1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تجھ کو دیکھا ہے تواب سینے سے ڈر جاتا ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید علی رضوی, ‏23 جنوری 2019۔

  1. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    تجھ کو دیکھا ہے تواب سینے سے ڈر جاتا ہے
    بات رہ جاۓبھلے کاندھے سےیہ سر جاتا ہے

    اپنے ہونے سے میں چپ چاپ مکر جاؤں کیا
    اب ترا سوچ کے یہ دل تو ٹھہر جاتا ہے

    ایسی تکوین ملی ہے اب مرے لفظوں کو
    دل کو کہتا ہوں میں مر تو وہ مرجاتا ہے

    یوں بھی ہوتا ہے کبھی آنکھ ہی بھر جاتی ہے
    اتنے غم ہیں، کبھی دل خود سے بھی بھر جاتا ہے

    سایہ لمبا ہوا جاتا ہے برے وقتوں کی طرح
    دل مسلتا ہوں تو مٹھی میں اترجاتا ہے

    شام ہے سکھ کی سبھی اپنے پراۓہو چلے
    یہ جو سایہ سا ہے اب دیکھیں کدھر جاتا ہے

    ہے مرا کام سو وحشت میں بگاڑوں خود کو
    زیب دیتا ہے اسے ،روز سنور جاتا ہے

    پیاس لگتی ہے تو ہم اشک پیے جاتے ہیں
    چھوڑکر شوقِ جنوں تو ہے کہ گھر جاتا ہے

    میں تخیل میں تجھے ساتھ لیۓ پھرتا ہوں
    "گو ترے ساتھ مر اوقت گزر جاتا ہے"
     
    زنیرہ عقیل اور د پیخورگل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ تخیل ماشاء اللہ

    پہلا مصرعہ میری ناقص عقل سے بالا تر ہے عروض پر بھی بحر میں نہیں پایا
    شاید مجھے سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے

    ایسی تکوین ملی ہے اب مرے لفظوں کو
    دل کو کہتا ہوں میں مر تو وہ مرجاتا ہے

    اس کو اگر اس طرح کر دیں تو کیسا رہےگا

    ایسی تکوین ملی ہے مرے لفظوں کو اب
    دل کو کہتا ہوں کہ مر جا تو وہ مرجاتا ہے
     
  3. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    پہلا مصرعہ میری ناقص عقل سے بالا تر ہے عروض پر بھی بحر میں نہیں پایا
    شاید مجھے سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے

    عروض ڈاٹ کام پر تھوڑا سا اشو آتا ہے جب لفظوں کے درمیان پراپر اسپیس نہ ہو بحر حال بر وزن ہے
    دوسری بات سمجھ میں نہ آنے والی تو اس کا میںکیا کروں کہ بس رفع ِ خوف کی حالت کو قلم زد کیا ہے کہ اک امید بندھی ہمت ہوئی جان جاۓ پر اب اظہار مدعا لازم ہے سو کیا جاۓ
    بات سمجھ آۓ تو ٹھیک بصورت دیگر بھی ٹھیک !
    بہت شکریہ شاد رہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    اس کو اگر اس طرح کر دیں تو کیسا رہےگا

    ایسی تکوین ملی ہے مرے لفظوں کو اب
    دل کو کہتا ہوں کہ مر جا تو وہ مرجاتا ہے

    دونوں صورتوں میں معنی ،گرامر اور رورانی تینوں چیزوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی آپ کو یوں بھلا لگتا ہے تو ایسے ہی کر لیں

    توجہ سے پڑھنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ

    آپ بہت اچھا لکھتے ہیں
    جیسے آپ مناست سمجھیں

    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں