    دعا کے لئے وہ اگر لب ہلا دے ۔ خدا اس پر اپنے خزانے لٹا دے

    وہ ہی ثانی الثنین کا ہے مخاتب ۔ اس کے لئے ہیں بڑے سب مراتب

    وہ صدیق اکبر ہے جس کا لقب ہے ۔ وہ خلیفہ وہ پہلا عرب ہے

    وہ کتنا بڑا ہے خدا جانتا ہے ۔ وہ ایسے بڑا ہے خدا جانتا ہے

    وہ پہلا مددگار پہلا صحابی ۔۔۔ نبی نے جسے ہر قدم پر دعا دی

    رسالت کے قدموں میں رکھ دے وہ لا کر۔ چلے گھر کا گھر سر پر اٹھا کر

    بجز انبیاء سب سے بہتر وہ ہی ہے ۔ وہ ہی صرف صدیقِ اکبر وہ ہی ہے

    کوئی امتی اس سے بہتر نہیں ہے ۔ کوئی امتی اس کا ہمسر نہیں ہے

    کوئی اسے صدیق مانے نہ مانے ۔ دیے ہیں مگر اس رتبے خدا نے

    وہ صدیق اکر جس کا لقب ہے ۔ وہ پہلا خلیفہ وہ پہلا عرب ہے

    رضی اللہ تعالٰی عنہ
     
  2. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منقبت خسر نبی خلیفہ اوّل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

    نائس
    ‏........................................
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منقبت خسر نبی خلیفہ اوّل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

    جزاک اللہ
    -------------
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منقبت خسر نبی خلیفہ اوّل حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

    بجز انبیاء سب سے بہتر وہ ہی ہے ۔ وہ ہی صرف صدیقِ اکبر وہ ہی ہے
    کوئی امتی اس سے بہتر نہیں ہے ۔ کوئی امتی اس کا ہمسر نہیں ہے

    سبحان اللہ العظیم۔ اللہ پاک ہم سب کو اصحابِ کرام رضوان اللہ عنھم کی سچی محبت عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. محمد اسحاق ظفر
    آف لائن

    محمد اسحاق ظفر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2017
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    کوئی صاحب وضاحت فرمائیں گے کہ یہ کس کا کلام ہے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں