1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پسندیدہ غزلیات، نظمیات

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالجبار, ‏21 نومبر 2006۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جو جی چاھے سمجھے پرھتے ھی فورا دماگ میں جو آیا ساتھ ساتھ یہاں‌لکھ دیا

    شکریہ بہت
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بھائی جان بہت خوب
    :a180:
     
  3. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108

    :a191:
     
  4. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    اے جذبہءِ دل گر ميں چاھوں ہر چیز مقابل آجائے
    منزل کیلئے دو گام چلوں اور سامنے منزل آجائے

    اے دل کی خلش چل یونہی سہی چلتا تو ہوں اُنکی محفل میں
    اُس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آجائے

    اے رھبرِکامل چلنے کو تیّار تو ہوں پر یاد رہے
    اُس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آجائے

    ھاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
    اِس راہِ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آجائے

    اب کيوں ڈھونڈوں وہ چشمِ کرم ہونے دے ستم بالائے ستم
    ميں چاہتا ہوں اے جذبہءِ غم مشکل پہ مشکل آجائے

    بہزاد لکھنوی​
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی واہ، ویسے تو ہر شعر ہی غضب ہے اور اوپر سے نیرہ نور کی پیاری آواز میں۔۔۔۔۔یہاں پہ زیب چوپال بنانے کا بہت بہت شکریہ۔
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بنا گلاب تو کانٹا چبھا گیا اک شخص
    ہوا چراغ تو گھر ہی چلا گیا اک شخص

    تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے
    فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اک شخص

    میں کس ہوا میں‌اڑوں کس فضا میں لہراؤں
    دکھوں کے جال ہر سو بچھا گیا اک شخص

    پلٹ سکوں نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر
    مجھے یہ کون سے رستے لگا گیا اک شخص

    محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
    مری ہی طرح کا مجھ میں سماگیااک شخص

    محبتوں نے کسی کی بھلا رکھا تھا اسے
    ملے وہ زخم کہ پھر یاد آ گیا وہ شخص

    وہ ماہتاب تھا مرہم بدست آیا تھا
    مکر کچھ اور سوادل دکھاگیا ایک شخص

    کھلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ھے دنیا
    اور اس میں مجھ کو تماشہ بنا گیا اک شخص
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بنا گلاب تو کانٹا چبھا گیا اک شخص
    ہوا چراغ تو گھر ہی چلا گیا اک شخص

    تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے
    فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اک شخص

    میں کس ہوا میں‌اڑوں کس فضا میں لہراؤں
    دکھوں کے جال ہر سو بچھا گیا اک شخص

    پلٹ سکوں نہ آگے ہی بڑھ سکوں جس پر
    مجھے یہ کون سے رستے لگا گیا اک شخص

    محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
    مری ہی طرح کا مجھ میں سماگیااک شخص

    محبتوں نے کسی کی بھلا رکھا تھا اسے
    ملے وہ زخم کہ پھر یاد آ گیا وہ شخص

    وہ ماہتاب تھا مرہم بدست آیا تھا
    مکر کچھ اور سوادل دکھاگیا ایک شخص

    کھلا یہ راز کہ آئینہ خانہ ھے دنیا
    اور اس میں مجھ کو تماشہ بنا گیا اک شخص
     
  8. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
    وہ جارہا ہے کوئی شب غم گزار کے

    ویراں ہےمیکدہ، خم و ساغر اداس ہیں
    تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

    اک فرصت گناہ ملی، وہ بھی چار دن
    دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

    دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
    تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

    بھولے سے مسکرا تو دیئے تھے وہ آج فیض
    مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے

    (فیض احمد فیض)
     
  9. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :a180:

    کافی مشھور غزل ھے یہ فیض کی
    شکریہ سئیرنگ کا
     
  10. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    یہ تو ہے :)۔ خوبصورت غزل ہے محبوب بھائی۔
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی اور ان آر بی۔۔۔حوصلہ افزائی کا شکریہ
     
  12. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    وہ ہیں پاس اور یاد آنے لگے ہیں
    محبت کے ہوش اب ٹھکانے لگے ہیں

    سنا ہے ہمیں وہ بھلانے لگے ہیں
    تو کیا ہم انہیں یاد آنے لگے ہیں

    ہٹائے تھے جو راہ سے دوستوں کی
    وہ پتھر میرے گھر میں آنے لگے ہیں

    وہ پھر مجھے یاد آنے لگے ہیں
    جنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں

    یہ کہنا تھا ان سے محبت ہے مجھ کو
    یہ کہنے میں مجھ کو زمانے لگے ہیں

    قیامت یقینا قریب آگئی ہے
    خمار اب تو مسجد میں جانے لگے ہیں

    خمار بارہ بنکوی
     
  13. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    بہت خوب محبوب بھائی
     
  14. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    تشکر :car:
     
  15. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    (خمار صاحب اور ناظمِ چوپال سے معذرت کے ساتھ)

    بہت موڈ میں ہیں‌محبوب بھائی
    مزیدار شعر سنانے لگے ہیں :glass:

    خوشی جی کے پیغام مسرت بھرے ہیں
    لطیفوں سے کھوکھر ہنسانے لگے ہیں :hasna:

    ھارون بھائی کی زد سے بچے گا نہ کوئی!
    کہ ٹیکے وہ جبراً لگانے لگے ہیں :pagal:

    جبار بھائی بعد از اعتکاف
    ہم گنہگاروں میں آنے جانے لگے ہیں :soch:

    استانی جی کم آرہی ہیں یہاں پر
    سَو ساگراج بھائی "اُستانے" لگے ہیں :mashallah:

    کاشفی کو ہوا کیا ہے، اللہ ہی جانے
    بچوں کی نظمیں پڑھانے لگے ہیں :baby:

    ہوئی واپسی نعیم بھائی کی جب سے
    ہمارے بھی ہوش ٹھکانے لگے ہیں :dilphool:

    کروں ذکر سب کا، ہے خواہش نوید
    پر دفتر کے کام ستانے لگے ہیں :takar:
     
  16. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    :a180:

    کیا ہی بات ہے۔۔۔۔سب سے پہلے تو واہ واہ۔۔۔۔کہ شعراء کے لیے اکثیر ٹانک ہے۔۔۔۔اور پھر حالات حاضرہ سنا تھا۔۔۔مگر شعری حالات حاضرہ۔۔۔۔واہ جی واہ۔۔۔کیا ہی بات ہے۔۔۔۔۔اسے اگر شاعری میں ایک نئی وصف کا نام دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔۔۔یعنی جو گزررہا ہو اسے منظوم کیا جائے۔۔۔۔۔ماشاء اللہ اس اختراح نے ہمیں تو داد دینے پہ بے اختیار مجبور کیا ہے۔

    سو چھاگئے ہیں۔
     
  17. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    (خمار صاحب اور ناظمِ چوپال سے معذرت کے ساتھ)

    بہت موڈ میں ہیں‌محبوب بھائی
    مزیدار شعر سنانے لگے ہیں :glass:

    خوشی جی کے پیغام مسرت بھرے ہیں
    لطیفوں سے کھوکھر ہنسانے لگے ہیں :hasna:

    ھارون بھائی کی زد سے بچے گا نہ کوئی!
    کہ ٹیکے وہ جبراً لگانے لگے ہیں :pagal:

    جبار بھائی بعد از اعتکاف
    ہم گنہگاروں میں آنے جانے لگے ہیں :soch:

    استانی جی کم آرہی ہیں یہاں پر
    سَو ساگراج بھائی "اُستانے" لگے ہیں :mashallah:

    کاشفی کو ہوا کیا ہے، اللہ ہی جانے
    بچوں کی نظمیں پڑھانے لگے ہیں :baby:

    ہوئی واپسی نعیم بھائی کی جب سے
    ہمارے بھی ہوش ٹھکانے لگے ہیں :dilphool:

    کروں ذکر سب کا، ہے خواہش نوید
    پر دفتر کے کام ستانے لگے ہیں :takar:
    [/quote:hh0ful6k]
    :201: :201:
    نوید بھائی آپ کی ہر نئی آنے والی تخلیق پہلےکی نسبت خوبصورت سے خوبصورت تر ہوتی جا رہی ہے :mashallah:
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو، آمین
    :dilphool: :dilphool:
     
  18. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    محبوب بھائی، آپ کا محبت بھرا پیغام پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ بہت شکریہ۔ :dilphool: :dilphool:

    ساگراج بھائی، آپ نے بھی دل خوش کر دیا ہے۔ بہت خوشی ہے کہ آپ نے انجوائے کیا :dilphool: :dilphool:
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    (خمار صاحب اور ناظمِ چوپال سے معذرت کے ساتھ)

    بہت موڈ میں ہیں‌محبوب بھائی
    مزیدار شعر سنانے لگے ہیں :glass:

    خوشی جی کے پیغام مسرت بھرے ہیں
    لطیفوں سے کھوکھر ہنسانے لگے ہیں :hasna:

    ھارون بھائی کی زد سے بچے گا نہ کوئی!
    کہ ٹیکے وہ جبراً لگانے لگے ہیں :pagal:

    جبار بھائی بعد از اعتکاف
    ہم گنہگاروں میں آنے جانے لگے ہیں :soch:

    استانی جی کم آرہی ہیں یہاں پر
    سَو ساگراج بھائی "اُستانے" لگے ہیں :mashallah:

    کاشفی کو ہوا کیا ہے، اللہ ہی جانے
    بچوں کی نظمیں پڑھانے لگے ہیں :baby:

    ہوئی واپسی نعیم بھائی کی جب سے
    ہمارے بھی ہوش ٹھکانے لگے ہیں :dilphool:

    کروں ذکر سب کا، ہے خواہش نوید
    پر دفتر کے کام ستانے لگے ہیں :takar:
    [/quote:2f8sl0n1]
    واہ واہ واہ واہ واہ واہ واہ این آر بی بھائی ۔
    کیا کہنے جی کیا کہنے۔

    آپ کی بصارتوں‌کی نذر ۔۔۔۔۔

    یہ کیا کمال ہوا ڈیڑھ ماہ میں
    نثرانے اب تو نظمانے لگے ہیں

    :a191:
     
  20. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا :a165:
     
  21. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت شکریہ نعیم بھائی۔ اور اضافہ بھی اچھا کیا ہے :hpy:
     
  22. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بازیچہ اطفال ہے دنیا مرے اگے
    ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے

    اک کھیل ہے اورنگ سلیماں مرے نزدیک
    اک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے

    جزنام نہیں صورت عالم مجھے منظور
    جز وہم نہیں ہستی اشیا مرے آگے

    ہوتا ہے نہاں گرد میں صحرا مرے ہوتے
    گھستا ہے جبیں خاک پہ دریا مرے آگے

    تو دیکھ کہ کیا حال ہےمیرا ترے پیچھے
    تو دیکھ کہ کیا حال ہے تیرا مرے آگے

    سچ کہتے ہو خودبین و خود آرا ہوں، نہ کیوں ہوں
    بیٹھا ہے بت آئینہ سیما مرے آگے

    پھر دیکھئے انداز گل افشانی گفتار
    رکھ دے کوئی پیمانہ صہبا مرے آگے

    نفرت کا گماں گزرے ہے، میں رشک سے گزار
    کیوں کر کہوں لو نام نہ ان کا مرے آگے

    ایماں مجھے روکے ہے جو کھینچے ہے مجھے کفر
    کعبہ مرے پیچھے ہے، کلیسا مرے آگے

    اسداللہ خان غالب
     
  23. عائشہ جاوید
    آف لائن

    عائشہ جاوید ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2008
    پیغامات:
    176
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    حادثہ وہ جو ابھی پردہء افلاک میں ہے
    عکس اس کا مرے آئینۂ ادراک میں ہے

    نہ ستارے میں ہے نے گردش افلاک میں ہے
    تیری تقدیر مرے نالۂ بے باک میں ہے

    یا مری آہ میں کوئی شرر زندہ نہیں
    یا ذرا نم ابھی تیرے خس و خاشاک میں ہے

    کیا عجب میری نوا ہائے سحر گاہی سے
    زندہ ہو جائے وہ آتش کہ تری خاک میں ہے

    توڑ ڈالے گی یہی خاک طلسم شب و روز
    گرچہ الجھی ہوئی تقدیر کے پیچاک میں ہے

    (علامہ اقبال)
     
  24. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب عائشہ آپی۔
    یہ کلام تو خوابیدہ دلوں کو جگانے کے لیے اکسیر ہے۔
     
  25. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    سبحان اللہ، کیا بات ہے جی۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ذیشان حیدر ساحر کی غزل آپ سے شئیر کرنا چاہوں گا۔ مجھے بہت پسند آئی کیونکہ اس میں بہت سے حقائق ہیں۔

    خود ہی سوال ہیں ، خود جوابوں میں ہی گُم
    ہیں وہ خطیب جو ، خود سے خطابوں میں ہی گُم

    خاک دے گا شعور ِحق وہ انسانیت کو؟ ؟
    علم جو ہو کے رہ گیا ہو کتابوں میں ہی گُم

    کہ راہ حق ہے کہاں ، کوئی دکھاتا ہی نہیں !
    اہل منبر ہیں ثوابوں اور عذابوں میں ہی گُم

    حیف ہے کہ زینت اسباق غیر کی زباں !!
    زبان اپنی ہے خود اپنے نصابوں میں ہی گُم

    آج دہلیز ِ بڑھاپے پہ انکو خدا یاد آیا
    جواں جو تھے کل، رہتے تھے شبابوں میں ہی گُم

    ہنوز ساحر ہے بس اتنی داستاں اپنی !!
    حقیقت ہے جو ہم ، بس رہے خوابوں میں ہی گم​
     
  27. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ۔۔۔آج کا حالات کے بارے ایک حقیقت پسندانہ شعر۔۔۔نعیم بھائی ہمارے بصارتوں کی نزر کرنے کا شکریہ۔
     
  28. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    آکے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرے
    جتنے اس پیڑ کے پھل تھے، پس دیوار گرے

    ایسی دہشت تھی فضاوں میں کھلے پانی کی
    آنکھ جھپکی بھی، ہاتھ سے پتوار گرے

    مجھے گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروں
    جس طرح سایہ دیوار پہ دیوار گرے

    ترگی چھوڑ گئے دل میں اجالے کے خطوط
    یہ ستارے مرے گھر ٹوٹ کے بےکار گرے

    کیا ہوا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی تھی
    کیوں مجھے ڈھال بنانے کو یہ چھتنار گرے

    دیکھ کر اپنے دروبام' لرز جاتا ہوں
    میرے ہمسائے میں جب بھی کوئی دیوار گرے

    وقت کی ڈور خدا جانے کہاں سے ٹوٹے
    کس گھڑی سرپہ یہ لٹکی' تلوار گرے

    ہم سے ٹکرا گئی خود بڑھ کے اندھیرے کی چٹان
    ہم سنبھل کر جو بہت چلتے تھے' ناچار گرے

    ہاتھ آیا نہیں کچھ رات کی دلدل کے سوا
    ہائے کس موڑ پہ خوابوں کے پرستار گرے

    وہ تجلی کی شعاعیں تھیں کہ جلتے ہوئے تیر
    آئینے ٹوٹ گئے' آئینہ بردار گرے

    دیکھتے کیوں ہو شکیب اتنی بلندی کی طرف
    نہ اٹھایا کرو سر کو کہ یہ دستار گرے

    (شکیب جلالی)
     
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب محبوب بھائی ۔
    شکیب جلالی کی شاعری بہت عمدہ ہوتی ہے۔
    اسی طرح یہ غزل بھی :a180:
     
  30. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ترکِ تعلق سہی غیروں سی گفتگو رھنے دو
    گلستان لے جاؤ تھوڑی سی خوشبو رھنے دو

    تیرے پاس تیرے اپنے تیرے چاھنے والے بہت
    ھم غیر سہی ھمیں اپنا عدو رھنے دو

    تو نہیں تو تیری یادیں ھمارے ساتھ ھیں
    تم اپنا ذکر ھمارے چار سو رھنے دو

    زخمِ دل تازہ رھے نا بھرے تو اچھا ھے
    ھماری ھتھلی پہ ارمانوں کا لہو رھنے دو

    کبھی ملنا کبھی بچھڑ جانا غیر بن کے
    کچھ پانے کچھ کھونے کی یہ جستجو رھنے دو

    نہ جگاؤ ھمیں ابھی اس خوابِ حسیں سے
    کچھ پل اور ھمیں ان کے روبرو رھنے دو

    سعدی دنیا کیا ھے ھمیں اس سے کیا لینا دینا
    کون برا کون بھلا ھمیں بس با وضو رھنے دو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں