1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کینسرکا دن اور پاکستان

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از شاہنوازعامر, ‏4 فروری 2019۔

  1. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    کینسر کا سنتے ہی جسم کے رونگٹے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں پہلے کینسر کا
    مرض لاعلاج تھا اوراب بھی موجودہ دور میں اس کاعلاج توہے پربہت مہنگا اور
    100 میں سے صرف 20 فیصد مریض ہی صحت یاب ہوپاتے ہیں۔
    کیسنر کی وباء جس تیزی سے آج کے موجودہ دورمیںپھیلی ہے اور پھیل رہی ہے
    یہ سب ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ہے ایک تو اسلام سے دوری اور اس کے
    احکامات سے دوری ان پر عمل سے دوری دوسری اہم بات یہ کہ ہم نے خود اس بیماری
    کو اپنے ہی گھر میں جگہ دے دی ہے ۔ اب یہ بیماری مورثی بیماری کی شکل اختیار کرتی
    جارہی ہے یعنی گھر کے کسی فرد کو ہوگی تو کسی اور کوبھی لاحق ہوسکتی ہے ۔
    چھالیہ اس بیماری کو پیدا کرنے کا اہم جوز ہے جس کی وجہ مردوں میں گلے اور منہ کا کینسر
    اور عورتوں میں بریسٹ کینسر لاحق ہوتا ہے اگر بروقت تشخیص ہوجائے تو اس کا
    علاج بہتر طورپر ہوسکتا ہے لیکن دیر ہونے کی صورت میں یہ موذی بیماری جان لیوا
    ثابت ہوتی ہے ۔
    میرا گھر خود اس موذی بیماری سے متاثرہوا ہے اور میری پیاری اہلیہ اس سے موذی مرض
    کے آگے جنگ ہارگئی ہے ۔ یہ کالم موضوع بھی میں اپنی اہلیہ مرحومہ کے نام کرتا ہوں
    اور میں ہر دم ہر فورم پر اس بیماری کے خلاف جنگ کرتا رہوں گا ۔
    مین پوری ،گٹکا ،چھالیہ ،چکن سے پرہیز کیا جائے اپنی روز مرہ کی زندگی میں سبزیوں
    اور دالوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو ہم اس موذی بیماری کیخلاف جنگ جیت سکتے
    ہیں ، میری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ میرے اس موضوع کو جہاں تک ہوسکے شئیر کریں
    تاکہ اس موذی سے نجات حاصل کی جائے کہ اس مرض میں جو تکلیف اور اذیت ہے اور ساتھ
    ساتھ انتہائی مہنگا علاج ہے ۔
    کسی بھی لمحہ غافل نہیں رہنا چاہئے اور خاص طور پر چاہے خاتون ہو یا مرد یا بچہ کوئی بھی
    سینے میں تکلیف ہو یا کہیں اور اپنی میمو گرافی ضرور کروائیں اگر خدانخواستہ ایسی کوئی بات
    ہو تو اس بیماری کا شروع میں ہی تدارک کیا جاسکے۔

     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    کینسر کا فری علاج شوکت خانم میموریل اسپتال (لاہور)
    بیت السکون عقب ہل پارک مکمل مفت علاج ( کراچی)
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جناح اسپتال کراچی میں بھی مفت علاج کی سہولت دستیاب ہے
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    جی جناح اسپتال روبوٹک اسپتال کینسر اسپتال
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں